سات عدد سرخ ثابت مرچیں ڈنڈی سمیت ہاتھ میں لے کر بچے کو بستر پر لٹا کر اس کے پورے بدن پر سات بار گھمائیں۔ پھر ان مرچوں کو جلتی آگ (کوئلوں یا گیس کے چولہے) پر ڈال دیں۔ا گر نظربد ہوگی تو مرچوں کے جلنے سے وہ خاص بو پیدا نہیں ہوگی
بچہ اگر تین چار سال تک چلنے نہ پائے:بعض بچے بیٹھنے‘ رینگنے یا چلنے میں طبعی عمر سے کہیں زیادہ وقت لے لیتے ہیں۔ اگر بچہ دو تین سال کا ہوگیا ہو اور چل نہ پاتا ہو تو اس کیلئے نہایت مجرب اور بارہا کا ہمارا آزمودہ عمل ہے‘ کبھی خطا نہیں کرتا‘ حتیٰ کہ ہم نے اسے ایک ابنارمل بچے پر اپنایا تو اس نے بھی تین ماہ کے اندر اندر چلنا شروع کردیا جس کا ذہن درست نہیں تھا‘ باتیں بھی نہیں کرپاتا تھا اور چلنا تو کجا بیڈ کے سہارے بھی کھڑا نہیں ہوپاتا تھا۔ اس کی دماغی طاقت اور قوت گویائی کا تو علاج نہ ہوسکا البتہ تین چار ماہ میں اس نے سہارے کے بغیر چلنا پھرنا شروع کردیا۔ عمل یہ ہے کہ زیتون کے تیل پر ایک ہزار ایک سو گیارہ بار
پڑھ کر دم کریں اور بلاناغہ اس بچے کی ٹانگوں‘ ہاتھوں‘ کندھوں اور کمر کی مالش کریں۔ ٹانگوں پر مالش زیادہ زور سے کریں۔ ان شاء اللہ نتیجہ آپ کی خواہش اور امید کے مطابق نکلے گا۔
قرض سے تحفظ اور نجات: جو شخص چاہے کہ کبھی قرض میں مبتلا نہ ہو یا جو شخص قرض میں مبتلا ہوگیا ہو اور وہ اس کے چنگل سے جلد از جلد نجات حاصل کرنا چاہتا ہو وہ نماز ظہر کے بعد یہ درود شریف سو بار پڑھ کر اپنے مدعا کے لیے دعا مانگے۔ اگر مقروض ہے تو قرض کی ادائیگی کے اسباب مہیا ہوجائیں گے اور اگر قرض سے بچنا چاہتا ہے تو اللہ تعالیٰ سے اس مصیبت سے تحفظ عطا فرمائیں گے۔
لاعلاج مریضوں کیلئے خوشخبری:جس لاعلاج مریض سے معالج عاجز آچکے ہوں اور اس کے علاج سے ہاتھ اٹھ چکے ہوں۔ اس مریض پر سورۂ فاتحہ کا ذیل طریقے پر چار دن عمل کریں‘ ان شاء اللہ صحت کے آثار پیدا ہوجائیں گے۔ 1۔چاروں دن سورۂ فاتحہ اکیس بار پڑھنی ہے۔ 2۔ سورۂ فاتحہ دائیں پاؤں پر کھڑے ہوکر (بایاں پاؤں زمین سے اٹھا کر) پڑھنی ہے۔ 3۔ پہلے روز مریض کی داہنی جانب سرہانے کی طرف 4۔ دوسرے روز داہنی جانب ہی مگر پاؤں کی طرف۔ 5۔ تیسرے روز بائیں جانب سرہانے کی طرف اور 6۔ چوتھے روز بائیں جانب پیروں کی طرف (بایاں پاؤں اٹھا کر داہنے پاؤں پر کھڑے ہوکر) سورۂ فاتحہ پڑھیں اور مریض پر دم کریں۔ مشکل سے مشکل بیماری کیلئے نسخہ کیمیا ہے۔
ڈاڑھوں کا مجرب جھاڑ: دانتوں اور ڈاڑھوں کے درد کا ایک جھاڑا یہ بھی مجرب ہے کہ جب اس کا کوئی مریض آئے تو اسے کہیں کہ وہ اس دانت یا ڈاڑھ کو ہاتھ میں پکڑلے جس میں تکلیف ہورہی ہے اور جواب دیتے وقت بھی اسے ہاتھ سے نہ چھوڑے۔ پھر سات بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر اس سے پوچھیں تمہارا نام کیا ہے؟ جب وہ اپنا نام بتلادے تو آپ دوبارہ سات سورۂ فاتحہ پڑھ کر اس سے اس کی والد کا نام پوچھیں۔ جب وہ بتلاچکے تو آپ تیسری دفعہ سات سورۂ فاتحہ پڑھ کر اس سے پوچھیں تیسری کونسی ڈاڑھ میں تکلیف ہے؟ جب وہ بتلا دے تو چوتھی بار سورۂ فاتحہ سات دفعہ پڑھ کر اس سے اس کی عمر کے بارے میں دریافت کریں۔ جب وہ اپنی عمر بھی بتلا دے تو پانچویں بار سورۂ فاتحہ سات مرتبہ پڑھ کر اسے پھونک دیں اور کہیں کہ اب جاکر آپ تھوڑی دیر آرام کرلیں نہ ہوسکے تو سوجائیں۔ ان شاء اللہ اس کا درد ختم ہوجائے گا۔
نظر اتارنےکا مجرب و معمول کاٹوٹکہ: سات عدد سرخ ثابت مرچیں ڈنڈی سمیت ہاتھ میں لے کر بچے کو بستر پر لٹا کر اس کے پورے بدن پر سات بار گھمائیں۔ پھر ان مرچوں کو جلتی آگ (کوئلوں یا گیس کے چولہے) پر ڈال دیں۔ا گر نظربد ہوگی تو مرچوں کے جلنے سے وہ خاص بو پیدا نہیں ہوگی جو مرچوں کے جلنے پر عام طور پر آتی ہے اور جس سے آدمی کو کھانسی لگ جاتی ہے اگر بو نہ آئے تو سمجھ جائیں کہ نظر ہے۔ اس پندرہ منٹ کے وقفے سے دوبارہ یہی عمل دہرائیں۔ جب تک مرچوں کی اصل سڑاند نہ آئے تب تک تین چار بار بھی کرنا پڑے تو تھوڑے تھوڑے وقفے سے عمل دھراتے رہیں۔ ان شاء اللہ بری سے بری نظر کا نام و نشان ختم ہوجائے گا۔
پھوڑے پھنسی کا مجرب ترین علاج: پاکیزہ مٹی لے کرتھوڑی سی مٹی شہادت کی انگلی پر لگائیں(گیلی انگلی سے مٹی آسانی سے چپک جاتی ہے) یہ کلمات پڑھتے ہوئے مٹی آلود انگلی سے پھنسی کے گرد ایک دائرہ کھینچیں دو تین دن کے دم سے ان شاء اللہ پھوڑے پھنسی کا نام و نشان باقی نہ رہے گا۔
کلمات یہ ہیں:۔
ہر طرح کے دانوں کا علاج: جلد پر ابھر آنے والے دانوں اور پھوڑوں کیلئے نہایت مؤثر علاج ہے۔ مُسَلَّمَسۃٌ لَّاشِیَۃَ فِیْھَا تین بار پڑھ کر ایک جانب سے پھوڑے پر لکیر کھینچیں پھر تین بار پڑھ کر دوسری لکیر اس طرح کھینچیں کہ دونوں لکیریں ضرب (کراس) کا نشان بنادیں۔ اس کے بعد نو(9) بار آیت کریمہ
پڑھ کر پھنسی پر پھونک مار دیں۔ ان شاء اللہ پھوڑے پھنسی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
بڑی سے بڑی مصیبت کا ازالہ: مصیبت کتنی بڑی کیوں نہ آپڑی ہو‘ اس کا درج ذیل عمل سے شرطیہ ازالہ ہوجاتا ہے۔ اکیس دن تک پانچوں نمازوں کے ساتھ یَالَطِیْفُ ایک ہزار بار پڑھیں۔ پھر فجر اور عشاء کے بعد اس کا اس وقت تک معمول رکھیں جب تک مصیبت کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ اس عمل کے دوران روزانہ حسب توفیق صدقہ بھی دیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں