مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔
ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد
ڑھیں۔ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
میرے مرض کی یہی دواہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ میرے ساتھ ایک مسئلہ تھا کہ میرے سر میں ہروقت شدید درد رہتا‘ بہت ادویات کھائیں‘ دم کروائے‘ مگر مجھے سکون نہ ملتا‘ ایک وقت آگیا کہ اپنی زندگی سے بھی تنگ آچکا تھا۔ ایک شام ایسے ہی عبقری کا رسالہ پڑھ رہاتھا کہ شاید مجھے میرے مسئلہ کا حل بھی مل جائے؟ تو اچانک میری نظر نورانی مراقبہ پر پڑھی‘ مجھے لگا میرے مرض کی یہی دوا ہے۔ میں نے اسی رات نماز عشاء کے بعد بیٹھ کر نورانی مراقبہ دی گئی ترکیب کے مطابق کرنا شروع کردیا۔ اس دن بھی میرے سر میں شدید درد تھا۔ مگر پہلے دن ہی مراقبہ کرنے سے مجھ بہت سکون محسوس ہوا۔ بس! پھر کیا تھا روزانہ نماز عشاء کا انتظار کرتا‘ جلدی سے نماز پڑھتا اور اپنے کمرے میں جاکر عبقری نورانی مراقبہ کرتا۔ چند ہفتوں میں ہی میرا مرض بالکل ختم ہوگیا اور اللہ کے فضل و کرم سے مجھے بالکل سکون مل گیا۔ اس کے علاوہ بھی مجھے کوئی مسئلہ‘ کوئی الجھن‘ کوئی کاروباری پریشانی ہو میں نورانی مراقبہ کرتا ہوں اللہ مسئلہ حل فرمادیتےہیں۔ (ذیشان‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں