شیخ الوظائف کے علاج سے گھریلو الجھنیں کیسے ختم ہوئیں؟ (قسط نمبر10)
شیخ الوظائف کے بتائے اعمال نے مسائل کےاندھیروں سے نکال دیا
کالا جادو‘ بندش‘ نظربد‘ سفلی عمل اور گھریلو الجھنوںکا ڈسا ‘شیخ الوظائف کی خدمت میں حاضر ہوا بغیر نذرانہ، شکرانہ کے روحانی علاج ہوا دکھ سے سکھ کا یہ سفر اس کی زبانی سنیے!
یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
جب سے ہوش سنبھالا‘ بیماریوں میں گرفتار رہی ، الجھنوں کا شکار رہی ،کئی برائیاں بھی پیدا ہوئیں جو عمر اور سمجھ کے ساتھ ساتھ تقریباََ ختم ہوتی گئیں ۔گھروالوں نے پیسے دینے کہ فلاںغریب کے گھر دے آؤ ‘ باہر سے ان پیسوں کی چیزیں کھالیتی اور گھر میں آکر بتاتی کہ میں فلاں کو دے آئی ہوں ۔ چوری کرنا‘ جھوٹ بولنا ، کسی اپنے کی دل آزاری کرنا ، حسد کرنا ، مارنا پیٹنا، عادت تھی میری۔ دن گزرتے گئے ایک دن ہوایوں کہ ہمارا میٹرک کے امتحان کا رزلٹ آیا ۔میرے نمبر بہت اچھے آئے۔پھر اچانک میں بیمار رہنا شروع ہوگئی‘ رات کو ڈر جانا، میرا جسم ایسے محسوس ہونا جیسے کہ ہاتھی کا جسم ہو، وزن اور دبائو محسوس ہونا، میں نے اٹھ کر جسم کو ریلکس کرنا پھر ویسے ہی ہو جاتا ، پہلے پانچ وقت کی نماز پڑھتی ،قرآن پاک پڑھتی، آہستہ آہستہ اس دبائو کی وجہ سے میرا سب کچھ ختم ہو گیا۔ عجیب ٹینشن ہوگئی، مجھے ایک بابا جی کے پاس لےکرگئے انہوں نے دم کیا مگر صرف وقتی افاقہ ہوا۔ لیکوریا کا مرض بھی بڑھتا گیا۔ کبھی ڈاکٹر کی دوائی تو کبھی حکیم کی دوائی کھا کھا کر میں تنگ آگئی اوردن گزرتے گئے ۔ پھر میں نے کسی پرائیویٹ سکول میں ٹیچنگ شروع کر دی ، روتے دھوتے سال بھی گزر تے گئے ۔ پھر میں نے ایف اے کی تیاری کی اور اس کے پرچے دیے، اسی دوران میں میرا رشتہ آیا اور منگنی کے بعد نکاح ہو گیا ۔ تقریباََ ڈیڑھ سال کے بعدرخصتی ہو گئی ۔ پھر میری زندگی کا بُرا دور شروع ہو گیا ۔شادی کے بعد میرے شوہر کو نوکری سے فارغ کردیاگیا‘ بہت کام ڈھونڈا نہ ملا‘پھر طعنے زنی شروع جب سے شادی ہوئی ہے ہمارا گھر بربا د کردیا ہے ۔ شوہر کو کہیں جاب نہیں مل رہی تھی کئی جگہ C.Vجمع کروائی مگر ناکام رہے ۔ پھر میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔اسی طرح دن گزرتے گئے میرے شوہر کو جاب نہ ملی ۔ ادھربیٹا نو ماہ کا تھا میں پھر حاملہ ہو گئی ۔ پھر سسرال میں باتیں شروع ہو گئیں ، گھر میں کھانے کو نہیں ، ایک کاخرچہ پورا نہیں ہوتا آگے دوسرے کی تیاری کرلی۔ مجھ سے مزید باتیں برداشت نہ ہوئیں تو میں اپنی امی کی طرف آگئی ادھر آکر کسی نے کہاکہ 313مرتبہ سورۂ مزمل آٹے (ایک یا دو روٹی کے پیڑے جتنا آٹا لیں)کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر اس پر پڑھیں اور مچھلیوں کو ڈال دیں تو ان شاء اللہ رزق کی تنگی دور ہو گی۔ ہم نے ایسا ہی کیا تو شکر ہے 15,10دن بعد ان کو ایک فیکٹری میں جاب مل گئی اور جاب ملنے کے 13دن بعد ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ‘ بیٹی ہوئی تو ہم پر تکالیف کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ،میں اتنی بیمار ہوئی کہ مرنے والی ہوگئی‘
تین خون کی بوتلیں لگیں پھر ہوش میں آئی‘بس یہی محسوس ہوتا کہ میری جان نکل رہی ہے‘ مجھے کچھ ہو رہا ہے مجھے بچائو، دم بھی بہت کروائے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا ۔ آہستہ آہستہ درود شریف پڑھنا شروع کیا ۔ لیکن وضو کرتے ہوئے عجیب گندے خیالات آتے میں نے پھر وضو کرنا ۔نماز پڑھتے وقت بھی خیالات آتے کبھی تو پڑھتے رہنا کبھی یہ محسوس ہونا کہ ایسے گناہ کر رہی ہوں پھر چھوڑ دینا۔ یہ کرتے کرتے میں نے شیشہ دیکھنے کی دعا اور باتھ روم جانے کی دعا بھی پڑھنی شروع کر دی لیکن حالت میں سدھار نہ آیا۔ اسی دوران میاں بیوی کی جاب پھر چھوٹ گئی‘ کئی جگہ پھر سی وی جمع کروائی مگر کچھ نہ بنا‘ کوئی کہے آپ پر جادو ہے‘ بندش ہے‘ کوئی کہے دونوں میاں بیوی کا ستارہ نہیں ملتا جس کی وجہ سے یہ ہورہا ہے۔جتنے منہ اتنی باتیں۔ہمارے مسائل تھے کہ حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔اسی طرح بیروزگاری کے6 سال دیکھے۔ پھر ایک دن میرے میاںاپنے دوست کے گھر سے عبقری میگزین لے کر آئے ، وہ میں نے پڑھنا شروع کیا ، عبقری میں شیخ الوظائف نے جو اعمال لکھے تھے ان میں سے کچھ کرنا شروع کیے ۔ شکر ہے کہ نماز میں دل لگنا شروع ہو گیا ، اب کبھی نماز قضانہیں ہوتی۔ اللہ آپ کو اور آپکی نسلوں کو جزائے خیر دے اور عبقری رسالے کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے اب تو میں چاشت کی نماز بھی 4نفل پڑھتی ہوں ۔جب سے آپ نے درس میں اس کے فضائل و برکات بتائیں ہیں جمعہ کو اشراق کی نماز اس طرح پڑھتی ہوں۔ایام بیض کے 3روزے بھی رکھتی ہوں ۔ تہجد کی نماز بھی پڑھ لیتی ہوں ،۔سورۃ الکوثر129مرتبہ اول آخر تین مرتبہ درود شریف صبح شام پڑھنے سے میرے میاں نے اپنے دوست کی مدد سے گھرمیں کام شروع کیا ۔ ڈوری والے شولڈر بیگ جو کپڑے کے بنتے ہیں۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ شیخ الوظائف کے بتائے وظائف سے دال روٹی چل رہی ہے انشاء اللہ برکت بھی ہو گی۔ میرے میاں بھی دمے کےمریض ہیں ‘ میں انہیں شیخ الوظائف کے بتائے وظیفہ سورۃ المومنون کی آخری چارآیات7مرتبہ ‘ نماز والی اذان سات مرتبہ ‘اول و آخر 3مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر روزانہ دم کرتی ہوں۔الحمدللہ ثم الحمدللہ! وہ ٹھیک ہو رہے ہیں انشاءاللہ جلدی صحت یاب ہوں گے۔ شیخ الوظائف درس میں جو اعمال بتاتےہیں وہ سارے کرتی ہوں۔
11مرتبہ
313مرتبہ ، بیعت والی تین تسبیحات اور اجتماع میں جو آپ نے وظائف بتائے۔ سورۃ رحمن3مرتبہ ،تعوذ66مرتبہ
11مرتبہ اللہ کو ایک تسبیح عشاء کی نماز کے بعد۔ 35مرتبہ محمد رسول اللہ احمد رسول اللہ ہر نماز کے بعد۔
11مرتبہ۔
11مرتبہ۔ دو انمول خزانے ایک مرتبہ۔ سورۃ طارق اور سورۃ البقرہ کا آخری رکوع 1مرتبہ پڑھ کر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تمام اہل بیت صحابہ کرام انبیاء کرام ،امہات المومنین شہدا کربلا اولیائے کرام صوفیائے کرام بزرگان اور آپ کی نسلوں اور حضرت آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام سے لیکر آج تک جتنے بھی انسان دنیا میں تشریف لائے انہیں ہدیہ کرتی ہوں اور دعائوں میں شیخ الوظائف ان کی نسلوں ، عبقری رسالے ، تسبیح خانے ، درودمحل‘ دار توبہ اور ہجویری محل کی ترقی اور حفاظت کی دعا کرتی ہوںاور پوری انسانیت کے لیے دعا کرتی ہوں۔ بے شک یہ شیخ الوظائف کے بتائے اعمال تھے جنہوں نے مجھے پریشانیوں‘ مسائل اور اندھیروں سے نکالا اور نکال رہے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں