Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئیے! اپنے رب کی دہلیز پر ہمیشہ کیلئے سر رکھ دیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2017ء

انہوں نے دیکھا‘ اس کی ماں بچہ کو مارتی ہوئی گھر کے دروازہ سے باہر آئی اور بچہ کو گھر سے باہر نکال کر اس نے دروازہ اندر سے بند کرلیا‘ بچہ گھر سے ذرا دور تک گیا اور پھر واپس لوٹ آیا کچھ دیر تک دروازہ کھٹکھٹایا اور جب دروازہ نہیں کھلا تو گھر کے دروازہ کی دہلیز پر سر رکھ کر لیٹ گیا‘ علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ بچہ کچھ دیر روتا رہا اور پھر اس کی آنکھ لگ گئی کچھ دیر بعد حضرت نے دیکھا کہ ماں نے گھر کا دروازہ کھولا‘ تو دیکھا کہ بچہ دہلیز پر سر رکھ کر سورہا ہے اور بچہ کی معصوم آنکھوں پر آنسو لگے ہیں‘ بس بے تاب ہوگئی‘ محبت اور مامتا سے بچہ کو گود میں اٹھایا‘ سینہ سے لگایا اور اپنے دوپٹہ کے پلو سے بچہ کی آنکھوں اور چہرہ سےآنسو اور جوگرد و مٹی لگی تھی اس کوصاف کیا‘ اور بے اختیار اپنے لال کو بوسے دینے لگی‘ بچہ کی آنکھ لگ گئی تھی ماں نے لاڈ سے پوچھا‘ جب تجھے گھر سے ڈانٹ مار کر نکالا تھا تو تو دور جارہا تھا‘ پھر گھر کی دہلیز پر آکر کیسے سوگیا؟ بچہ نے معصومیت سے کہا: ماں! جب آپ نے مجھے دھکے دے کر نکال دیا تھا تو کوئی ٹھکانہ تلاش کرنے چل دیا تھا‘ مگر مجھے خیال آیا کہ دنیا میں کہیں نہ کہیں کھانا پینا اور رہنے سہنے کا ٹھکانہ تو مل جائے گا مگر ماں کی چاہت کہیں نہیں ملے گی اس لیے میں لوٹ آیا اور جب دیر تک دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود دروازہ نہیں کھلا تو دہلیز پر سر رکھ کر لیٹ گیا کہ ماں کی ممتا صرف اسی دہلیز سے ملے گی‘ ماں کو بچہ پر بہت پیار آیا‘ وہ بلائیں لے کر بچہ کو پیار کرتی رہی اور کہتی رہی میرے لاڈلے جب تجھے یہ خیال ہے کہ ماں کی مامتا میرے علاوہ تجھے اور کوئی نہیں دے سکتا تو میں بھی اپنے لال کو کبھی اپنے کلیجہ سے جدا نہیں کروں گی۔
علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں اس منظر نے مجھے تڑپا کر رکھ دیا‘ میرے رحمٰن رحیم رب کی رحمت کے سمندر سے رحمت اور ممتا کا ایک قطرہ ساری ماؤں کو عطا کیا گیا ہے اس رحمت سے رب کا اپنے اس نافرمان بچہ کے ساتھ عنایت اور ممتا کا یہ حال ہے کہ اس کی شرارتوں سے عاجز آکر اسے گھر سے نکالا مگر بچہ اس خیال سے کہ ممتا صرف اسی در سے مل سکتی ہے دہلیز پر سر رکھ کر سوگیا توماں ساری شرارتوں کو بھول کر بلک بلک کر پیار کرنے لگی تو وہ رب جو رحمٰن و رحیم ہے توّاب کریم ہے غفور رحیم ہے‘ بندہ اس احساس کے ساتھ کہ ساری نافرمانیوں اور گناہوں کے باوجود میرے لیے رحمت‘  مغفرت اور عفو درگزر کیلئے اس در کے علاوہ کوئی اور در نہیں‘ اس کے حضور اس ندامت کے ساتھ ہاتھ پھیلاتا ہے اور چند قطرے آنسوؤں کے احساس ندامت کے ساتھ اس کے در پر ٹپکاتا ہے تو رحمٰن و رحیم رب کی رحمت اپنے بندہ کی بلائیں لے کر اپنی ردائے رحمت سے اس گنہگار چہرہ سے گناہوں کی گندگی کو پونچھ دیتی ہے اور نہ صرف یہ کہ بڑی سی بڑی غلطی و خطا اور کبیرہ گناہوں کو معاف فرما دیتی ہے بلکہ رحمت اور کرم سےاپنے بندوں کو نواز دیتی ہے کریم رب نے اپنے کلام مقدس میں قانون اور منشور کا اعلان فرما دیا: ان اللہ یحب التوابین و یحب المتطھرین یہ نہیں فرمایا ہم معاف کردیتے ہیں یا مغفرت فرمادیتے ہیں توبہ کرنے والے کو‘ بلکہ فرمایا ہم توبہ کرنے والے کو محبوب بنالیتے ہیں۔ اسی لیے زبان رسالت مآب حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اگر دنیا میں کوئی انسان گناہ کرنے والا نہ ہوتا تو اللہ تعالیٰ ایک دوسری مخلوق کو پیدا فرماتے جو گناہ کرتی اور توبہ کرتی‘ جب اس کریم رب کو توبہ اتنی محبوب ہے تو پھر ہم ساری دنیا سے زیادہ خطاکار‘ گنہ گار کیوں نہ ہوں‘ ساری دنیا کی ماؤں کومامتا دینے والے رحمٰن و رحیم رب کے دروازے کو اس جذبہ سے کھٹکھٹائیں کہ ہم گنہگاروں کیلئے اس در کے علاوہ کسی در سے ماں کی ممتا‘ رحمت‘ مغفرت اور عفودرگزر کی بھیک ملنے والی نہیں اور پھر زندگی کی شام تک اسی کریم کے دروازہ کی دہلیز پر سر رکھ دیں یہاں تک کہ موت کی نیند آجائے اور وہ مامتا بھری ذات اپنے دروازہ کی دہلیز پر سر رکھے نادان بندوں کو اپنی آغوش رحمت میں اٹھا کر محبوبیت اور ممتا کے خلعت فاخرہ سے نواز دے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 345 reviews.