Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کیساتھ گھومتا ہوں‘ انہیں جاگتی آنکھوں سے دیکھتا ہوں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

ریٹائرڈ آرمی آفیسر ‘آرمی ایجوکیشن کالج میں سنٹر ،ایس ایم‘ آرمی پبلک سکول اور مردان کالج میں پرنسپل۔ گریژن اکیڈمی گوجرانوالہ میں ایڈمن آفیسر رہے۔ ان کے ذاتی اور خاندانی چشم دید‘ پراسرار و حیران کن جنات کے ساتھ گزرے سچے واقعات‘ قسط وار قارئین کی نذر۔

میں ملازمت کے سلسلہ میں خیبرپختونخوا کے ایک شہر میں تعینات ہوا‘ اس شپ سے تھوڑے فاصلہ پر پہاڑی سلسلہ شروع ہوجاتا ہے‘ میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ وہاں کے مقامی لوگوں سے ملاقات ہوتی رہتی تھی اور مختلف موضوعات پر بات چیت ہوتی رہتی تھی ایک دن جنات کے موضوع پر بات چیت چل نکلی تو ایک شخص (م۔ر) نے بتایا کہ میں جنات کو اس طرح دیکھتا ہوں جس طرح میں اور آپ ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارے گاؤں کے نزدیک پہاڑیوں میں بہت زیادہ جنات کا بسیرا ہے میں ان کے ہاں چلا جاتا ہوں ان سے گپ شپ لگاتا رہتا ہوں ایک دن ان کے بڑے کو ایک جن نے کہا کہ انسان ہم سے ڈرتے ہیں‘ یہ آدمی بے خوف ہوکر آتا ہے اور گپ شپ لگا کر چلا جاتا ہے اورذرا بھی خوف زدہ نہیں ہوتا۔ جنات کے سردار نے مجھے مختلف طریقوں سے ڈرانے کی کوشش کی لیکن میں نہ ڈرا اور ان کے ہاں میرا آنا جانا لگا رہا۔ ایک دن جب میں اس طرف گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بہت ڈراؤنی شکل کی ایک مخلوق ہے‘ جس کی ایک ٹانگ ایک پہاڑ پر اور دوسری ٹانگ دوسرے پہاڑ پر ہے‘ میں نے دیکھتے ہی بھانپ لیا کہ یہ اس جن نے ڈرانے کیلئے یہ ڈراؤنی شکل اختیار کی ہے لہٰذا میں خوفزدہ نہ ہوا اسی دن میں گپ شپ لگائے بغیر واپس چلا آیا‘ دوسرے دن جب میں وہاں گیا تو مجھے ان جنات نے بتایا کہ کل آپ کو ڈرانے کیلئے ایک ہیبت ناک شکل بنائی تھی لیکن آپ کیا چیز ہیں کہ ڈرتے ہی نہیں؟ میں نہ عالم ہوں نہ عامل لیکن میں جنات سے نہیں ڈرتا‘ وہ کہنے لگا: میں اب بھی ان سے ملتا جلتا رہتا ہوں وہ مجھے اب کبھی کبھی تنگ بھی کرتے ہیں مگر میں پرواہ نہیں کرتا۔اسی طرح ایک اورواقعہ ہمارے ساتھ کام کرنے والا ایک نوجوان م۔ع تھا‘ اس پر ایک جننی عاشق تھی‘ وہ اسے نہ کہیں ملازمت کرنے دیتی تھی نہ کوئی ذاتی کاروبار اور نہ ہی شادی کرنے دیتی تھی۔ وہ بتاتا تھا کہ جب میری شادی کی بات چیت چلتی ہے تو وہ مجھے جنات سے طرح طرح کی اذیتیں دلاتی ہے اور جب میں شادی کا ارادہ ترک کردیتا ہوں تو وہ پھر نارمل ہوجاتی ہے وہ نوجوان ایم بی اے تھا‘ ہمارے ساتھ بھی وہ چند دن کام کرسکا۔اس جننی نے اس کی گاڑی چوری کروا دی ایک سال بعد وہ گاڑی اسے واپس ملی جو کہ بہت اچھی طرح ڈیکوریٹ کرائی گئی تھی۔ ہم اس سے پوچھتے کہ کیا تو عاملوں سے علاج نہیں کراتا وہ کہتا کہ جب بھی میں نے علاج کرایا تو وہ انسانی شکل میں ظاہر ہوتی اور بتاتی کہ تجھے عامل نے فلاں فلاں چیز کرنے کو دی ہے یہ لو میرے پاس یہ سب چیزیں ہیں لہٰذا تیرا عمل میرے اوپر کوئی اثر نہیں کرسکتا۔ ایک دفعہ عرب ریاستوں کی ایک ریاست میں قیام پذیر فیملی سے اس کا رابطہ ہوا۔ ان لوگوں نے اسے اپنے ہاں کمپنی میں اچھی جاب لاکھ روپے سے اوپر تنخواہ تھی اور ساتھ ہی رشتہ کی آفر بھی دی۔ کچھ عرصہ بعد ان کی کمپنی میں نقصان ہونا شروع ہوگئے اور کمپنی خسارے میں جانے لگی۔ جن لوگوں نے مسٹر (م۔ع) کو بلایا تھا وہ کمپنی کے اہم عہدوں پر تھے ان کو فکر لگی انہوں نے عاملوں سے رابطہ کیا۔ عاملوں نےبتایا کہ کمپنی میں کوئی نیا آدمی آیا ہے اس پرجنات کے اثرات ہیں اور وہ جنات آپ لوگوں کو بھی پریشان کررہے ہیں۔ ان لوگوں نے جب جائزہ لیا تو مسٹر (ع۔م) ہی نیا آدمی آیا تھا‘ انہوں نے اس کا پاکستان کا ٹکٹ لیا‘ بقایاجات ادا کیے اور اس کو پاکستان بھجوا دیا۔ مسٹر ع۔ م کے آنے کے بعد اس کی کمپنی بہترین کاروبار کررہی ہے۔ وہ شخص آج بھی در در کی خاک چھان رہا ہے۔ وہ جننی آج بھی اس پر قابض ہے۔(جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 319 reviews.