Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مصیبت زدوں کا روحانی سہارا

ماہنامہ عبقری - مئی 2009ء

وہ مولیٰ جو ہر آواز کو سنتا ہے خواہ وہ اندھیری رات میں سیاہ چیونٹی کے سیاہ پتھر پر چلنے کی کیوں نہ ہو۔ وہ اپنے تعریف کرنیوالوں کی تعریف اور دعا کرنیوالوں کی دعائیں سنتا ہے لیکن وہ ہماری طرح کان نہیں رکھتا بلکہ سمع اس کی ایک صفت ہے جس سے ساری چیزوں کو سن لیتا ہے۔(امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ ) بندہ کی قوت سامعہ یعنی انسان کے کانوں میں سننے کی طاقت اللہ تعالیٰ کی صفت ہے لہٰذا اس کا فرض ہے کہ اس نعمت کو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق استعمال میں لائے ورنہ خائن کہلائے گا اور خیانت کی سزا پائے گا۔ (اَللّٰھُمَّ احفَظنَا مِن شُرُورِ اَنفُسِنَا)(حضرت لاہوری رحمتہ اللہ علیہ ) بندہ کی سماعت اسکی پیدائش سے اسکی موت تک ہے جب کہ اللہ تعالیٰ کی سماعت ازلی وابدی ہے جو کبھی فنا نہ ہو گی۔ بندہ کی سماعت محدود لیکن اللہ تعالیٰ کی سماعت اس کی ذات کی طرح لامحدود ہے۔ بندہ اپنے سننے میںاللہ کا محتاج ہے لیکن اللہ تعالیٰ اپنے سننے میں کسی شے کا محتاج نہیں۔ بندہ ان چیزوں کو سنتا ہے جن کا تعلق آواز سے ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا سننا آواز کا محتاج نہیں وہ جیسے آواز کو سنتا ہے اسی طرح ان چیزوں کو بھی سنتا ہے جن کا سننے سے کوئی تعلق نہیں مثلاً رنگ وبو وغیرہ۔ اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی سماعت کی طرح ہی اولیاءوانبیاءاور غیر اللہ کی سماعت کو جانے تو شرک لازم آئے گا اور یہ شرک ”صفاتی“ہے۔ اس لئے کسی بندہ کو سمیع کہنا جائز نہیں۔ اوراد و وظائف مصیبت زدوں پر شفیق ہو اس اسم پاک کا ذاکر ہر بیمار کی آہ اور ہر مصیبت زدہ کی فریاد پر حتی المقدور توجہ کرتا ہے۔ قبولیت دعا حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ سے منقول ہے کہ اگر کوئی شخص جمعرات کے دن چاشت کی نماز کے بعد پانچ سو بار یہ اسم پڑھے اور وظیفہ کے دوران کوئی بات نہ کرے تو وظیفہ کے اختتام پر جو دعا مانگے گا وہ انشاءاللہ قبول ہو گی۔ کفایت مہمات محمد احمد تمیمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر روزانہ نماز فجر کے بعد (فَسَیَکفِیکَھُمُ اللّٰہُ وَھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ)(بقرہ:137) سات بار پڑھے تو اللہ تعالیٰ تمام دن مہمات سے کفایت فرمائے گا اور پڑھنے والا مشکلات سے محفوظ رہے گا۔ ذاکر کی ہر دعا قبول ہو اگر اس اسم پاک کو اس کے اعداد ”180“ کے مطابق روزانہ ہر نماز کے بعد پڑھتا رہے تو اس کا ذاکر ہو جائے گا جو دعا مانگے قبول ہو۔ مستجاب الدعوات اگر جمعرات کے دن چاشت کی نماز کے بعد ۰۰۵ دفعہ پڑھے تو دعائیں قبول ہوں۔ ٭اگر اس اسم پاک کا نقش شرف قمر میں انگوٹھی پر کندہ کرا کے پہنے اور اس اسم کو بکثرت پڑھے تو مقبول القول اور مستجاب الدعوات ہو جائے اور فتوح بے شمار حاصل ہوں۔(تنویر) ٭لیکچرر، خطیب اور لیڈروں کے لئے خصوصاً جس کا نام مسعود ہو اس کے لئے کثرت سے پڑھنا بہت مفید ہے۔ شفائے بواسیر اس اسم پاک کا نقش دھو کر بواسیر والے کو پلائے تو شفا ہوگی۔ کان کی تکلیف رفع ہو اگر کسی شخص کے کان میں درد ہو یا کوئی پھنسی کان کے اندر پیدا ہوئی ہو جس سے تکلیف ہو تو ایک ہزار مرتبہ ”یَا سَمِیعُ“ پڑھے اور روئی دم کر کے کان میں رکھ لے۔ بہرہ پن سے تحفظ ہر فرض نماز کے بعد گیارہ دفعہ ”یَا سَمِیعُ“ پڑھنا ساری عمر بہرے ہونے سے اللہ کے حکم سے محفوظ رکھتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 835 reviews.