محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے‘ محترم شیخ الوظائف! کچھ تحریریں آپ کی خدمت میں ارسال کررہی ہوں‘ پسند آئیں تو اللہ تعالیٰ کے بندوں کیلئے شائع فرما کر مشکور فرمائیں۔
ہاضمہ‘ پیٹ کی گیس‘ معدہ اور جگر کی گرمی کیلئے: خشک دھنیا سو گرام‘ سونف سو گرام‘ مصری سوگرام‘ اجوائن پچیس گرام‘ ان سب چیزوں کو اچھی طرح صاف کرکے گرائنڈ کرلیں۔ چائے کا ایک چمچ ہر کھانے کے بعد پانی سے کھانا ہے‘ ان شاء اللہ تعالیٰ شفاء ہوگی۔
دہی کے فوائد: دہی سے بے شمار امراض سے شفاء ملتی ہے اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ دہی دل و دماغ اور انتڑیوں کو قوت بخشتا ہے‘ بادی کو دور کرتا ہے۔ دہی میں شکر ملا کر پینا زکام کیلئے مفید ہے۔ تپ دق‘ پرانی کھانسی‘ دمہ اور بواسیر میں بے حد مفید ہے۔ پیچش اور سنگرہنی کو دور کرتا ہے۔ دہی عام کمزوری اور خون کی کمی میں نہایت مفید ہے اور باآسانی ہضم ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ دہی میں دودھ کی نسبت دگنی غذائیت ہے‘ بچوں کے اسہال‘ ضعف اعصاب‘ خون کی کمی اور آنتوں کے امراض میں دہی غذا بھی ہے اور دوا کی دوا بھی ہے اس سے جسم پرورش پاتا ہے‘ کمزوری اور ضعف کی شکایت دور ہوجاتی ہے‘ معدے اور آنتوں کا ورم تحلیل ہوجاتا ہے اور وزن میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔
چہرہ خوش رنگ اورملائم کرنے کا نسخہ: لیموں نچوڑ کر دودھ پھاڑ کر پنیر تیار کرکے کھانا ہے۔ اس سے چہرہ کی جلد ملائم اور خوبصورت ہوجاتی ہے۔مقدار خوراک: صبح ناشتہ کے بعد کم از کم تین چمچ چائے والے پنیر کے کھائیں ‘ زیادہ سے زیادہ پانچ بھی کھاسکتے ہیں۔دن میں صرف ایک بار ہی کھائیے۔ چہرے سے بالوں کا خاتمہ: ھوالشافی: ایک چمچ میدہ‘ ایک چمچ پسی ہوئی پھٹکڑی‘ عرق گلاب میں ملا کر پیسٹ بنانا ہے اور چہرے پر لگائیں۔ خشک ہونے پر جھاڑ دیں ایک مہینہ تک یہ عمل کریں۔ چہرے کے بال آہستہ آہستہ کمزور ہوکر جھڑ جائیں گے اور دوبارہ نہیں اگیں گے۔ (تاج چیمہ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں