محترم قارئین! عبقری میگزین میں ایک نسخہ کچھ عرصہ پہلے نظر سے گزرا جب میں نے پڑھاتو چونک اٹھا کہ یہ تو میرا بھی نہایت آزمودہ ہے۔میں نے سوچا کیوں نہ میں بھی اس نسخے کی سچائی پر مہرلگادوں۔ یہ نسخہ بہت سادہ ہے۔ شوگر کے مریض ضرور استعمال کریں۔ ھوالشافی: انار دانہ‘ خشک پودینہ‘ سونٹھ (خشک ادرک) پنساری کی دکان سے ایک ایک ایک پاؤ یا ہموزن لے لیں۔ کوٹ کر چائے والا چمچ صبح‘ دوپہر‘ شام یا ہر کھانے کے بعد استعمال کریں۔ ان شاء اللہ شوگر لیول چند دنوں میں ہی نیچے آجائے گا اور کبھی نہ بڑھے گا۔ (ش،ن۔ اٹک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں