وظیفہ نمبر 1میں نے اس لیے شروع کیا کہ اللہ تعالیٰ میری مدد فرمائیں اور جو بچوں کے والدین مجھے جان بوجھ کر فیسیں نہیں دیتے وہ وقت پر فیسیں دیں۔ اور میرے رزق میں اضافہ اور برکت ہو
صبح 313
چونکہ میں نے وظیفہ نمبر 2کو میٹرک میں آزمایا تھا اورمیں میٹرک میں بڑی آسانی کے ساتھ فرسٹ ڈویژن میں کامیاب ہوا تھا۔(اس کامکمل احوال میں پہلے بھی عبقری قارئین کیلئے لکھ چکا ہوں) اس لیے میں نے سوچا کہ اس کو دوبارہ شروع کروں اور کم از کم بی ایس سی میں نا کام نہ ہوں۔ (اور جو طالب علم میرے پاس پڑھتے ہیں میں ان کو بھی یہی وظیفہ استعمال کروایا اور سب بڑے اچھے نمبروں سے کامیاب ہوئے )۔ وظیفہ نمبر 1میں نے اس لیے شروع کیا کہ اللہ تعالیٰ میری مدد فرمائیں اور جو بچوں کے والدین مجھے جان بوجھ کر فیسیں نہیں دیتے وہ وقت پر فیسیں دیں۔ اور میرے رزق میں اضافہ اور برکت ہو ۔میں اگرمٹی میں بھی ہاتھ ڈالوں تو وہ سونا بن جائے والی کیفیت ہو اور ایسا ہی ہوا اورمیری تمام خواہشات پوری ہوئیں۔
سورۂ فلق سے روزی میں برکت و اضافہ : حضرت امام ابو الحسن شاذلی ؒ فرماتے ہیں کہ سورۂ فلق کثرت سے پڑھنے والے پر روزی بارش کے قطروں کی طرح برستی ہے لہٰذا صبح و شام دورد شریف گیارہ بار سورۂ فلق 41بار پھر درود شریف گیارہ بار معمول بنا لیں ،بہت جلد اثرات ملنے شروع ہوں گے ۔ہر قسم کا روحانی علاج:ہم نے یہ عمل کئی دفعہ کیا ہے ۔ اس سے ہمیں بہت فائدہ پہنچا ہے گھر میں کہیں کسی کو بھی درد وغیرہ میں ہو تو یہی عمل کریں پھر ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔ عمل:اگر کسی کو پسلی یا سینہ میں یا کمر میں درد ہو تو دوسرا شخص با وضو ہو کر درد کی جگہ سات مرتبہ یَا اللہ انگلی سے خالی یا سیاہی وغیرہ سے لکھے اور دن میں سات دفعہ اس عمل کو کریں۔ انشاءَ اللہ درد جاتا رہے گا۔
اصلاح بچگان:جو والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کی صحیح طریقہ سے تربیت ہو اور وہ نیک و صالح بنیں۔ ان کے اندر دینی شعور پیدا ہو تو اس مقصد کے لیے ذیل کا عمل بے حد مفید اور نافع ہے ۔ وہ والدین اس مقصد کے حصول کے لیے اپنے بچوں کو درودِ قدسی سکھائیں جس کے ورد سے بچے ہر گندے کام سے برائی سے بفضلِ خُدا حفاظت میں رہیں گے درودِ قدوسی یہ ہے
(تسلیم اختر،فیصل آباد)۔چہرے کے دانے صاف:میری چھوٹی بہن کے کالج میں اُس کی ایک دوست تھی اُس کے منہ پر بہت سارے دانے تھے تو بہن نے اُسے
شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر پڑھنے کو بولا تو وہ سالوں سے ڈاکٹر سے علاج کر وارہی تھی لیکن اُس کا چہرہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہواتو اُس نے یہ قرآنی آیت پڑھی اور کچھ دن پڑی تو اُس کے دانے صاف ہونا شروع ہوگئے ۔ میری بہن کے سکول میں ایک دوست ہے وہ سکول کی سیڑھیوںمیں سے بہت بری طرح گری ‘ سیڑھیاں بہت زیادہ تھیں تو اُس کی حالت بہت خراب ہو گئی‘ وہ کھڑی نہیں ہو سکتی تھی ‘ میری بہن نے اُسے انمول خزانہ پڑھنے کو دیا تو اُس کی امی نے اُسے انمول خزانہ پڑھ کر دم کر کے پانی پلا یا اب وہ پہلے سے بہت بہتر ہو گئی ہے اور وہ اپنے سہارے سے بیٹھ بھی جاتی ہے اور وہ اب خود انمول خزانہ پڑنا شروع ہو گئی ہے ۔ میری باجی کے ساتھ جنات کا مسئلہ ہے اُسے ہر وقت چیزیں نظر آتی ہیں ایک مرتبہ ہم سونے لگے تو باجی نے شور مچانا شروع کر دیا۔ تو میں نے باجی سےکہا کہ بیت الخلاء والی دعا پڑھ کر اپنے پر پھونک مارو‘ انہوں نے 11مرتبہ بیت الخلاء والی دعا اور اول و آخر ۷ مرتبہ درود پاک پڑھ کر پھونک مار دی اور وہ سکون میں ہو گئیں اور ساری رات آرام سے سوتی رہیں اور اگر نیند نہ آئے تو بیت الخلاء کی دعا پڑھ کر اپنے پر پھونک مار دی جائے تو فوراً نیند آجاتی ہے۔(پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں