ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
آج ہم باب’’ ثبوتِ علم‘‘ کا خلاصہ کریں گے!ااس باب میں پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: علماء کی صفت میں ارشادِ الٰہی ہے کہ اللہ جل شانہٗ سے اسکے بندوں میں سے عالم لوگ وہی ہیں جو اللہ سے ڈرتے ہیں اور پیغمبرﷺ نے فرمایا کہ:’’ علم کی تلاش کرنا ہر مسلمان عورت اور مرد پر فرض ہے‘‘ اور حضور سرور کونین ﷺ نے فرمایا کہ:’’ علم کو تلاش کرو اگرچہ وہ چین ہی میں ملے‘‘ اور یہ جان لو کہ علوم بہت ہی زیادہ ہیں اور انسان کی عمر بہت تھوڑی ہے۔ اس لیے تمام علوم و فنون کا سیکھنا انسان پر فرض نہیں ہے۔‘‘ پیر علی ہجویریؒ آج سے ایک ہزار چالیس سال پہلے یہ فرمارہے اور بعض روایات میں ہے کہ ایک ہزار اکہتر برس ہو گئے ہیںآپ رحمۃ اللہ علیہ اُس وقت یہ فرما رہے ہیں کہ انسان پر تمام علوم سیکھنا فرض نہیں ہے۔ مثلاً :’’علم نجوم ، حساب، علم بدیع، صنائع، بدائع‘‘کا پڑھنا کوئی ضروری نہیں، اور پھرآپ رحمۃ اللہ علیہ نے آگے فرمایاکہ:بیماری سے بچنے کیلئے ’’علم طب‘‘. وراثت کے مسائل معلوم کرنے کیلئے ’’علم میراث‘‘. حیض اور عدت وغیرہ کے سیکھنے کیلئے’’علم فقہ‘‘ غرض کہ علم کا سیکھنا اس قدر فرض ہے جس سے عمل درست ہوںکیونکہ اللہ جل شانہٗ نے ان لوگوں کی مذمت کی ہے جو غیر مفید علم سیکھتے ہیں۔اللہ پاک فرماتے ہیں :
کہ وہ ایسے علوم سیکھتے تھے جو انہیں نقصان دیتا ہے اور کوئی فائدہ نہیں دیتا‘‘خلیفہ ہارون رشید رحمہ ا للہ کے دور میں ایک آدمی آیاوہ کہنے لگا کہ: میں نے ایک فن پر محنت کی ہے، میرا نشانہ اتنا مضبوط ہے کہ سوئی کے ناکے (سوئی کے سوراخ )میں سے ایک باریک سوئی گزار سکتا ہوںتو ہارون رشید رحمہ اللہ نے کہا کہ بالکل ٹھیک ہے، اُس نے ویسا کر کے دیکھا دیا۔ تو ہارون رشید رحمہ اللہ نے کہا کہ: اسکو اتنے درے لگائو اور اتنے درہم انعام میں دو! کہنے لگے کہ حیران کن بات کہ اتنے درے لگائیں اور اتنے درہم انعام دیں۔خود ہی کہنے لگے: اِس شخص نے ایسے علم پر محنت کی ہے اور ایسے علم پر جان کھپا دی جو اسکو آخرت میں نفع نہیں دے سکتا اس لئے اس کو میں نے درے لگوائے ہیں ‘ درہم اس لیے دئیے کہ اس نے اپنا فن دکھایا ہے۔(جاری ہے)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں