محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور ہر ماہ اس شمارے کا ہمیں شدت سے انتظار رہتا ہے۔ہماری بچی جو چھ سال کی ہے اس کا ناک بالکل بند ہوگیا تھا‘ ڈاکٹر نے بتایا کہ ناک کے غدود بڑھ گئےہیں‘ آپریشن ہوگا‘ ہم بہت پریشان تھے۔ میں نے ماہنامہ عبقری کے ایک شمارہ درج ذیل ٹوٹکہ آزمایا جو کہ یہ ہے: پچاس گرام سرسوں کا تیل ایک شیشے کی بوتل میں ڈالیں اور اس میں ایک کافور کی ٹکیہ(چائنہ یا انڈیا کی) ڈال کر اس بوتل کو ایک دن کیلئے دھوپ میں رکھ دیں۔ پھر یہ تیل دو دن استعمال کیا(یعنی حسب برداشت تیل گرم کرکے بچی کے ناک میں دونوں طرف ایک ایک قطرہ ڈالا) مزید لاتعداد مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھی۔ دو دن میں بچی بالکل ٹھیک ہوگئی‘ جسے سانس بڑی مشکل سے آتی تھی اب بالکل ٹھیک تھی‘ بعد میں بھی استعمال کرتے رہے اور ایک ماہ بعد ڈاکٹر کو چیک کروایا‘ ڈاکٹر نےبتایا آپریشن کی اب ضرورت نہیں آپ کی بچی بالکل ٹھیک ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ایک چھوٹے سے ٹوٹکے نے اتنی بڑی مصیبت سے بچالیا۔ (عائشہ‘ ڈاہرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں