Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالے جادو اور روزگار کا مسئلہ حل الرجی کیلئے اس سے بہتر نسخہ نہیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

دسمبر کے سوالات
ٍ1۔پیشاب نے تنگ کررکھا ہے: محترم قارئین! میری عمر اٹھارہ سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ پیشاب کرنے کے بعد تھوڑی دیر بعد ایک یا دو قطرے پیشاب کے نکل جاتے ہیں‘ جس کی وجہ سے کافی پریشانی ہوتی ہے۔ میری اکثر نمازیںاس بیماری کی وجہ سے قضا ہوجاتی ہیں۔ اگر کسی کے پاس میرے مسئلے کا حل ہو تو ضرور بتائیے گا۔ (علی احمد‘ قصور)
2۔شک‘ ٹینشن‘ ڈیپریشن کا حل بتائیے: میں ڈیپریشن کے مرض میں مبتلا ہوں‘ذہن اٹک سا گیا ہے‘ جو خیال آجائے اس سے نکل ہی نہیں پاتی‘ بہت پریشان ہوں‘ مرنے کو دل کرتا ہے‘ براہ مہربانی اس مسئلے کا حل بتائیے‘ خدارا میری مدد کریں اور دعائیں لیں۔ (ش۔ش)
3۔بند کان:محترم قارئین! السلام علیکم! میری عمر 17 سال ہے میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہوں‘ چھ مہینے سے زائد عرصہ ہوچکا ہے مجھے کم سنائی دیتا ہے‘ میرے کان ہروقت بند رہتے ہیں‘ پیپ نہیں ہے‘ بہتے بھی نہیں ہیں‘ کان کی نالیاں ہروقت بند رہتی ہیں۔ کان میں مکھی کے بھنبھنانے اور ڈرم کی آوازیں بھی آتی ہیں۔ نہاتے ہوئے اچھی طرح دھوتی ہوں‘ پھر بھی نہیں کھلتے۔ ہر وقت میل سے بھرے رہتے ہیں۔ زکام بھی بہت شدید ہوتا ہے اور ٹھیک بھی ہوجاتا ہے۔ ناک منہ کی مناسبت سے بڑا ہورہا ہے‘ لمبا اور موٹا بھی ہے۔ ناک بھی کبھی بند ہوجاتا ہے‘ سب میری ناک کا مذاق اڑاتے ہیں‘ براہ مہربانی ان مسائل کا حل بتادیجئے۔ (پوشیدہ، لاہور)
4۔منہ پر لاک:محترم قارئین! میرا دائیاں ’’جبڑا‘‘ عموماً تالے کی طرح لاک یعنی بند ہوجاتا ہے اور بڑی مشکل سے کھلتا ہے‘ اس کی وجہ سے منہ بھی ٹھیک طرح سے نہیں کھلتا‘ کھانا بھی نہیں کھایا جاتا‘ وجہ یہ ہے کہ میں ایک مرتبہ سردی کی رات میں ٹھنڈے پانی سے نہایا تھا‘ میں کانپنے لگا اور دائیاں جبڑا لاک ہوگیا۔ جب بھی اسے کھولتا ہوں تو’’کڑاک‘‘ کی آواز آتی ہے۔ اس کے علاوہ جسمانی لحاظ سے بھی کمزور ہوں‘اور مہینے میں دو سے تین بار مجھ سے گناہ ہوجاتا ہے۔ بُری طرح عادت بد میں گرفتار ہوں۔ لاکھ چھوڑنے کی کوشش کی مگر نہیں چھوڑ پارہا۔ قارئین خدارا میرے مسائل کا حل بتائیں۔ (ع۔م‘ گوجرانوالہ)

نومبر کے جوابات
1۔بھائی! آپ یہ نسخہ استعمال کریں: ھوالشافی: تقریباً دولیٹر پانی میں 250 گرام بنفشہ کے پھول اور 50گرام پر ساؤ شیاں 24 گھنٹے کیلئے بھگو دیں۔ پھر اس پانی میں ایک لیٹر تلوں کا تیل شامل کردیں اور چولہے پر دھیمی آنچ سے اس وقت تک پکائیں کہ پانی نصف جل جائے۔ اب اس تیل کو چھان کر ٹھنڈا کرکے تیل بوتل میں محفوظ کرلیں اور روزانہ رات کو سوتے وقت اچھی طرح سر میں جذب کرلیں۔اس سے آپ کے بال جلد ہی خوبصورت اور گھنے ہوجائینگے ۔ (ع‘ ملتان)
2۔غلام محمد صاحب! آپ کی الرجی کیلئے اس سے بہتر نسخہ نہیں‘آپ خمیرہ ابریشم حکیم ار شد والا لیں اور ایک چمچ چائے والا دن میں تین بار استعمال کریں ۔ یاد رہے خمیرہ کسی اچھے دیانتدا ر طبیب کا بنا ہوا ہو اور اسکے ساتھ ساتھ اطریفل اسطخدوس ایک چمچ چائے والا اور کلونجی پائوڈر ایک چوتھا ئی چمچ استعمال کریں ۔ غذا میں کھٹی چیزیں، اچار وغیرہ سے پرہیز کریں ۔ میرے والد صاحب کا آزمودہ ہے آپ بھی آزمائیے اور دعاؤں میں یاد رکھیے۔ (شہزاد بٹ‘ راولپنڈی)
3۔ محترمہ ک بی بی! کالے جادو یا سحر سے بچنے کیلئے آپ یہ عمل ضرور آزمائیے!سورۂ کہف کی آخری 9 آیات 7 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پھر اس پانی کو دیواروں پر چھڑکیں بھی اور اس پانی کو روزانہ پئیں۔ بہن! روزگار کیلئے آپ سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں باوضو صرف پاک حالت میں وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾ پڑھیں۔ (محمد زاہد علی‘ گجرات)
4۔ محترم بہن! میری بیٹی کے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا‘ ماہواری کی وجہ سے وہ بہت پریشان اور تکلیف میں مبتلا تھی۔ مجھے میری ایک جاننے والی نے یہ نسخہ لکھوایا‘ میں نے بنوا کر اسے چند ہفتے استعمال کروایا۔ الحمدللہ آج میری بیٹی بالکل ٹھیک ہے۔ آپ بھی یہی نسخہ استعمال کیجئے۔ ھوالشافی: ریوند عصارہ‘ مصبر‘ منقیٰ‘ سقمونیا نمبر1۔ ہموزن لے لیں۔چاروں کو کوٹ پیس کر چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔ ایک گولی صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ۔اگر پاخانے پتلے ہوں تو گھبرا ئیں نہیں۔ جس نے بھی مستقل دو ماہ استعمال کیاہے‘ انشاء اللہ فائد ہ ہوا ہے۔(بیگم محمد عظیم‘ لاہور)

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 324 reviews.