Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - مئی 2009ء

مئی جوابات ٭ کئی ماہ قبل عبقری میں گائے کے گھی کو ناک میں ڈراپر سے قطرہ ڈالنے کا نسخہ شائع ہوا تھا خود میرے ساتھ اور کئی دوسرے لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ تھا، وہ بھی اور میں بھی تندرست ہو گئے۔ آپ بھی آزمائیں۔ ( شاہین ،اسلام آباد) ٭ بچوں پر نظر بد ہوتی ہے آپ آیت الکرسی کی آخری آیت 101 بار صبح وشام پڑھ کر دم کریں چند ہفتے پابندی سے کریں۔ بار بار کا آزمودہ ہے۔ (کوثر رشید، شجاع آباد) بچوں کیلئے خمیرہ بادام اور جوارش جالینوس مستقل چند ماہ استعمال کریں یہ دماغی کمزوری سے ہوتا ہے۔ (پروفیسر عطامحمد رضوی، خان گڑھ) ٭ جنات کے دیکھنے کیلئے آپ بکثرت سورة جن کی پہلی دس آیات پڑھیں روزانہ کم از کم 313 بار کئی ماہ تک پڑھیں مقصد حاصل ہو گا۔ (فقیر رسول بخش کبیروالا)، یہ خیال دل سے نکال دیں کئی پاگل ہوتے دیکھے ۔ (رشیدہ بی بی ،کوٹلہ ) ٭بیٹی کو2بڑی الائچی، ایک چھٹانک سونف اور چند پتے پودینہ کو پانی میں ابال کر پلائیں، دن میں 6بار پلائیں۔ (جہاں آرا ،کراچی) ٭ والد صاحب کیلئے 70ہزار دفعہ پہلا کلمہ پڑھیں اور ان کی روح کو بخش دیں ایسا بار بار کریں میں نے اپنے والد کو بخشا پھر اچھی حالت میں خواب میں دیکھا ۔ (ارباب علی ،راجن پور) ٭ آپ تربوز کے بیج بھی ساتھ کھالیں پھر ایسا کبھی نہ ہو گا آزما کے دیکھ لیں (غلام مصطفی، مظفر گڑھ)، آپ تربوز کے بعد پودینے کی چائے پی لیں ،بدہضمی نہ ہو گی۔ (ڈاکٹر عبد الوحید ساغر ،کالا باغ) ٭چودھری احمد نواز نے خالص دیسی گھی کا سوال کیا کہ کہاں سے ملے گا کوئی گھر بناتا ہو تو ایک صالح شخص جو دودھ سے مکھن اور پھر گھی بناتے ہیں تھوڑا وقت بناتے ہیں۔ باقی اللہ اللہ کرتے ہیں میں کئی گھی آزما کر تھک گیا تھا جب سے لیا مطمئن ہوں ان کا موبائل ہے۔0334-7870827خالد بھٹی۔ جون کے سوالات سوال:۔ مجھے ایک مخلصانہ مشورہ چاہئے۔ میرے 4بچے ہیں 3لڑکے اور 1لڑکی میرے سارے بچے سوکھے اور کمزور پیدائش کے وقت بھی تھے اور اب جبکہ ان کی عمر 2سے 7سال ہے۔ اب بھی مریض لگتے ہیں ایک اور کی امید ہے۔ کوئی ایسی چیز بتائیں جس سے آنے والابھی تندرست، صحت مند ہو اور موجودہ بچے بھی صحت مند لگیں ۔عین نواز ش ہو گی؟ سوال:۔ مجھے تقریباً 15سال سے ہائی بلڈ پریشر رہتا ہے کافی ادویات استعمال کر چکی ہوں اب بھی 2قسم کی انگریزی علاج کی گولیاں کھاتی ہوں۔ کوئی ایسی دوا بتائیں کہ اس موذی مرض سے جان چھوٹے یا کم ازکم یہ کنٹرول ہی رہے (نسیم جہاں ،سکھر) سوال:۔ میرے اوپر تلے 5بچے ہو گئے ہیں اب نئے بچے کے نام سے بھی خوف آتا ہے۔ ڈاکٹری گولیاں، پن، چھلا رکھوانے سے میں بہت گھبراتی ہوں ویسے بھی ان کے نقصانات بہت دفعہ سامنے آئے ہیں۔ کوئی آسان اور تیر بہدف نسخہ بتائیں اللہ آپ کو اسکا اجر دیگا۔(آسیہ ،بھلوال) سوال:۔ مجھے میرے بیٹے کیلئے کچھ پڑھنے کو بتائیں، غلط سوسائٹی میں اٹھنا بیٹھنا شروع کر دیا ہے۔ چرس تک پیتا ہے۔ بدتمیزی کرتا ہے، کسی چھوٹے بڑے کا لحاظ نہیں کرتا۔ ایک ہی ایک ہے۔ بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ بہت پریشان ہوں میرا کچھ کریں ورنہ ہم ماں باپ کا اکیلا سہارا لٹ جائے گا۔(سکینہ ،رحیم یار خان) سوال:۔ میری عمر 18سال ہے۔ میری پلکیں بہت چھوٹی ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہیں۔ میرے باقی بہن بھائیوںکی پلکیں بڑی بڑی ہیں مگر میری چھوٹی ہیں کیا لگاﺅں یا کیا کھاﺅں؟ سوال:۔ گزارش ہے کہ میرا کام سارا دن چلنے کا ہے۔ جوتا کوئی اچھا ملتا نہیں اور اچھا جوتا خریدنے کے لئے پیسے نہیں جس کی وجہ سے پاﺅں پتھر کی طرح سخت ہو گئے ہیں۔ ایڑیاں پھٹ گئی ہیں چنڈیاں بھی ہیں ان میں تکلیف بھی ہوتی ہے بلکہ بعض اوقات خون بھی نکل آتا ہے۔ کوئی آسان، سستا اور اچھا نسخہ تجویز کریں۔(انور شاہ ،کوٹلی) سوال:۔ آج کل جو جوانی میں بال سفید ہو رہے ہیں اس کے لئے کوئی آزمودہ روحانی عمل بتا دیں۔ (بلال ،کوہاٹ ) سوال:۔ محترم حکیم صاحب ! قارئین کے سوال و جواب میں میرا قارئین سے سوال ہے کہ میں اور میری چھوٹی بچیاں خارش سے بہت پریشان ہیں۔ کھجلی کرنے سے جسم پر نشان بن جاتے ہیں بہت سے ٹوٹکے اور دوائیاں استعمال کر چکے ہیں لیکن آرام نہیں آرہا۔ خدارا کوئی حل بتائیں۔ (مسز صدیق 2/S.R مرزا پور)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 823 reviews.