Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نظربد اورجادو جنات وغیرہ کا توڑ اور علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک تحریر قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ یقیناً قارئین اس تحریر سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور ماہنامہ عبقری کیلئے اپنے تجربات ضرور لکھیں گے۔
نظربد اورجادو جنات وغیرہ کا توڑ اور علاج
حضور نبی اکرم ﷺ کے زمانہ پرنور میں ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ جو بہت سڈول جسم کے مالک تھے‘ ان کا جسم بہت خوبصورت تھا۔ ایک دن وہ بغیر قمیض کے بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ ان کےپاس سے گزرے ان کو دیکھ کر صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا: میں نے اپنی زندگی میں آج تک ایسا خوبصورت جسم نہیں دیکھا۔ اتنا کہہ کر وہ چلے گئے‘ تھوڑی ہی دیر بعد اس صحابی کو بخار ہونا شروع ہوگیا‘ حالت غیرہوئی تو دوسرے صحابہ نے لے جاکر حضور نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور تمام قصہ بیان کیا اور یہ بھی فرمایا کہ فلاں صحافی ایسا کہہ کر گئے ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ان کو نظر لگ گئی ہے‘ اس صحابی کو بلاؤ جس نے ایسا کہا ہے‘ ان کو بلایا گیا ان سے پوچھا کہ تم نے یہ کہا ہے‘ صحابی نے عرض کیا جی! میں نے ایسا ہی کہا تھا۔ اللہ نے نبی حضور نبی کریم ﷺ نے صحابی سے وضو کروایا اور وضو کے پانی سے اس صحابی جن کو بخار ہوگیا تھا کی کمر پر ڈالا‘ وہ تندرست ہوگئے‘ نظربد کا اثر جاتا رہا۔
ایک عربی عالم نے کتاب لکھی ہے جس میں اس نے نظربد وغیرہ سے نجات کیلئے نسخہ تجویز کیا ہے۔ اس کتاب کا نام کا تو پتہ نہیں لیکن جس نےبتایا ہے وہ شخص قابل اعتماد ضرور ہے۔ وہ نسخہ درج ذیل ہے:۔ایک برتن میں اتنا پانی لیں جس میں دونوں ہاتھ ڈوب جائیں پھر1۔ سات مرتبہ درودابراہیمی پڑھیں۔ 2۔ سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھیں۔ 3۔سات مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھیں۔ 4۔سات مرتبہ چاروں قل پڑھیں۔ 5۔ سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر اس پانی کو بالٹی میں ڈال کر مزید پانی شامل کرکے غسل کریں۔ ان شاء اللہ نظربد کا اثر ختم ہوجائے گا بلکہ اس عمل کو ہر شخص مرد‘ عورت‘ بچہ‘ جوان‘ بوڑھا سب ہفتہ میں ایک دن ضرور کریں۔ (محمد صدیق‘ لاہور)
میری ساس نے غربت کی راہیں کیسے پارکیں؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک آزمودہ عمل ہے وہ یہ کہ میرے سسرال والے بہت غریب تھے‘ میں نے ایک مرتبہ درس میں سنا تھا کہ برکت والی تھیلی پر 129 مرتبہ صبح اور 129 مرتبہ رات کو سورۂ کوثر پڑھ کر دم کیا جائے اور اسی میں پیسے رکھتے اور نکالتے وقت ایک وقت سورۂ کوثر پڑھ لی جائے تو رزق میں برکت ہوتی ہے۔میں نے انہیں یہ عمل بتادیا‘وہ غربت کی چکی میں سالہا سال سے پس رہے تھے‘ انہوں نے یقین توجہ اور دھیان سے یہ عمل کرنا شروع کردیا۔ اللہ تعالیٰ نےا س عمل کی برکت سے ان کے رزق میں برکت دے دی ہے‘ آج وہ خوشحال ہیں‘ وہ مجھے اور میں آپ کو ڈھیروں دعائیں دیتا ہوں۔بس ڈرائیور پریشان ‘ سواریاں حیران: اسی طرح ایک مرتبہ میں اپنے شہر سے مردان جارہا تھا‘ آدھے راستہ میں ڈرائیور نے بتایا کہ گاڑی میں سی این جی ختم ہوچکی ہے آپ اتر جائیں ہم آپ کو کسی دوسری گاڑی میں بٹھا دیتے ہیں‘ میں نے اس کو کہا کہ آپ گاڑی چلائیں کچھ دور جاکر سی این جی اسٹیشن ہے وہاں سے ڈلوالیں‘ ڈرائیور بولا جناب سی این جی ختم ہوچکی ہے‘ میں نے کہا میں اعمال کرتا ہوں گاڑی چلے گی‘ سواریاں میری اور اس کی بات سن رہی تھیں‘ خیر ڈرائیور نے گاڑی سٹارٹ کی اور چلادی‘ میں نے سورۂ کوثر پڑھ پڑھ کر گاڑی پر دم کرنا شروع کردیا‘ ڈرائیور پریشان ہوگیا کہ گاڑی بغیر سی این جی کے چل رہی تھی‘تھوڑی دور جاکر سی این جی سٹیشن آگیا ‘ ڈرائیور نے پوچھنے پر بتایا کہ گاڑی چار کلومیٹر تک بغیر سی این جی کے چلی‘ تمام سواریاں اس عمل پر حیران تھیں۔ مزید ایک آزمودہ روحانی نسخہ میرے پاس یہ ہے کہ جب بھی کوئی آفت‘ مصیبت‘ طوفان‘ بارش آجائے تو میں تین مرتبہ درود تنجینا پڑھتا ہوں‘ اللہ کریم اس آفت کا رخ موڑ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ سردرد‘ دانت درد پر ایک عالم سے ایک عمل ملا کہ جس دانت پر درد اس دانت پر انگلی رکھ کر پانچ بار سورۂ فاتحہ اور درودشریف تین بار پڑھ کر دم کریں اور اگر سردرد ہوتو بھی یہی عمل کرے۔ سردرد ہو تو ماتھے پر ہاتھ رکھ کر درج بالا تعداد میں سورۂ فاتحہ اور درودشریف پڑھنا ہے۔ ایک اور عمل میرے پیر صاحب نے بتایا تھا کہ کسی بھی موذی جانور کاٹ لے تو سات بار سانس روک کر

پڑھنے سے درد رک جاتا ہے۔ 

(پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 305 reviews.