محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کے فضل اور آپ کی توجہ سے ہر جمعرات تسبیح خانہ آنے کی توفیق مل رہی ہے‘ یقین جانیے! تسبیح خانہ کی برکات دُنیا و آخرت کی خیریں عافیت‘ خوشیاں‘ سکون و اطمینان راحت و چین اور تمام تر پریشانیاں حل ہونے کا مرکز ہے۔ آپ کا درس سنتا ہوں‘ اس کے بعد برکت والا کھانا کھاتا ہوں‘ عشاء کی نماز ادا کرتا ہوں‘ تمام امت محمدؐ‘ تمام جہانوں کی ارواح‘ قیامت تک آپ کی‘ آپ کی نسلوں تک کی نیت کرکے گیارہ مرتبہ سینے پر ہاتھ رکھنے والا عمل کیا‘ معافی مانگی‘ معاف کیا اور
ڑھتے ہوئے سوگیا۔ خواب میں دیکھا (جیسے کہ بالکل حقیقت ہو) نیک بزرگ شخص ہیں اور بچوں کی طرح میرے سر پر تین مرتبہ شفقت سے ہاتھ پھیرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ تم پریشان نہ ہو‘ آپ کے سب کام ہوجائیں گے۔ جب میری آنکھ کھلی تو رات کے تین بج کر سات منٹ تھے میں نے فوراً اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور بہت بہت رویا کہ میرے رب مجھے‘ میرے نسلوں اور تمام امت کو تسبیح خانہ سے دور نہ فرمانا اور عافیت واستقامت سے موت تک آنے کی توفیق عطا فرمانا۔ آمین ثم آمین۔ تسبیح خانہ سے نسبت کی وجہ سے میرے کئی کام رکے ہوئے تھے جو کہ اب مکمل حل ہوچکے ہیں اور اب کوئی پریشانی و مسئلہ نہیں ہے اور آپ کے دروس سے سن کر اعمال کرتا ہوں۔ اب تو الحمدللہ قضاء نمازیں بھی پڑھتا ہوں اور اپنی آمدنی سے اڑھائی فیصد نکال کر انمول خزانہ‘ عبقری کتابچے اور عبقری رسالہ ہر ماہ مخلوق خدا کو آپ کی دعا سے ہدیہ کرتا ہوں۔ لوگوں کو بہت فوائد حاصل ہورہے ہیں اور میرے ڈھیروں کام بن رہے ہیں۔میرے روزانہ کے اعمال: صبح و شام بیعت والی تسبیحات۔ ایک تسبیح روزانہ
ایک تسبیح روزانہ ی
(آپ کی آ پ کی نسلوں اور عبقری کے پورے نظام کیلئے)۔ روزانہ 313 مرتبہ
(صبح و شام) (تسبیح خانہ کی طرف سے) 300 مرتبہ اللہ اکبر (صبح و شام)۔ مسنون دعائیں۔ ہر نماز کے بعد 35 مرتبہ
بیڈ ٹی (روزانہ صبح اٹھ کر بستر سے اترنے سے پہلے گیارہ مرتبہ تعوذ تسمیہ اور
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں