امی کا مسئلہ
میری امی کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کی ٹانگ میں خاص طور پر گھٹنے میں درد رہتا ہے۔ خصوصاً اٹھتے بیٹھتے یا سیڑھیاں چڑھتے ہوئے۔ امی کی عمر تریپن سال ہے۔ صحت نارمل ہے کئی ڈاکٹروں کو چیک کروا چکے ہیں جب تک دوائی کھاتے رہیں تو آرام ہوتا ہے جب دوائی چھوڑ دیں تو پھر وہی درد شروع ہو جاتا ہے۔ سردیوں میں تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ پاﺅں اور ٹانگیں سوج جاتی ہیں۔ دو سال تک علاج کرواتی رہی ہیں آپ سے گزارش ہے کہ میری امی کے لئے کوئی اچھا سا علاج تجویز کریں ۔(ندا ریاست ،دبئی)
مشورہ:۔اصلی چھتے کے موم کی گولیاں چنے کے برابر بنالیں۔ ایک گولی دن میں تین بار غذا سے آدھا گھنٹہ پہلے کھائیں۔ سوتے وقت ایک چائے کا چمچ مچھلی کا تیل بھی پئیں۔انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔چارٹ سے غذا نمبر 3-2استعمال کریں۔
افیون سے نجات مل گئی
آپ کی دعا اور مشورے سے افیون جیسی لعنت سے چھٹکارا تو میں نے پا لیا ہے لیکن اب ایک اور مسئلہ در پیش ہے ۔وہ یہ کہ اب جو بھی چیز کھاتا ہوں، خاص کر دہی، بھنڈی، خربوزے، تربوز، آم یا کوئی اور میٹھی چیز تو پیٹ میں گیس رہتی ہے بعض اوقات اتنی گیس رہتی ہے کہ چلنے میں بھی دقت ہوتی ہے اور کسی گندی شے کو دیکھ کر قے آتی ہے۔(ساگر ،بلوچ)
مشورہ:۔الحمدللہ ، اللہ کا شکر ادا کریں۔ گیس کیلئے سونٹ آدھا چمچ، غذا سے ایک گھنٹہ پہلے کھا لیا کریں۔ ایک چمچ دیسی اجوائن صاف کی ہوئی، ایک پتہ تیزپات، ایک کپ پانی میں جوش دے کر چھان کر پی لیا کریں۔ آلو، گوبھی، دالوں اورگائے کے گوشت سے پرہیز کریں بادام کا حلوہ صبح ضرور کھائیں۔چارٹ سے غذا نمبر 6-5-1استعمال کریں۔
بدبو
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری بغلوں میں سے کافی بو آتی ہے حالانکہ میں روزانہ نہاتی ہوں۔ صفائی کا خاص خیال رکھتی ہوں۔ آپ نے ایک شمارے میں بتایا تھا کہ پھٹکری پیس کر پانی میں ملا کر پاﺅں میں لگائیں تو اس سے بدبو ختم ہوتی ہے میں نے یہ طریقہ بغلوں پر استعمال کیا مگر میرے چھوٹے چھوٹے دانے نکل آئے مگر جب استعمال نہ کروں تو ویسے ہی بدبو آنے لگتی ہے میں اس مسئلے سے پریشان ہوں آپ اس کا کوئی مستقل علاج بتا دیں بہت مہربانی ہو گی۔ میں نے بازاری لوشن بھی استعمال کئے ہیں مگر میں اس کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتی۔(فرزانہ حسین، فاضل پور)
مشورہ:۔پھٹکری کے پانی سے دھو لینا کافی ہوتا ہے۔ عمدہ انگور خوب کھائیں یا پھر عمدہ عرق گلاب اور خالص لیموں کا عرق ہم وزن ملا کر روئی سے لگائیں یا اسی سے دھو لیں۔چارٹ سے غذا نمبر 6-5استعمال کریں۔
پیشاب کی تکلیف
میرا مسئلہ یہ ہے کہ جب سے سعودی عرب آیا ہوں مجھے پیشاب کی تکلیف ہو گئی ہے۔ پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد دوبارہ سے پیشاب کی حاجت ہونے لگتی ہے۔ سارا دن اور رات بھر یہی کیفیت رہتی ہے یہاں بھی بہت علاج کیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ براہ مہربانی میری رہنمائی کریں اور کوئی اچھا سانسخہ تجویز کریں۔(محمد آصف ،سعودی عرب)
مشورہ:۔آملہ کا مربہ صاف پانی سے دھو کر صبح نہار منہ کھائیں۔ دو ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ غذا میں سبزیوں کا شوربا کھائیں۔ زیادہ گرم چیزیں، مرچ، گرم مصالحے بھی استعمال نہ کریں۔چارٹ سے غذا نمبر 6-1استعمال کریں۔
دو مسئلے
میرے دو مسئلے ہیں۔ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ میں پڑھائی کی بہت شوقین ہوں لیکن ذہن بہت کمزور ہے جو کچھ یاد کرتی ہوں فوراً بھول جاتا ہے۔ ذہنی یکسوئی بڑھانے، دماغ اور ذہن تیز کرنے کے لئے کوئی دوا تجویز کر دیں تاکہ میرا دل ودماغ صرف پڑھائی پر ہو اور ذہن ودماغ تیز ہو جائے ۔ پڑھنے اور یاد کرنے کی صلاحیت کچھ زیادہ ہو جائے۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے میں اپنے سکول میں نعتوںاور ملی نغموں میں حصہ لیتی رہتی ہوں لیکن تین چار ماہ سے میرا گلا خراب ہو گیا ہے اور آواز موٹی ہو گئی ہے۔ بلغم آتا رہتا ہے اور سر میں بھی بہت درد رہتا ہے کوئی ایسا مشورہ دیں کہ گلا اور آواز بھی ٹھیک ہو جائے اور سر بھی نہ درد کرے۔(مہوش، راولپنڈی)
مشورہ:۔خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا اصلی چھ گرام صبح نہار منہ کھائیں سوتے وقت لعوق سپستاں ایک چائے کی چمچ چاٹیں۔ ٹھنڈا پانی نہ پئیں۔چارٹ سے غذا نمبر 3-2استعمال کریں۔
ماہواری کا مسئلہ
مجھے ماہواری کا مسئلہ درپیش ہے گزشتہ آٹھ سال سے اس مسئلہ سے دو چار ہوں۔ ہر مہینہ کبھی آٹھ دن بعد، کبھی پندرہ دن بعد ماہواری آجاتی ہے درد نہیں ہوتاہے۔ چھ دن، لیکن کبھی آٹھ دن کبھی دس دن ٹھیک رہتی ہوں۔ عمر چوالیس برس ہے۔ شادی شدہ ہوں، تین بچے ہیں، چھوٹے کی عمر پندرہ برس ہے۔ ٹھنڈی چیزیںنہیں کھا سکتی۔ سردی زیادہ لگتی ہے۔ ( ناہید .... حیدر آباد)
مشورہ:۔معلوم ہوتا ہے اندرونی زخم ہے آپ کسی اچھی تجربہ کار لیڈی ڈاکٹر کو دکھائیں اور تشخیص سے ہمیں بھی مطلع کریں الٹرا ساﺅنڈ رپورٹ کی فوٹو کاپی بھجوائیں۔چارٹ سے غذا نمبر 4-3استعمال کریں۔
گلے میں بلغم اور کمر درد
میری عمر اکیس سال ہے ایم اے کی طالبہ ہوں۔ میں جسمانی لحاظ سے بہت کمزور ہوں اور کمزوری کی وجہ سے ٹانگوں اور کمر میں درد رہتا ہے۔ میرا پیٹ بھی صحیح نہیں رہتا اکثر قبض رہتا ہے۔ اس کے علاوہ میرا گلا بہت خراب رہتا ہے۔ سردیوں میں گلے میں بلغم جم جاتا ہے جس کی وجہ سے بائیں کان میں درد رہتا ہے۔ کھٹی اور ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کرتی ہوں لیکن پھر بھی مکمل طور پر آرام نہیں آتا۔ آپ مہربانی کر کے مجھے کوئی اچھا سا علاج بتایئے اور اس پریشانی سے مجھے نجات دلایئے۔(صوفیہ نیازی، رحیم یار خان)
مشورہ:۔عمدہ اصلی خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا چھ گرام صبح چھ گرام شام کو کھائیں۔ اسطو خود دس چھ گرام، بالچھڑ ایک گرام کو دو کپ پانی میں جوش دیں جب نصف پانی رہ جائے تو چھان کرخالص شہدسے میٹھا کر کے صبح دس بجے اور شام کو پی لیں۔ چاول دودھ سے پرہیز رکھیں۔چارٹ سے غذا نمبر 4-3استعمال کریں۔
دانے
میری عمر انیس سال ہے۔ تقریباً تین سال سے مجھے یہ بیماری ہے کہ میری گردن کے نیچے یعنی سینے کے بیچ میں دانے ہیں جس طرح گرمی دانے ہوتے ہیں بس ویسے ہی تھوڑے موٹے دانے نکلتے ہیں۔ ان دانوں کے منہ نہیں ہوتے۔ ان دانوں میں بہت شدید خارش ہوتی ہے پھر آہستہ آہستہ یہ دانے کالے پڑ جاتے ہیں لیکن ختم نہیں ہوتے۔ ایک سال میں یہ دانے بہت پھیل گئے ہیں۔ پیٹ وغیرہ پر بھی آگئے ہیں ۔میں نے ابھی تک ان کا کوئی علاج نہیں کروایا۔ اس بیمار ی کا کوئی مفید علاج تجویز فرمائیں بہت مہربانی ہو گی۔(صائمہ بتول، کراچی)
مشورہ :۔عرق عشبہ ایک ایک اونس صبح وشام پئیں۔ کھٹی، ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں۔ دس دن کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ دودھ چاول سے پرہیز ضروری ہے۔چارٹ سے غذا نمبر 6-5-1استعمال کریں۔
بالوں کی سفیدی
آج کل میں ایک بہت بڑے مسئلے سے دو چار ہوں۔ میری عمر سولہ برس ہے اور اس عمر میں ہی میرے سر کے بال بہت تیزی سے سفید ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ میرے بال بہت روکھے اور بے جان ہیں۔ خدارا میرے لئے کوئی اچھا اور سستا سا نسخہ جلد از جلد شائع کریں تاکہ میں مزید نقصان سے بچ سکوں۔(محمد جنید اختر ،میانوالی)
مشورہ :۔بال زکام، نزلہ، غم، فکر اور ماغی کمزوری سے سفید ہوتے ہیں۔ ان میں سے کوئی سبب اگر موجود ہو تو سب سے پہلے اسے رفع کریں پھر دوبارہ حال لکھیں۔ غذا کی طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے۔ گوشت وغیرہ زیادہ کھائیں۔چارٹ سے غذا نمبر 4-3-2استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 821
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں