ھوالشافی: ایک ڈلی ہڑتال ورقیہ لیں اور آک کے چالیس پتے لیں‘ بیس پتے ہڑتال ورقیہ کے نیچے رکھیں اور بیس پتے اوپر رکھیں۔ پھر ان پتوں کو سوئی اور دھاگے سے سی لیں پھر مٹی کا چھوٹا گھڑا لے لیں اور ہڑتال ورقیہ والے پتے اس میں ڈال کر گل حکمت کرلیں منہ اچھی طرح بند ہو‘ گیس ہرگز باہر نہ نکلنے پائے۔ پھر نیچے آگ جلائیں صرف ایک ہی قسم کی لکڑی ہو یا اوپلوں کی آگ ہو‘ متواتر آگ جلاتے جائیں پھر کسی کپڑے سے پکڑ کر گھڑے کو زور زور سے گھمائیں اگر صرف ڈلی کی آواز آئےتو پتے جل چکے ہوں گے پھر وہ ڈلی پتوں کی راکھ سے نکال لیں اور وہ ڈلی بالکل گولڈن براؤن ہوگی پھر اس ڈلی کو باریک پیس لیں۔ پھر اس کو پانی میں ڈال کر چیک کریں اگر تیرنے لگے توکشتہ ٹھیک بن گیا پھر کاغذ پر رکھ کر آگ لگائیں تو دھواں آئے تو کشتہ ٹھیک نہیں ہے اگر دھواں نہ آئے تو پھر ٹھیک ہے پھر بھی احتیاط کے طور پر کسی مرغی یا خرگوش کو اس کی ایک خوراک کھلائیں تو پتہ چل جائے گا اگر زہر باقی ہے تو وہ جانور کو نقصان دے گی جب میں نے بنا کر ان مراحل سے گزارا اور وہ پانی میں بھی تیرتا تھا اور دھواں بھی نہیں دیا۔ ایک مرغی کو میں نے اس کی ایک خوراک دی تو وہ سخت سردی میں بھی بالکل فریش تھی جیسے اس پر سردی اثر ہی نہیں کررہی۔ خوراک: ایک تنکے کے برابر چھوٹی شہد کے ساتھ دن میں ایک بار استعمال کریں۔ جوڑوں کے درد‘ فالج‘ لقوہ‘ ہڈیوں کا درد وغیرہ کیلئے لاجواب و مؤثر ہے۔ سخت سردی میں بھی آپ بغیر گرم کپڑے پہنے ہشاش بشاش رہیں گے۔(محمد ساجد مراد‘ لودھراں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں