کاروباری حالات بہترین کی جانب گامزن
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے اورعبقری کے تمام عملے کی بے حد مشکور ہوں‘ میں ماہنامہ عبقری تقریباً آٹھ ماہ سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ یہ رسالہ بہت اچھا ہے اس کو پڑھ کر میرے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔ اس دفعہ میں نے عبقری روحانی اجتماع میں بھی شرکت کی تھی‘ مجھے بہت سکون ملا‘ میرے بہت سے مسائل حل ہوئے‘ بندشیں ٹوٹیں‘ کاروباری حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ آپ کے تمام دروس بہت اچھے تھے۔(ش۔ش)
اجتماع میں آئی اوربندشیں ٹوٹ گئیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ دو سال سے پڑھ رہی ہوں‘ رسالہ بہت اچھا ہے‘ میرے بہت سے مسائل اس رسالہ کی وجہ سے حل ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر کا رسالہ لے کر آئی‘ اس میں عبقری روحانی اجتماع کا ذکر تھا‘ اس میں لکھا تھا روزی کی بندش‘کالےعلم‘ کالے جادو کا توڑ ہوگا‘ مسائل کا حل ملے گا‘ رسالہ میرے ہاتھ میں تھا اور میں سوچ رہی تھی کہ میں کبھی اتنی دور نہیں گئی‘ بہت ڈر لگ رہا تھا‘ میں اپنے چھوٹے بھائی اور چھوٹے بیٹے کو لے کر لاہور کی طرف چل پڑی‘ راستے میں بھی عجیب سی جھجک تھی‘ مگر جب لاہور میں تسبیح خانہ پہنچی تو ایک عجب سکون اور روحانیت تھی‘ اجتماع میں شامل ہوکر روحانی اور قلبی سکون ملا اور جو ڈر تھا وہ بھی ختم ہوگیا اور مسائل حل ہونا شروع ہوئے اور بندش کا توڑ بھی ہوا۔ اجتماع میں شامل ہوکر جہاں اور فوائد ملے وہاں یہ جان کر بڑی خوشی ملی کہ تسبیح خانہ میں عورت کو مکمل پردہ‘ سکون اور بھرپور عزت دی جاتی ہے۔ (شمیم‘ جہلم)
سمجھ نہیں آرہی کیا لکھوں؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے اور آپ کی نسلوں میں برکت اورعافیت عطا فرمائے‘ بس آپ کی تعریف کیا کروں؟ لکھنا بہت کچھ چاہتی ہوںلیکن الفاظ کہاں سے لاؤں جو روحانی اجتماع کے بارے میں لکھوں۔ یقین کریں خط لکھ رہی ہوں اور ساتھ رو رہی ہوں‘ کچھ سمجھ نہیں آرہا کیا لکھوں‘ تسبیح خانہ میں روحانی اجتماع سے ہمیں جو کچھ ملا اس کا نعم البدل آپ کو اللہ تعالیٰ ہی دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر ماہ عبقری رسالہ باقاعدگی سے پڑھتی ہوں‘ بہت فوائد ملتے ہیں۔ عبقری روحانی اجتماع کی تو کیا ہی بات ہے‘ وہاں سے واپس آنے کو جی ہی نہیں چاہتا تھا‘ بہت دعائیں مانگیں‘ اب بھی کرتی ہوں‘ یااللہ تسبیح خانہ کو سدا آباد رکھ‘ اپنی حفاظت فرما‘ قیامت تک کیلئے حفاظت فرما‘ بس کیا بتاؤں کیسی دعائیں نکلتی ہیں‘ آپ کیلئے بھی بس کریں کہ خاتمہ ایمان پر ہو۔ عبقری روحانی اجتماع میں بتائے ہوئے وظائف کرتی ہوں‘ روزانہ صلوٰۃ التسبیح پڑھتی ہوں اول و آخر استغفار اور درودشریف کے ساتھ‘ آپ کیلئے‘ علامہ لاہوتی اورصحابی باباکیلئے بھی الگ سے پڑھتی ہوں‘ تمام جن و انسان کیلئے دعائیںکرتی ہوں‘ الحمدللہ ہرطرف سکون ہی سکون ہے۔ (ن، مانسہرہ)
جسمانی اور ذہنی لحاظ سے بالکل ’’فٹ‘‘
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے‘ گزشتہ سال میں اپنے شوہر صاحب کے ساتھ عبقری روحانی اجتماع میں شریک ہوئی تھی‘ جس کا مجھے پورا سال فائدہ ہوا‘ میں جسمانی اور ذہنی لحاظ سے بالکل ٹھیک رہتی ہوں اور آپ کے بتائے اعمال کی وجہ سے میری ایک ہی بچی تھی جس کی شادی ہوگئی۔(ف، اٹک)
حضرت حکیم صاحب کاہاتھ میرے سر پر ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا شکریہ آپ نے ہمیشہ بہت محبت اور پیار سے میری رہنمائی کی ہے۔ میں نے آپ سے اپنے شوہر کے سلسلے میں ملاقات کی تھی جو کہ بہت بگڑے ہوئے تھے مگر جب سےا ٓپ سے رابطہ ہوا یہ کافی حد تک ٹھیک ہیں اور انہوں نے آپ سے دو، تین ملاقاتیں بھی کیں اور ایک دم بھی کروایا۔ اب اکثر میرے شوہر کہتے ہیں کہ حکیم صاحب کا ہاتھ میرے سر پر ہے۔ میں اورمیری تین بیٹیوں نے آپ کے تین روزہ عبقری روحانی اجتماع میں شامل ہوئے‘ ہم نے تین دن یہیں قیام کیا تھا۔ شاید زندگی میں مجھے کبھی اتنا سکون نہیں ملا جتنا یہاں تسبیح خانہ میں ملا۔ ان شاء اللہ تا زندگی ہم آتے رہیں گے اور تسبیح خانہ میں رہتے ہوئے میرے ایک سوٹ سے بے شمار کومن پنز نکلیں حالانکہ وہ سوٹ میں پہلے بھی کئی بار پہن چکی تھی مگر پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا میں نے وہ سوئیاں وہیں باسکٹ میں پھینک دیں اور ہم نے یہاں جو جو دعائیں مانگی سب قبول ہوئیں اور کافی مسائل حل ہوئے جو بالکل ناممکن تھے۔ میں نے آپ کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ ان چند سالوں میں اللہ کے نام کی بدولت مجھے بے شمار نعمتیں ملیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی فیملی تمام کو باغ و بہار رکھے‘ ہماری دلی دعا ہے آپ کی زندگی میں کبھی خزاں نہ آئے۔ آمین! (ر۔ف،ملتان)
روحانی اجتماع میں لانے والےاللہ تیرا بھلا کرے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تسبیح خانہ جاتے ہوئے ابھی زیادہ عرصہ تو نہ ہوا ہے اس کا آغاز آپ کے عبقری روحانی اجتماع سے ہوا‘ ایک اللہ والا جارہا تھا تو مجھے ساتھ لے گیا‘ ان تین دنوں میں‘ میں نے جو سنا‘ میرے اندر کی دنیا‘ من کی دنیا میں بھونچال آگیا اور ایک آہ نکلی۔ بس پھر ہر جمعرات کو تسبیح خانہ میں حاضری دینا شروع کردی اور گھر میں انٹرنیٹ کےذریعے بہت سے درس سنے‘ وظائف اور ٹوٹکے سن چکا ہوں۔ اس راہ پر ڈالنے والے اس اللہ والے کا بھلا ہو جس نے نہ صرف اچھی راہ پرگامزن کیا بلکہ ایک بھٹکے ہوئے انسان کو اندھیروں سے نکالنے کی راہ دکھادی۔ افسوس ہوتا ہے میں پہلے کیوں نہ تسبیح خانہ پہنچا۔(حاجی محمد سعید‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں