Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

بیٹے کیلئے وظیفہ دے دیں:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بیٹے کیلئے کوئی وظیفہ بتائیں کہ وہ اکثر بیمار رہتا ہے‘ پڑھائی میں دل لگائے‘ ہمارے گھر کا مسئلہ حل ہو‘ ہمیں اپنا گھر مل جائے اور بچیاں رشتہ کیلئے بیٹھی ہیں کوئی اچھے رشتےمل جائیں۔ (پ‘ پشاور)
جواب: عشاء کی نماز کے بعد اکتالیس بار سورۂ طلاق کی آیت نمبر2-3 گیارہ گیارہ بار درودشریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے بیٹے‘گھر‘ شادی اورروزگار میں برکت و ترقی کیلئے دعا کریں کم ازکم چالیس روز تک۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کرلیں۔ وضو بے وضو کثرت سے

کا ورد کریں۔
بچوں کے رشتے: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری تین بیٹیاں ہیں اور دو بیٹے ہیں ان کا اب تک رشتہ نہیں ہوا‘ کوئی وظیفہ بتادیں کہ ان کے اچھی جگہ رشتے ہوجائیں۔ کوئی آزمودہ وظیفہ دیں ہم لوگ بہت پریشان ہیں۔ (مسز زنگاہ)
جواب: عشاء کی نماز101 مرتبہ

اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کربچوں کی شادی کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔ وضو بے وضو کثرت سے اسم الٰہی

کا ورد بھی کرتی رہا کریں۔
لوگ کہتے ہیں آپ پر جادو ہے!: ہمارے گھر میں سب لوگوں کو کالایرقان ہے جس کی وجہ سےسب پریشان رہتے ہیں۔ ہمارے گھر والوں کے پیچھے بہت سے دشمن لگے ہوئے ہیں۔ تعویذ اور جادو کرتے ہیں‘ امی کا ایکسیڈنٹ ہوا جس سے ٹانگ ٹوٹ گئی‘ بہت علاج کروایا کچھ ٹھیک ہوگئی پھر اچانک چارپائی سے نیچے گرگئیں‘ دم کروانے جاتے ہیں تو کہتے ہیں جادو ہے‘ تعویذ ہیں اورجنات کی وجہ سے گری ہیں۔ امی بہت پریشان رہتی ہیں روتی رہتی ہیں ہمارے گھروالے ایک دوسرے سے لڑتے رہتے ہیں‘ ایک ہماری جاننے والی ہیں وہ تو ہمیں سیدھی دھمکیاں دیتی ہیں کہ میرے بڑے لمبےہاتھ ہیں میں تم پر بہت کچھ کرواسکتی ہوں‘ خواہ مخواہ ہمیں پریشان کرتی ہے۔ مہربانی فرما کر کوئی وظیفہ اور علاج بتائیں۔ ایک مسئلہ یہ بھی ہے میری بہن پہلے بہت صحت مند تھی جب سے اس کی شادی ہوئی تب سے اس پر بھی جادو ہوگیا اب وہ بہت کمزور اور بیمار رہتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تو بولنا بھی بند ہوگئی تھی۔خدارا ہمیں کوئی وظیفہ بتائیں۔ (م‘ لودھراں)
مشورہ:تمام گھر والے بکثرت سورۃ فاتحہ پڑھیں۔ میرا تجربہ اور بارہا کا تجربہ ہے کہ جب بھی سورۃ فاتحہ پڑھی گئی اور تمام گھر والوں نے پڑھی تو گھر میں محبت سکون اور چین آگیا۔ تو کم از کم 313بار سورۃ فاتحہ روزانہ پڑھیں اور چاروں قل،آیت الکرسی بھی گیارہ مرتبہ روزانہ پڑھ کر ہر شخص اپنے اوپر دم کرے کیونکہ یہ بعض اوقات شیطانی اثرات سے بھی ایسا ہوتا ہے۔
تیس سال سے پریشان ہوں: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! گزشتہ تیس سال ہوگئے پریشانی میں مبتلا ہوں‘ روحانی علاج بھی بہت کروائے لیکن کہیں سےآرام نہ آیا۔ بچے بہت پریشان ہیں‘ نماز‘ روزہ‘ قرآن پاک سب کرتے ہیں لیکن آرام نہیں آتا۔ جنات نہ ہی کھانا کھانے دیتے ہیں اور نہ ہی معصوم بچوں کو دودھ پینے دیتے ہیں۔ کوئی عمل بتادیں۔ (پ، چکوال)
جواب:آپ اس کا علاج یوں کریں رات کو سوتے وقت باوضو سوئیں اور آخری چاروں قل سات سات دفعہ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک کر پورے بدن پر مل لیں اور جب تک نیند نہ آئے اس وقت تک آیۃالکرسی پڑھتے رہیں۔ اس کے علاوہ اپنے گھر میں سورۃ بقرہ کا آخری رکوع‘ سورۃ حشر کا آخری رکوع اورسورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات اور مکمل اذان ایم پی تھری یا ٹیپ ریکارڈر میں بھر کر ہروقت چلاتے رہیں‘ ہلکی آواز سے یہ گھر میں ہر وقت چلتے رہیں۔

بے ہوش ہوجاتی ہوں: اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عنایت فرمائے تاکہ آپ اسی طرح غریب لوگوں کی خدمت کرتے رہیں‘ حکیم صاحب میرے سر کی رگیں‘ بند ہیں۔ دماغ میرا ہر وقت بے چین رہتا ہے‘ ہروقت مجھے غصہ آتاہے‘ کوئی دکھ کی بات ہو تو میں بے ہوش ہوجاتی ہوں‘ کوئی تیز بات کرے تو میرے سر میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ خدارا میرے لیے کوئی وظیفہ بھیج دیں کہ مجھےغصہ نہ آئے‘ اس وجہ سے مجھے کافی نقصان بھی ہوا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔ آمین! (ر‘ پشاور)
جواب: رات کو سونے سے پہلے وضو کرکے بیٹھ جائیں، دعا کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر گیارہ بار

پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ سر اور پورے چہرے پر پھیر لیں۔ اس طرح تین بار کیا جائے اس عمل کو کم از کم چا لیس دن کیا جائے اور جو دن رہ جائیں وہ شمار کرکے بعد میں پورے کر لیں۔ نماز فجر کے بعد ایک تسبیح

ے کر لیں۔ نماز فجر کے بعد ایک تسبیح یَااَللّٰہُ یَاکَرِیْمُکی پڑ ھ لیا کریں۔اس کے علاوہ عبقری دواخانہ سے ’’ستر شفائیں اور ’’روشن دماغ‘‘ چند ہفتے‘ چند مہینے ضرور استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے مسائل کا خاتمہ ہو جا ئے گا۔
آپ ہی کچھ بتائیں کیا کروں؟ تین چار ماہ سے ارادہ کررہا ہوں کہ آج خط ضرور لکھوں گا مگر زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے‘ زندگی سے تنگ آگیا ہوں‘ میں جس سے نیکی کروں وہی دھوکہ دیتا ہے‘ لوگوںکے مشکل وقت میں ان کی مالی مدد کرتا تھا مگر اب خود مالی مدد کا مستحق بن چکا ہوں۔ جن لوگوں کو پیسے دئیے ان سے واپسی کامطالبہ کرتا ہوں وہ لڑتے ہیں۔ خود بھی کافی مقروض ہوچکاہوں کیا کروں کوئی عمل بتائیں۔ سات سال سے بیوی ناراض ہے بات نہیں کرتی۔ کوئی ایسا عمل بتائیں کہ میرا گھر تباہی سے بچ جائے۔ (م‘ اٹک)
جواب:محترم! آپ ہروقت اٹھتے بیٹھتے‘ وضو بے وضو کثرت سے

آپ کے تمام مسائل کے حل اسی وظیفہ میں ہے۔ ان شاء اللہ
گھر سے گندی بُو آتی ہے: میں بیمار رہتی ہوں‘ بلڈپریشر‘ شوگر اور جوڑوں کا درد ہے۔ میرے شوہر صاحب بھی دل کے مریض ہیں‘ ہمارے دو بیٹے ہیں چھوٹے بیٹے کی شادی کی تھی وہ چند ماہ بعد ہی ناکام ہوگئی‘ اب دوسری کیلئے کوشاں ہیں۔ بڑا بیٹا ہے وہ بھی ٹھیک نہیں رہتا۔ گھر میں گندی بُو آتی ہے‘ عجب نحوست ہے۔ ہمیں کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔(س)
جواب:بہن! آپ اورتمام گھر والے صبح و شام اسم الٰہی ’’یاقہار‘‘ گیارہ سو مرتبہ پڑھیں۔اس کےعلاوہ عبقری دواخانہ میں فون کرکے یا عبقر ی دواخانہ جاکر اسسٹنٹ صاحب سے مشورہ کرکے ادویات لکھوا لیں اور لکھی گئی ترتیب کے مطابق استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام طبی و روحانی مسائل حل ہوجائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 411 reviews.