Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - مئی 2009ء

نیک صالح شوہر نصیب ہو گا میںباورچی خانے میں بیٹھی آم اور چاول کھا رہی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ چاند میں سے تین سفید رنگ کے پھول نکل رہے ہیں۔ وہ ٹہنیوں سمیت ہیں اور ان کی ٹہنیاں بڑھتی جاتی اور پھول نکلتے آتے ہیں اور وہ تینوں پھول ہمارے دونوں غسل خانوں پر گرتے ہیں اور ایک اس کے ساتھ والی دیوار پر گرتا ہے اور میں دیکھتی ہوں کہ میں اورمیرے کزن سوئے ہوئے ہیں اور میں ڈر جاتی ہوں، وہ پھول کافی لمبے ہوتے ہیں اور پھر وہ ٹہنیاں واپس چاند میں چلی جاتی ہے۔ ( س .... گھوٹکی سندھ) تعبیر:۔ آپ کا خواب مبارک ہے اور اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کو نیک صالح شوہر ملے گا جس کی معاشرے میں اچھی شہرت ہو گی اور اس سے آپ کو دو نیک صالح بیٹے نصیب ہوں گے جن سے آپ کو راحت ملے گی بشرطیکہ آپ نماز روزہ تلاوت کی سختی سے پابندی کریں۔واللہ اعلم۔ مطلوبہ رشتہ ملے گا میں نے شادی کیلئے استخارہ کیا تھا اسی رات مجھے خواب آیا کہ میرا کزن ہمارے گھر آیا ہے اور ایک لفافے میں مالٹے میرے والد صاحب کو دیتا ہے میں اپنے کمرے میں سے دیکھ رہی ہوں جب وہ میری طرف دیکھتا ہے تو غائب ہو جاتا ہے ۔اس کے جانے کے بعد میرے والد صاحب اور امی بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں ہماری ایک رشتے دار ہیں جن کا ہمارے ساتھ جھگڑا ہے۔ امی والد صاحب کو کہتی ہیں کہ اس کو بلا کر بتاتے ہیں کہ ہمارا رشتہ ہو گیا ہے لیکن والد صاحب کہتے ہیں ابھی نہیں جب اس کی ماں آئے گی پھر لوگوں کو بتائیں گے۔ ( ساجدہ .... سیالکوٹ) تعبیر:۔ آپکا یہ مطلوبہ شخص پاکستان میں ہے اور آپ لوگوں کیساتھ رشتہ داری چاہتا ہے مگر اس کے والدین رکاوٹ ڈال رہے ہیں اسلئے معاملہ میں الجھن پیش آرہی ہے لیکن آخر کار اسکا رشتہ آپکے ساتھ ہی انشاءاللہ طے ہو گا اور خوشگوار زندگی ملے گی نیز یہ بھی اشارہ ہے کہ وہ جھگڑنے والی رشتہ دار خاتون رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے اسلئے تمام فتنوں اور سحر انگیزیوں سے بچاﺅکیلئے سورہ بقرہ کی تلاوت کیا کریں واللہ اعلم۔ سوچ سمجھ کر قدم اٹھایئے میں نے دیکھا کہ میری شادی ہو رہی ہے مگر گھرمیں بالکل بھی رونق نہیں ہے۔ امی ابو اپنے روزمرہ کے کاموں میں مشغول ہیں۔ میں اور میری آنٹی ایک کمرے میں ہیں۔ میری آنٹی مجھے تیار کر رہی ہے لیکن میں بار بار اسے یہی کہے جا رہی ہوں کہ آنٹی مجھے تیار کر دو آنٹی غصے سے جھڑک دیتی ہیں ۔اتنے میں بارات آجاتی ہے میرے ابو آنٹی سے آکر کہتے ہیں کہ پنکی کو لے آﺅ۔ ابھی میں کمرے سے باہر بھی نہیں نکلتی کہ شور اٹھتا ہے بارات واپس چلی گئی میں حیران پریشان ہو کر آنٹی کی طرف دیکھتی ہوں کہ آنٹی ایسا کیوں ہوا؟ آنٹی رونا شروع کر دیتی ہیں آنٹی لوگوں سے پوچھتی ہیں کہ بارات کیوں گئی تو وہ کہتے ہیں کہ دلہن بھاگ گئی جبکہ میں تو اندر ہوتی ہوں۔ بہرحال آنٹی مجھے لیکر گلی کی طرف سے باہر نکلتی ہیں کہ آﺅ تمہیں تمہارے سسرال چھوڑ آﺅں۔ (اسی اثناءمیں میرے امی ابو خوش ہوتے ہیں ان کے چہرے پر کسی قسم کا غم یا فکر نہیں ہوتا) میں اپنی آنٹی کے ساتھ باہر نکل آتی ہوں دلہن کے سوٹ کے ساتھ (جو بھی میں نے پہنا ہوتا ہے) ایک آدمی ملتا ہے جس سے آنٹی پوچھتی ہیں کہ بارات کیوں واپس چلی گئی وہ پہلے طنزیہ دیکھتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ لڑکی بھاگ گئی۔ آنٹی اسے کہتی ہیں کہ لڑکی تو میرے ساتھ ہے۔ اسکے بعد ہم وہاں سے چل پڑتے ہیں ۔ راستے میں دو شریر سے نوجوان ہوتے ہیں وہ میرے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں۔ آنٹی انہیں غصے سے گھورتی ہے۔ بعدمیں آنٹی میرے سر پر دیکھتی ہے تو وہاں گھاس پھوس ہوتی ہے جو آنٹی جھاڑ دیتی ہے۔ آگے میرا سسرال آتا ہے۔ باہر اتنا گند ہوتا ہے ،نالیاں اتنی گندی ہوتی ہیں کہ ان میں سے بدبو اٹھ رہی ہوتی ہے بالکل بھی نہیں لگتا کہ یہ شادی کا گھر ہے کیونکہ انکے گھر ماتم ہورہا ہوتا ہے باہر ہی ایک عورت اور ایک مرد بیٹھے باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ ہمیں دیکھ کر وہ چونک جاتے ہیں اور پھر عورت کہنا شروع ہو جاتی ہے کہ اس لڑکی کو گھر سے نکالو۔ یہ اچھی نہیں ہے اسکے آنے سے پہلے ہی ایک موت ہو گئی۔ میرا بیٹا گھر سے بھاگ گیا لیکن جو مرد بیٹھا ہوتا ہے وہ آنٹی کو اشارہ کرتا ہے کہ اندر جاﺅ آنٹی مجھے لیکر اندر آجاتی ہے وہاں پر ایک عورت کھانس رہی ہوتی ہے اسکے قریب ہی ایک لڑکی بیٹھی ہوتی ہے۔ میرے اندر قدم رکھتے ہی وہ عورت مر جاتی ہے۔ وہی عورت (جو باہر تھی) اندر آکر شور مچانا شروع کر دیتی ہے کہ اسے ابھی ابھی باہر نکال دو ورنہ یہ سب کو کھا لے گی۔ وہ مجھے زبردستی پکڑ کر گھر سے نکال دیتی ہے اس کے ساتھ ایک مرد اور بھی ہوتا ہے اور وہ والا مرد (جو باہر تھا) وہ بھی ہوتا ہے۔ میں آنٹی کے گلے لگ کر رونا شروع کر دیتی ہوں اور کہتی ہوں کہ آنٹی میں نے کہا بھی تھا کہ مجھے یہاں شادی نہیں کرنی۔ میری شادی کہیں اور کرو مگر تم نہیں مانیں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(فریحہ رفیق) تعبیر :۔ آپ کے خواب کے مطابق آپ کے رشتہ کے سلسلہ میں آپ کے ماں باپ یا خاندان کے بڑے بزرگوں کو نہایت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہئے ورنہ ان کی ذرا سی غفلت آپ کی زندگی کا چین وسکون برباد کر سکتی ہے نیز آپ خود بھی اس معاملہ میں آنکھیں کھول کر رکھیں اور خوب استخارے کے بعد ہاں کریں کیونکہ اگر آپ کا رشتہ غفلت کے ساتھ ہوا تو نہایت توہمات رکھنے والا سسرال ملے گا جو مستقل ذہنی اذیت پہنچاتا رہے گا۔ اللہ آپ کو ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے آمین۔ آپ سورة رحمن اور سورة واقعہ کی تلاوت کیا کریں اور اعمال کی پابندی کریں۔ واللہ اعلم قرآن کی برکت .... دشمنوں کے وار خطا میں نے دیکھا کہ میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہوں تلاوت کرنے کے بعد قرآن کو اونچی جگہ رکھ دیتی ہوں۔ قرآن رکھنے کے بعد دیکھتی ہوںکہ قرآن پاک کے نیچے سے دو سانپ لٹک رہے ہیں۔ میں سوچنے لگتی ہوں کہ جب میں قرآن پڑھ رہی تھی تو اس وقت تو نظر نہیں آئے ( قرآن کے اندر سے) کچھ دنوں بعد خواب میں دیکھتی ہوں کہ قرآن گرنے لگتا ہے گرنے سے بچانے کی کوشش کرتی ہوں لیکن گر جاتا ہے فوراً اٹھا کر چوم لیتی ہوں ( نسرین بی بی ....لاہور) تعبیر :۔ آپ کے دشمن آپ کو سخت نقصان پہنچانے کے در پے ہیں اور کسی وقت بھی تکلیف دے سکتے ہیں لیکن آپ کو اللہ نے اپنے کلام پاک کی برکت سے بچا لیا ہے اور ان دشمنوں کے وار خطا ہو گئے ہیں ۔اب وہ یوں وار کرنا چاہتے ہیں کہ آپ قرآن کریم کی تلاوت ترک کر کے اس کی برکت سے محروم ہو جائیں اور ہم نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں اس لئے آپ نماز وتلاوت کی سختی سے پابندی کریں نیز سورة بقرہ اور سورة نوح کی تلاوت کر کے حفظ وامان اور خیر و راحت کی دعا کر لیا کریں۔ ( فقط واللہ اعلم)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 834 reviews.