گھرکی بڑی بوڑھیوں کا یہ نسخہ کہ جب نزلہ وزکام ہو جائے تو آپ مرغی کا گرم گرم سوپ پی لیں سائنس نےبھی صحیح ثابت کر دیا۔ چند برس بیشتر چیسٹ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کےمطابق یہ ثابت ہو گیا ہےکہ نزلہ و زکام سے جلد صحت یاب ہونے کےلئے سوپ پینا ایک موثر اور اچھا علاج ہے
فروری کا آغاز ہے‘ سردیاں اپنے نقطہ عروج پر ہیں اوراب آپ کو نزلہ وزکام کا تحفہ ملنے ہی والا ہے بلکہ کچھ لوگ تو اس میں مبتلا بھی ہوچکے ہیں ۔ اگر آپ ابھی تک اس سے بچے ہوئے ہیں تو اچھی بات ہے مگر فکر مندی تو اس پر ہے کہ جلد ہی آپ بھی کھانسنے اور چھینکنے لگیں گے کیونکہ ذرا سی بدپرہیزی سے فضا میں ٹھنڈ کے 200مختلف قسم کے وائرس افعال ہو جاتے ہیں ۔ جن میں سے صرف دو یا تین بھی آپ کے جسم میں داخل ہو گئے تو آپ بھی خود کو ’’ آچھوں ،آچھوں ‘‘ میں مبتلا پائیں گے جس کا دائرہ کار’’ کھوں‘کھوں‘‘تک بھی بڑھ سکتا ہے ، اگرچہ کہ انسانی جسم میں بیماریوں سےبچائو کا مدافعتی نظام موجود ہوتا ہے جو امراض کے خلاف جنگ کرتا رہتا ہے اور اسی وجہ سے آ پ کی بند ناک کھل جاتی ہے ، لیکن درمیانی عمر کی خواتین کو مختلف قسم کا نزلہ ہوتا ہے جوآسانی سے نہیں جاتا جس کا سبب جسم کا مامونی نظام ہو سکتا ہے جس کے افعال میں عمر کے سبب فرق آجاتا ہے ۔ گرم مشروب پی لیں: کسی بھی قسم کا گرم مشروب گلے کی خرابی اورنزلے کی کیفیت میں فائدہ مند ہے ۔ ماہرین غذا اور سائنسدانوں کے مطابق گلے کی سوجن اور سوزش کے لئے نیم گرم پانی فائدہ مند چیز ہے‘ لہٰذا ذائقے دار گرم مشروب یا سوپ کا سہارا لیں خاص طور پر ایسی چیزوں کا جن میں تلخی اور ترشی بھی ہوتی ہے ۔ لیموں اس کی بہترین مثال ہے جس میں سڑک ایسڈ کے ساتھ ہی وٹامن سی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے ۔ ایک معالج کی رائے میں پیرا سیٹا مول سمیت تیار کردہ مشروب بخار کو مات دیتاہے جبکہ وٹامن سی کی معمولی سی مقدار بھی جو مختلف مشروبات میں شامل ہوتی ہے نزلے و زکام میں آرام پہنچاتی ہے ۔ لہسن کا استعمال : پرانے وقتوں کے لوگ نزلے سے بچائو کےلئے گرم دودھ میں لہسن کچل کر شامل کرتے تھے تو کیا وہ اپنا وقت ضائع کرتے تھے ؟ نہیں کیونکہ شواہدکے مطابق لہسن کا زیادہ مقدار میں استعمال ٹھنڈ اور اسکے نتیجے میں پیدا ہونے والے نزلے کا دورانیہ کم کر دیتا ہے ۔ لہسن میں ایلیسین نامی فعال جز ہوتا ہے جسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کیلئے ہیں جو بیماریوں کے خلاف لڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔
کیا جڑی بوٹیاں فائدہ مند ہیں؟ : عالمی ادارہ صحت نے تو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عام قسم کے نزلے و زکام کے علاج کے لئے جڑی بوٹیوں خصوصاََEchinaceaکا استعمال مفید ہے محققین نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ان جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ کچھ مرکبات جو تجارتی پیمانے پر فروخت کئے جاتے ہیں انہیں Echinacea کے پودے کے مختلف حصوں سے تیار کیا جاتاہے ، جو فائدہ مند ہے اورانہیں بالکل رد نہیں کیا جا سکتا۔چکن سوپ فائدہ مندہے : گھرکی بڑی بوڑھیوں کا یہ نسخہ کہ جب نزلہ وزکام ہو جائے تو آپ مرغی کا گرم گرم سوپ پی لیں سائنس نےبھی صحیح ثابت کر دیا۔ چند برس بیشتر چیسٹ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کےمطابق یہ ثابت ہو گیا ہےکہ نزلہ و زکام سے جلد صحت یاب ہونے کےلئے سوپ پینا ایک موثر اور اچھا علاج ہے کیونکہ کسی بھی قسم کا گر م سوپ پینے سے نتھنوں سے رطوبت خارج ہونے لگتی ہے اور خراب گلےکو بھی آرام ملتاہے ۔ گرم مشروبات کےاستعمال سےکم درجہ حرارت برقرار رہنے والے وائرس بھی جلد مرجاتے ہیں ، سوپ میں شام چکنائی ، مسالے اور پانی جمے ہوئے نزلے کو ڈھیلا کرکے نکال دیتےہیں ۔نزلہ و زکام کے دوران غذا کا کردار: ولندیزی محققین نے تحقیق کی ہے کہ دو کیمیائی اجزاء جو مدافعتی نظام کو باقاعدہ فعال رکھتے ہیں کھانے کے بعد ان کے توازن میں فرق آجاتا ہے ۔ ایمسٹرڈم کے اکیڈمک میڈیکل سینٹر میں خلیے کے ماہر ڈاکٹر نے تجربے سے ثابت کیا ہے کہ کھانا کھانے اور بھوکارہنے کے دوران ان دو کیمیائی اجزاء ( سائٹوکنس) کی مقدار میں کافی فرق پیدا ہو جاتاہے ان کا مشورہ ہے کہ نزلہ و زکام کے دوران کم غذا کھانے سے مرض کے دورانیے میں کمی واقع ہو گی مگر لیڈز میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے ماہرین غذا اس اصول سے اختلاف کرتے ہیں جن کا کہنا ہے صحت بخش غذا اور کافی مقدار میں رقیق اشیاء پینے سے آپ بیماری کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکتےہیں۔
وٹامن سی کا استعمال: اس سال یونیورسٹی آف ہیلسنکی میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن سی کی باقاعدہ خوراک سے نزلہ و زکام کو نہیں روکا جاسکتا ہے مگر نزلہ ہو جائے تو اس کی مدت کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ تحقیق کرنے والوں نے 55 مطالعے کئے جن میں 200ملی گرام وٹامن سی کی خوراک دی جاتی تھی ، زیادہ تر لوگوں کو وٹامن سی دے کر نزلہ و زکام ہونے سے نہیں روکا جا سکا البتہ نزلے کی مدت میں کمی ضرور واقع ہو گئی ، بڑوں میں زکام کی مدت میں نصف دن کی جبکہ بچوں میں ایک دن کی کمی ہوئی ، سردیوں کے موسم میں اپنی غذا میں ایسی اشیاء زیادہ شامل کریں جن میں وٹا من سی ہوتی ہے جیسے کھٹے پھل مثلاََ کینو، مالٹے موسمی وغیرہ ۔ اس سے آپ کا بیماریوں سے مدافعت کا نظام مضبوط ہو گا ۔
پسینہ لاکر علاج کریں : اگر آپ گرم کپڑ ے پہن کر اور بغل میں گرم پانی کی بوتل دبا کر اپنے بسترمیں گھس جائیں تو اس طرح آپ سردی اور زکام سے محفوظ نہیں ہو جائیں گے بلکہ اس کے برعکس عمل فائدہ مند ہو گا، امریکہ کی بال اسٹیٹ یونیورسٹی کے تھامس ویڈنر نے تجربہ کرکے بتایا کہ تازہ ہوا میں ہلکی پھلکی ورزش سے ناک کے بہنے ، چھینکیں آنے اور گلا خراب ہونے کا علاج ہو سکتاہے ، ویڈنر کہتے ہیں کہ اگر آپ کے مسائل گردن سے نیچے نہ چلے جائیں یعنی مرض اتنا شدید ہو جائے کہ آپ کو بخار آنے لگے جوڑوں اور پٹھوں میں درد ہونے لگے یا الٹی آجائے تو ہلکی پھلکی ورزش یا چہل قدمی بہتر ہوگی کیونکہ اس سے آپ کے مدافعتی نظام والے خون کے سفید ذرات میں تحریک پیدا ہو گی ۔ سانس کے ذریعے گرم بھاپ لینے سے بلغم پتلا ہو جاتا ہے اس طرح ناک کے نتھنے صاف ہو جاتے ہیں اور ہوا کا راستہ کھل جاتاہے ۔ اس سے بند ہونے والی ناک کھل جائے گی اور کھانسی کو بھی فائدہ ہو گا، گرم پانی کے برتن پر اپنا سرجھکائے رکھیں اور ناک سے سانس لیتے رہیں ، اس بات کی احتیاط رکھیں کہ اگر بھاپ سے آپ کی ناک جلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے تو اپنا چہرہ تھوڑی دور کرلیں اور سانس آہستہ آہستہ لیں۔ فضائی سفر سے بیماری لگتی ہے ؟: ڈاکٹرز میں یہ بحث جاری ہے کہ سانس کے ذریعے لگنے والی بیماریاں صفائی سفر کے دوران پھیلتی ہے، شواہد سے یہ بات کسی حد تک درست ثابت ہوئی ہے لیکن ہوا بازی کی صنعت کے افراد کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز میں سفر کرنے سے اسی حد تک بیماریاں پھیل سکتی ہے جس طرح کسی اور ایسے مقام پر جہاں بہت سے لوگ ایک جگہ جمع ہوں ۔ فضائی سفر میں بیماریاں پھیلتی ہیں کیونکہ یہاں تندرست اور بیمارلوگ ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں، زیادہ تر ماہرین کا بھی یہی کہنا ہے کہ کسی چھینکے اور کھانسنے والے آدمی کے ساتھ آپ کا بیٹھنا آپ کی صحت کے لئے اچھا نہیں ہے ۔ البتہ کچھ ہدایات آپ کے ہوائی سفر کو نسبتاَ محفوط بنا سکتی ہیں۔ سفر سے پہلے اور سفر کے دوران بھی آپ خوب کھائیں پئیں اوراپنی نیند پوری کریں تاکہ آپ جراثیم کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ہی انفیکشن سے بھی محفوظ رہ سکیں۔ پانی بھی خوب پئیں اور اپنے ہاتھوں کو بھی بار بار دھوتے رہیں تاکہ جراثیم سے متاثر ہونے کے خطرے کو کم سے کم کیاجا سکے ، ایک خوش گوار اور صحت مند سفر کے لئے یہ مفید مشورہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں