Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

برباد گھر بس گئے‘ ملازمت مل گئی‘ بیمار صحت یاب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

دھیان کے ساتھ اس کو پڑھنا شروع کردیا‘ چند دنوں کے بعد ہی نفرت کی برف پگھلنے لگی اور چند بڑوں نے صلح کروا دی اور آج وہ گھر خوشیوں کو گہوارہ بن چکا ہے‘ جتنی غلط فہمیاں تھیں سب دور ہوگئیں اور دونوں خاندان خوش و خرم ایک دوسرے کی ہر محفل کا حصہ ہوتے ہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا عبقری سے تعلق گزشتہ پانچ سال پرانا ہے‘ آپ سے ملاقات کا شرف بھی پاچکا ہوں‘ آپ نے مجھے ایک وظیفہ دیا تھا‘ اس وظیفے سے مجھے بہت فائدہ ہوا‘ میرے بہت سے کام بنے‘ مگر میں یہاں مجھے ہوئے فوائد بتانے کی بجائےاس آیت کے وہ فوائد لکھ رہا ہوں جو دوسروں نے مجھے بتائے۔میں نے آپ کا بتایا والا وظیفہ جب دوسرے لوگوں کو بتایاتو حیران کن تجربات و مشاہدات ملے۔ پہلا تجربہ: یہ وظیفہ میں نے ایک ایسے شخص کو بتایا جس کی ملازمت سے ترقی رکی ہوئی تھی‘ انتہائی پریشان تھا‘ میں نے اسے یہ وظیفہ بتایا اور کہا کہ سارا دن کھلا پڑھو‘ صرف تین ماہ ہی پڑھا تھا کہ اس کی ملازمت میں ترقی ہوگئی۔ دوسرا تجربہ: میرے جاننے والے کے گھریلو حالات بہت زیادہ خراب تھے‘ ہروقت کے لڑائی جھگڑوں‘ ناچاقی سے گھر بربادی کے دہانے پر تھا‘ دونوں طرف طلاق کی باتیں ہورہی تھیں‘ میں نے اس بندے کو یہ وظیفہ بتایا اور کہا کہ تمام گھر والے والوں نے یقین توجہ اور دھیان کے ساتھ اس کو پڑھنا شروع کردیا‘ چند دنوں کے بعد ہی نفرت کی برف پگھلنے لگی اور چند بڑوں نے صلح کروا دی اور آج وہ گھر خوشیوں کو گہوارہ بن چکا ہے‘ جتنی غلط فہمیاں تھیں سب دور ہوگئیں اور دونوں خاندان خوش و خرم ایک دوسرے کی ہر محفل کا حصہ ہوتے ہیں اس کے پہلے تو ایک دوسرے شکل دیکھنا تو درکنار نام لینا بھی گوارہ نہ کرتے تھے۔ تیسرا تجربہ: میرے ایک دوست کے رشتہ دار لاہور میوہسپتال میں داخل تھا‘ اس کے جسم کے تمام اعضاء کام کرنا چھوڑ گئے تھے‘ حتیٰ کہ سانس بھی صحیح طرح سے نہ چل رہی تھی‘ جسم کے تمام پٹھے کام کرنا چھوڑ گئے تھے‘میں اپنے دوست کو درج ذیل وظیفہ بتایا۔ اس نے اسی وقت خود بھی پڑھنا شروع کردیا اور اس بیمار شخص کے تمام گھروالوں کو بھی فون کرکے فوری طور پر یہ وظیفہ ہروقت کھلا پڑھنے کیلئے کہا۔ تمام رشتہ داروں اور گھروالوں (جو کہ سب مایوس ہوچکے تھے) نے یہ وظیفہ یقین توجہ اور دھیان کے ساتھ پڑھنا شروع کردیا‘ بس یہ پڑھنا تھا کہ مریض میں صحت کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے‘ ڈاکٹرز بار بار حیرانی کے ساتھ ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے‘ مریض کے پٹھوں میں حرکت ہونا شروع اور سانس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ چند ہفتوں کے بعد ہی مریض کوہسپتال سے چھٹی مل گئی اور چند ماہ کے بعد مریض بالکل تندرست ہوگیا۔عمل درج ہے:

میرے پاس چند طبی تجربات و مشاہدات بھی ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتا ہوں:۔اکسیر جگر ہاضم‘  مولد خون نسخہ: سونٹھ‘ ریوند خطائی‘ میٹھا سوڈا‘ سالٹ میگنیشیا ہم وزن سفوف بنالیں۔ تازہ پانی کے ساتھ صبح، دوپہر، شام ایک ماشہ خوراک لیں۔خارش ہر قسم کیلئے: کافور دو تولہ‘ نیلا تھوتھا ایک تولہ‘ گندھک دو تولہ‘ مُردار سنگ دو تولہ۔ ایک پاؤ تیل سرسوں میں ملائیں اور خارش زدہ حصہ پر لگائیں۔ بارہ گھنٹوں کے بعدنیم پتے ڈال کر ابالے پانی سے دھو کر دوبارہ یہی تیل لگالیں۔ چند بار لگانے سے ہی خارش ہر قسم کی ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔سر کی خشکی کیلئے آئل: تیل سرسوں ایک پاؤ‘ ڈیٹول ایک تولہ‘ دونوں کو مکس کرکے رات کو سوتے وقت سر پر لگالیں صبح اٹھ کر سر دھولیں۔ ہفتہ میں تین مرتبہ یہ ٹوٹکہ آزمائیں اور پھر کمال دیکھیں۔
جتنا قصیدہ غوثیہ پڑھو گے اتنے زیادہ نمبر
آپ نے مجھے ایک مرتبہ قصیدہ غوثیہ کے پہلے دو اشعار ہروقت پڑھنے کا ارشاد فرمایا تھا اور اس میں حمد ہی حمدہے۔ میں نے یہ پورا یاد کرلیا ہے۔ جتنا ہوسکتا ہے پڑھتا ہوں‘ میرے ایسے ایسے کام بنے کے میں اب تک حیران ہوں‘ ایک مرتبہ رات کو پڑھتے ہوئے سو گیا تو خواب دیکھا کہ میں امتحانی سنٹر میں پرچہ دے رہا ہوں‘ پرچہ دینے کے بعد اس پرچے پر نمبر بھی خود ہی لگانے ہیں‘ پرچہ مکمل کرکے دہرائی کرتا ہوں تو پرچہ جمع کرنے والے حضرات آجاتے ہیں‘ بڑی مشکل سے نمبروالی جگہ تلاش کرتا ہوں کہ 75 ٹھیک ہیں یا 80‘ بہرحال پرچہ ٹھیک ہوا ہے۔ پرچہ جمع کرنے والے حضرات بولے جتنا قصیدہ غوثیہ پڑھو گے اتنے زیادہ نمبر ملیں گے جب میری آنکھ کھلی تو میری زبان پر قصیدہ غوثیہ جاری تھا۔ (اورنگزیب خان‘ جوہر آباد)

رات میں کام کرنے والوں کیلئے روشن نعمت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں صحافت کے پیشے سے وابستہ ہوں اور میری ڈیوٹی رات کی ہے‘ ساری رات کام کرنے کے بعد دن میں سوتے ہیں تو جب شام کو اٹھتے ہیں تو دن میں چھ سات گھنٹے مسلسل سونے کے باوجود بھی دماغ پرسکون نہیں ہوتا‘ تھکاوٹ نے الگ پریشان کیا ہوتا ہے‘ بے آرامی غالب رہتی ہے۔ دن میں جتنا مرضی سو لیں مگر رات کی نیند رات کی ہی ہوتی ہے۔ ماہنامہ عبقری سے میری دوستی گزشتہ دو سال پرانی ہے۔ میں نے اس شمارے میں پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگانے کا ٹوٹکہ پڑھا‘ اب میں دفتر سے واپس آنے کے بعد صبح کے وقت سونےسے پہلے اپنے تلوؤں پر تیل کی مالش کرکے سوتا ہوں۔ پہلے صبح سے لے کر شام تک سوتا تھا مگر تھکن اور بے آرامی غالب رہتی تھی جب سے تیل لگانا شروع کیا ہے چار سے پانچ گھنٹے سو کر بھی بالکل فریش اٹھتا ہوں‘ پہلے کے مقابلے میں فرق واضح نظر آتا ہے۔ ناف اور ٹانگوں کے درمیان تیل لگانے کی بدولت کانچ نکلنا‘ گیس اور پیٹ کے متعلق امراض ختم ہوگئے۔ وضوکے بعد تین گھونٹ پانی پینے کے عمل سے خود کو بالکل فریش محسوس کرتا ہوں۔ واقعی یہ ایک ٹانک ہے جس سے بھرپور انرجی ملتی ہے۔ (اسد فاروق‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 188 reviews.