محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی امت مسلمہ کیلئے خدمات کو دیکھتے ہوئے اپنی توفیق اور استطاعت کے مطابق اپنا حصہ پیش خدمت ہے۔ صرف اس یقین پر کہ اللہ پاک سخی ہے وہ سخاوت کو پسند فرماتے ہیں۔ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ہوں یا حکماء حضرات نسخہ بتانا بڑا مشکل ہے اور ایسا نسخہ کہ جس کو سینکڑوں مریضوں پر آزمایا گیا ہو اور اللہ پاک کی مہربانی سے صرف 50 روپے میں شفاء مل جائے وہ نسخہ آج آج عبقری کے قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ جسم کے کسی بھی حصے کی سوزش‘ٹانسلز‘ گردوں میں سوزش‘ جسم میں گلٹیاں ہوجائیں‘ رحم میں رسولیاں Fibroid کیلئے‘ پیٹ میں پانی کی تھیلیاں بن جائیں‘ الغرض جسم میں کسی بھی قسم کی سوجن ہو‘ یہ نسخہ تیربہدف ہے اور میرا کئی سالوں سے آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ ھوالشافی: پھٹکڑی بریاں ایک حصہ‘ ہلدی دو حصے۔ بنانے کا طریقہ: پھٹکڑی کو کسی برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں جب پھٹکڑی سفوف بن جائے تو صاف بوتل میں ڈال دیں۔ ہلدی کوشش کریں کہ ثابت لے کر پیس لیں۔ ایک چمچ پھٹکڑی دو چمچ ہلدی مکس کرکے کیپسول میں بھر لیں۔ ایک کیپسول دن میں تین بار پانی کے ساتھ کھانے کے بعد لے لیں۔ بیماری کی نوعیت کے مطابق دو سے تین ماہ تک کا علاج کریں۔ (ڈاکٹر لیاقت منیر قادری‘راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں