Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - مئی 2009ء

(قارئین ! آپ بھی اپنی روحانی کیفیت تحریر کریں ۔ لا کھو ں لوگ آپ سے استفا دہ حاصل کریں گے۔یہ بھی صدقہ جا ریہ ہے ) محترم حکیم صاحب !سلام کے بعد عرض ہے کہ جمعرات کو فجر کی نماز پڑھ کر سوئی تومیں نے خواب دیکھا کہ آپ ہمارے گھر تشریف لائے ہیں اور دروازہ کھٹکھٹایاہے۔ ہم نے کھولا تو آپ فرماتے ہیں کہ آپ کو خانقاہ میں آنے سے کس نے منع کیا ہے تو میں کہتی ہوں حکیم صاحب کسی نے نہیں کیا۔ آپ کہتے کہ خانقاہ پہنچو۔ اس کے بعد پھر مجھے دوبارہ خواب میں نظر آیا کہ ایک آدمی ہے وہ مجھے خواب میں چھیڑ رہا ہے اس کا چہرہ سیاہ ہے۔ میں اسے کہتی ہوں یہاں سے جاﺅ وہ کہتا ہے تو خانقاہ پر جاتی ہے اور جمعرات کو صدقہ کرتی ہے تیرے اوپر ضرور کسی کا ہاتھ ہے۔ تجھ پر میرااثر کیوں نہیں ہوتا۔ پھر میں آپکو دیکھتی ہوں ۔آپ کہتے ہیں ادھر آجاﺅ اور آپ یقین کریں کہ میں نے خواب میں اپنے اوپر سے یہ چیزیں اترتی دیکھیں۔ آپ نے پھونک ماری اور وہ چلی گئیں۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ اللہ میاں نے مجھے آپ کے وسیلے سے بچایا۔ لگتا ہے یہ شیطانی چیزیں تھیں۔ اس کے بعد میری بچی خدیجہ نے اپنی دادی کو اور پھوپھی کو خواب میں دیکھا ۔ میں ان کے ساتھ اتنی اچھی ہوں۔ مجھے اللہ نے صلہ دینا ہے اور میں یہ سوچ کر ان کے ساتھ نیکی کرتی ہوں۔ کل میں نے خواب میں دیکھا کہ میں چڑیا گھر میں ہوں اور میں نے خوبصورت سفید رنگ کا شیر دیکھا ہے اور میں کہتی ہوں کہ یہ میں نے خریدنا ہے۔ میں بات بھی کرلیتی ہوں ۔ مجھے آپ کی آواز آتی ہے کہ تمہیں شیر کی کیا ضرورت ہے تمہارے گھر میں تو خود شیر ہے اس لئے میں خاموش ہو جاتی ہوں۔ میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ آپ دعا کریں اللہ تعالیٰ میرے بچوں کو نیک بنائے اور مجھے اور میرے شوہر کو حج کرائے ۔میرے بچوں کے لئے آپ ضرور دعا کریں۔ میرا چوتھا سوا لاکھ ختم ہونیوالا ہے اب آگے کیا پڑھنا ہے ضروربتائیں اللہ تعالیٰ نے نماز کی توفیق دی ہے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے اللہ کے حکم اور آپ کی دعاﺅں سے زندگی ایک صحیح سمت میں جا رہی ہے جس کا کبھی مجھے پتہ نہ تھا۔ اللہ تعالیٰ مجھے تمام زندگی نیکی کرنے کی توفیق دے اور آپ کا سایہ قائم رہے (آمین)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 836 reviews.