Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

پیٹ ہے کہ کم ہی نہیں ہورہا: میں پہلے موٹی نہیں تھی‘ پھر شاد ی سے ایک ، دو سال پہلے میرا پیٹ بڑھ گیا‘ ہر ٹوٹکہ استعمال کرلیا‘ بہت سارے طریقے اختیار کیے‘ ٹوٹکے آزمائے‘ ورزش کی‘ مگر پیٹ ہے کہ کم ہی نہیں ہوتا‘ ناف میں تیل بھی لگایا‘ اب موٹی بھی ہوگئی ہوں‘ تیس سال کی ہونے والی ہوں‘ قد چار فٹ دس انچ ہے‘ شادی کے ڈیڑھ سال بعد بڑے آپریشن سے بچہ ہوا‘اتنے سالوں سے کوشش میں لگی ہوئی ہوں پیٹ کم نہیں ہورہا‘ بیلٹ تک باندھ کر دیکھ لیا‘ حسرت ہی رہ گئی ہے کہ کیا کبھی یہ پیٹ کم بھی ہوگا۔ براہ مہربانی کچھ بتائیں‘ بہت دعائیں دوں گی۔(ن۔ ک)
مشورہ:ھوالشافی: عناب پانچ دانے‘ منقیٰ پانچ دانے‘ لونگ پانچ عدد‘ دارچینی دو بڑے ٹکڑے اور ایک عدد لیموں بڑے سائز کا اور اگر چھوٹے چھوٹے دو لیموں ڈال لیں تو زیادہ مزیدار بن جائے گا۔ دو کپ پانی ڈال کر لیموں کے علاوہ تمام چیزیں پانی میں ڈال دیں اور پکائیں جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان لیں۔ منقیٰ کو بیج نکال کر کھالیں اور باقی چیزیں پھینک دیں پھر اس پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لیں اگر چاہیں تو تھوڑا سا حسب ذائقہ شہد ملا سکتے ہیں۔ یہ ایک دن کی خوراک ہے۔ ان شاء اللہ بائیس ویں دن آپ حیران ہوجائیں گے لیکن ان 21 دنوں میں چاول ہرگز نہیں کھانے‘ ہر چیز بازار سے پچاس، پچاس روپے کی لے لیں۔ آسانی سے ہر چیز پنساری سے مل جائے گی۔ مستقل مزاجی اور پابندی سےاستعمال کرکے دعائیں لازمی دیں۔ چند ہفتے، چند مہینے مستقل مزاجی اور پرہیز کے ساتھ استعمال کریں۔
ماہواری کا مسئلہ: اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو سدا آباد رکھے‘ حضرت صاحب مجھے ماہواری کا مسئلہ ہے‘ پہلے تو ایک ہفتہ رہتی تھی اب دوماہ ہوگئے ہیں پورا ماہ ٹھیک نہیں ہوتی‘ جسم میں شدید درد رہتا ہے‘ میں بہت پریشان ہوں‘ لیکوریا بھی ہے اور برابر رہتا ہے‘ بہت سی ادویات کھالیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ زندگی سے اکتا سی گئی ہوں‘ درس میں آتے ہیں تو سکون ملتا ہے۔ گیارہ سال شادی کو ہوگئے مگر اولاد نہیں ہے۔ (ا۔ب)
مشورہ:سنامکی 50 گندھک آملہ سار50گرام کوٹ پیس کر چٹکی بھر دوائی دن میں 4بار لیں 1ماہ تک کھٹی ٹھنڈی بادی چیزوں سے پرہیز کریں۔اس کے علاوہ عبقری دواخانہ سے ہارمونز شفاء اورخاتون شفاء ادویات منگوا کر لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔
چھوٹا قد اور جسمانی کمزوری: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 17 سال ہے اور میرا قد چھوٹا ہے اور جسم بہت کمزور ہے اور جب میں کالج جاتا ہوں تو لڑکے بہت تنگ کرتےہیں‘ میرا دل بہت کمزور ہے اور گھر میں ہروقت بے سکونی رہتی ہے‘ میری والدہ عبقری رسالہ لاتی ہیں تو میں بھی پڑھتا ہوں۔ براہ مہربانی میرے مسائل کا حل بتائیے۔ آخری امید سمجھ کر خط لکھ رہا ہوں۔ (ا۔خ،گجرخان)
مشورہ:آپ غذائی قلت کا شکا ر ہیں پوری غذا نہ ملنے سے یہ تمام کمزور یا ں ہوئی ہیں ۔ خالص مکھن اور عمدہ دیسی گھی کو بھی انسانی صحت کے لیے پیدا کیا گیا ہے ۔ جہا ں ضروری ہو وہا ں ان کا استعمال ضرور کر نا چاہئے۔ خشکی سے بدن سکڑتا ہے اور تری سے جسم پھیلتا ہے، دوا صرف بیماری کیلئے ہے۔ آج کل بازار مچھلی سے بھرے پڑے ہیں خوب مچھلی کھائیں۔ تازہ پھل کھائیں‘ گاجر چبا کر کھائیں اور روزانہ ایک سے دو گلاس گاجر کے جوس کے بھی پئیں۔ قد بڑھانے کیلئے عبقری دواخانہ کا ’’قد دراز کورس‘‘ لکھی گئی ترکیب کےمطابق چند کورس استعمال کریں۔
مونچھیں نہیں آرہیں! محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض خدمت یہ ہے کہ میری مونچھوں اور ٹھوڑی پر بال بالکل نہیں آتے جبکہ میری عمر 23 سال ہے کوئی دوائی تجویز کرکے بھیج دیں یا دوائی کے نام سےمطلع کریں تاکہ میں یہاں سےعبقری دواخانہ سے خرید لوں۔ (عبدالاحد فضل‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
مشورہ: آپ پیاز کا رس لیں اس کے ہموزن شہد اس میں ملالیں اورچہرے کی اس جگہ پردن میں ایک مرتبہ ملیں جہاں پر بال نہیں آرہے‘اس کے علاوہ خالص زیتون کے تیل کی بھی ان جگہوں پر مالش کریں۔چند ہفتے متواتر یہ عمل کریں ان شاء اللہ بال اگنا شروع ہوجائیں گے۔
کان کا انفیکشن اور ناک کی سوزش: مجھے شروع میں دائیں کان میں انفیکشن ہوتی رہی جس کی بنا پر سماعت دائیں کان کی کم ہوگئی ہے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ پردہ میں سوراخ ہے جبکہ اگر کوئی مدھم آواز میں بات کرے تومجھے سننے میں دشواری محسوس ہوتی ہے‘ اس کے علاوہ ناک میں نمی رہتی ہے جس کی بنا پر ناک پھولا رہتا ہے اگر کوئی طاقتور گرم چیز مثلاً مچھلی وغیرہ کھالوں تو ناک چھوٹا ہوجاتا ہے اور نمی ختم ہوجاتی ہے اور میرے سر کے بال بھی اسی وجہ سے سفید ہوتے جارہے ہیں اور سر میں بھی اکثر تناؤ رہتا ہے جو شاید نزلہ کی وجہ سے ہے۔براہ مہربانی میرے مسائل کا حل بتائیے۔ (محمد آصف علی‘ ملتان)
مشورہ:آصف بھائی! آپ عبقری دواخانہ سے ’’الرجی نزلہ کورس‘‘ منگوا کر چند کورس استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
جوڑوں کا درد: میری والدہ بعمر58 سال‘ گھٹنے ڈاکٹروں  کے مطابق ختم ہوچکے ہیں ‘انہیں چلنے پھرنے میں شدید مشکل پیش آتی ہے‘ گردن کے مہروں اور جوڑوں اور کمر میں درد رہتا ہے‘ اگر لیٹی بھی رہیں تو ٹانگوں کے پٹھوں میں درد اور سوجن رہتی ہے‘ خون دورہ نہیں کرتا۔ ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیاں سن رہتی ہے۔مؤثر علاج بتائیے۔ (م۔آ)
مشورہ:آپ معجون فلاسفہ ایک چمچ‘ کلونجی آدھا چمچ صبح دوپہر شام دو ماہ مستقل استعمال کریں۔نہایت اعلیٰ نسخہ ہے۔اس کے علاوہ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کے جملہ امراض کا علاج ہے۔
خدارا! میرے چہرے کا کچھ کریں:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ‘ عبقری رسالہ کو اور آپ کی آل اولاد کو قیامت تک رحمتیں و برکات‘ حفاظت اور عنایات جاری و ساری رکھے۔ محترم حضرت حکیم صاحب میںبہت زیادہ پریشان ہوں‘ تقریباً بیس سال سےمیرے چہرے پر چھائیاں ہیں‘ مہنگے سے مہنگے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے علاج کروایا‘ مہنگی سے مہنگی کریم استعمال کی‘جتنا عرصہ کریم استعمال کرو‘ تھوڑا سا فرق پڑتا ہے بعد میں پھر ویسے ہی ہوجاتا ہے‘مہربانی فرما کر میرے چہرے کا علاج کریں‘ میں بہت دعا گو ہوں گی‘ پورے ماہ کا خرچ چہرے پرلگا دیتی ہوں‘ چھائیوں کی وجہ سے خاوند بھی پیارنہیں کرتا۔ (ش۔پ)
مشورہ: بہن! آپ لگانے سے زیادہ کھانے کی ادویات، یعنی غذائی ادویات اور پرہیز کی طرف توجہ دیں۔ اس سے فائدہ زیادہ ہو گا۔معجون عشبہ، اطریفل منڈی، جوارش جالینوس اوپر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق مستقل استعمال کریں اور مستقل 3ماہ تک استعمال کریں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہو گا ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 297 reviews.