محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں 6 سورتوں والا پیکیج خود بھی پڑھتی ہوں اور دوسروں کو بھی بتاتی ہوں‘ اللہ کے فضل سے سب ٹھیک ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ عبقری میگزین میں آئے تمام وظائف خود بھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بتاتے ہیں۔
ہمارا نوکر ایک دن مجھے کہنے لگا: باجی آج جمعہ ہے اگر آپ اجازت دیں تو میں جمعہ پیرصاحب کے پاس جاکر پڑھ لوں۔ میں نے کہا: ہاں چلے جاؤ!اگر کوئی مسئلہ ہے تو مجھے بتاؤ شاید میں اس کا کوئی حل تمہیں بتادوں۔کچھ سوچ کرکہنے لگا جی میرےچچازاد اور چچی کو جن ہوگئے ہیں۔ میں اپنے پیرصاحب سے دم کروانا چاہتا ہوں۔میں نے ہاں ہاں اپنے پیرصاحب کے پاس جاؤ ‘ دم کرواؤ‘ دعا کرواؤ مگر اس سے پہلے میں تمہیں ایک چیز دیتی ہوں‘ اس سے ان شاء اللہ وہ جنات تمہارے چچازاد اور چچی کی جان چھوڑ جائیں گے۔
میں نے اسے تہدیدی نامہ جو میں نے ماہنامہ عبقری کے دفتر سے لیے تھے(ان کی کافی زیادہ فوٹو کاپیاں کروا کر گھر میں رکھی ہوئی ہیں) دے دئیے‘ اور طریقہ سمجھایا کہ اگر وہ جنات مسلمان ہوئے تو ضرور شفاء ہوگی۔ چند دنوں بعد خود ہی میرے پاس آیا اور کہنے لگا: باجی میں نے وہ تہدیدی نامہ جو کہ آپ نے تین دئیے تھے وہ گھر کے تینوں کمروں میں لگالیے۔ الحمدللہ! اللہ کے حکم سے وہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب یہ سب آپ کی دعا اور مخلوق کیلئے کی گئی محنت سے ہے۔(ا۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں