Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روغن کلونجی میں چھپا ہر مرض کا انوکھا علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

یرقان:250 ملکی لیٹر پانی میں 25 گرام مہندی کے پتے اور 25 دانے کلونجی کے رات کو بھگو دیں ۔ صبح کو چھان کر حاصل شدہ پانی میں ایک چمچ شہد اور آدھا چمچ روغن کلونجی ملا کر مریض کو پلائیں۔ علاج پندرہ روز جاری رکھیں۔

کلونجی جس کے بارے میں ارشادِ نبویﷺ ہے’’سیاہ دانہ (کلونجی) میں موت کے علاوہ ہر بیماری کے لئے شفا ہے‘‘ مندرجہ بالا حدیثِ مبارکہ سے کلونجی کی افادیت کا بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے۔ کلونجی آئل ایک ایسا تیل ہے جس میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو حقیقی معنوں میں اسے ایک باکمال دوا بنا دیتے ہیں۔گرتے اور کمزور بال:روغن کلونجی سر پر لگائیں یہ نہ صرف گرتے بالوں کو روکتا ہے بلکہ انہیں مضبوط سیاہ اور چمکدار بھی بناتا ہے۔جلد کی شادابی اور چہرے کے حسن کے لئے:پانی میں گیرو شامل کرکے 6 قطرے روغن کلونجی ملائیں اور چہرے گردن اور ہاتھوں پر ملیں جبکہ صبح کو لیموں اور روغن کلونجی مکس کرکے چہرے اور ہاتھوں کی مالش کریں، بعد میں نیم گرم پانی سے دھولیں۔ امراض کان:کان کے درد میں ایک قطرہ روغن کلونجی کان میں ڈالیں۔جوڑوں کا درد:نیم گرم روغن کلونجی متاثرہ جوڑوں پر مالش کریں ساتھ عمومی خوراک جاری رکھیں۔ بواسیر:مہندی 50 گرام کو 250 ملی لیٹر روغن زیتون کوملا کر 5 منٹ کے لئے ابال لیں صبح اور رات کو سونے سے قبل 4 قطرے روغن کلونجی ملا کر روئی کی مدد سے یہ دوائی بواسیری مسوں پر لگائیں اور صبح کو پانچ دانے انجیر کے ہمراہ 12 قطرے روغن کلونجی کے کھالیں۔دماغی امراض و اعصابی کمزوری:دماغی و اعصابی تنائو، جسمانی و اعصابی کمزوری میں 7 قطرے شہد یا کسی شربت میں ملا کر پئیں۔قوت حافظہ کے لئے:تقریباً25 گرام پودینہ ابال کر ایک چمچ شہد اور 12 قطرے روغن کلونجی ملا کر نیم گرم حالت میں نوش فرمائیں۔ قوت باہ کے لئے:روغن کلونجی 7 قطرے ہمراہ شہد یا شربت کے پئیں۔پیشاب کی جلن:250 ملی لیٹر دودھ میں 8 قطرے روغن کلونجی اور 1 چمچ شہد ملا کر پئیں۔سر درد اور چکر:سر درد اور چکرانے کی صورت میں 7 قطرے روغن کلونجی دہی کے ساتھ دن میں تین دفعہ کھائیں اور درد کی جگہ پر روغن کلونجی کی مالش کریں۔گنج اور بالخورہ:ادرک کا پانی ہم وزن سرکہ میں ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں اور اور سونے سے قبل کلونجی کے بیج کو پیس کر روغن کلونجی میں ملائیں اور متاثرہ جگہ پر لیپ کریں۔ سرطان:گاجر کے جوس میں آدھ چمچ روغن کلونجی ملا کر دن میں دو مرتبہ پئیں اور یہ علاج تین ماہ تک جاری رکھیں۔ دمہ:ناشتے سے پہلے اور سوتے وقت نیم گرم دودھ میں آدھ چمچ روغن کلونجی ملا کر پئیں اور ابلتے پانی میں ایک کھانے کا چمچ روغن کلونجی ملا کر دن میں دو مرتبہ اس کی بھاپ لیں گلے اور سینہ پر روغن کلونجی سے دن میں 3 مرتبہ مالش کریں۔ایگزیما:10 گرام کلونجی 10 گرام قسط، 10 گرام سنامکی، 25 گرام مہندی کے پتے، 500 ملی لیٹر سرکہ میں 5 منٹ ابال کر چھان لیں اب اس لوشن کو روغن کلونجی میں ملا کر دن میں دو مرتبہ لگائیں، ساتھ ہی خالص شہد ایک چمچ ہمراہ 10 قطرے روغن کلونجی کھائیں۔گلے کی تکلیف میں:گلے کی تکلیف کے لئے چند قطرے روغن کلونجی کے نیم گرم پانی میں ڈال کر غرارے کریں۔کھٹی ڈکاریں اور بد ہضمی:ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ شہد اور آدھا چمچ روغن کلونجی ملا کر پئیں۔چنبل داد:متاثرہ جگہ پر روغن کلونجی سے دن میں تین بار مالش کریں شفاء کے حصول تک علاج جاری رکھیں۔تلی کا بڑھنا:سبز کریلے کو کوٹ کر پانی نکالیں اور 25 ملی لیٹر پانی میں 5 قطرے روغن کلونجی کے ہمراہ نوش فرمائیں۔ گردن توڑ بخار:خشک کلونجی کو جلا کر دھونی لیں اور ساتھ آدھا چمچ روغن کلونجی ہمراہ لیموں کے رس صبح و شام مریض کو دیں۔ یرقان: 250 ملکی لیٹر پانی میں 25 گرام مہندی کے پتے اور 25 دانے کلونجی کے رات کو بھگو دیں ۔ صبح کو چھان کر حاصل شدہ پانی میں ایک چمچ شہد اور آدھا چمچ روغن کلونجی ملا کر مریض کو پلائیں۔ علاج پندرہ روز جاری رکھیں۔نکسیر پھوٹنا:ایک صاف کاغذ کو جلا کر اس کی راکھ میں دو قطرے روغن کلونجی ملا کر ناک میں ڈالیں جس سے نکسیر رُک جائے گی۔معیادی بخار:اجوائن دیسی 12 گرام‘ پچاس ملی لیٹر پانی میں رات بھر کیلئے بھگو دیں‘ صبح پانی صاف کرکے دس قطرے روغن کلونجی کے ساتھ پی لیں۔ سات آٹھ روز میں افاقہ ہوجائے گا۔ ہیضہ: سونف تین گرام‘ پودینہ تین گرام‘ دارچینی دو گرام‘ نمک خوردنی اڑھائی گرام‘ الائچی خورد چھ عدد لے کر چائے کی طرح ایک لیٹر پانی میں تیار کریں اور ایک وقت میں تقریباً سو ملی لیٹر ہمراہ پانچ قطرے روغن کلونجی کے ہر دو گھنٹے بعد پئیں۔ قبض: سناء مکی آدھ چمچ اور روغن کلونجی آدھ چمچ گرم دودھ میں ملا کر رات کو سونے سے پہلے پئیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 335 reviews.