Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رہو مچھلی کے شکاری متوجہ ہوں!

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

ً محترم حضرت حکیم صاحب السلام و علیکم! عرصہ2011۱ سے عبقری کا قاری ہو ں اور مجھے مچھلی کے شکار کا بہت شوق ہے میں میرے والد اور رشتے کے چچا ہم تینوں شکار پر جب ڈیم جاتے تھے تو ہمارے چچا کے پاس چرائی کا نسخہ تھا جو کہ وہ ہمیں بھی نہیں بتاتے تھے جب وہ بوڑھے ہو گئے یعنی 90 کی عمر ہو گئی تو وہ شکار کے قابل بھی نہیں رہے تو میں نے ان کی منت سماجت کر کے یہ چرائی کا نسخہ حاصل کیا اسی نسخے کو مجھے حاصل کرنے میں20 سال لگے ۔ ایک بھائی جن کا نام تنویر احمد گوجرانوالہ سے ہے ان کا ایک مضمون اپریل 2017 کو عبقری رسالے میں چھپا تھا اس وقت یہ نسخہ میرے پاس نہیں تھا ۔ اب یہ نسخہ چرائی والا میں ان سب بھائیوں کو جو شکاری ہیں ان کو گفٹ کرتا ہوں ۔ اس کے علاوہ میرے پاس اور بھی مچھلی پکڑے کے نسخے ہیں جو میں دیتا رہوں گا ۔
ھواشافی:میتھی دانہ375 گرام‘کباب خندہ12 گرام‘ کپور کچری62 گرام‘ ناگر موتھا62 گرام‘بال چھڑ62 گرام ‘ اساروں12 گرام‘اساریون25 گرام ‘سونف12 گرام خو لنجان12 گرام‘خشخاش12 گرام‘زیرہ سفید12 گرام‘ دار چینی 12 گرام‘ذرنب25 گرام‘آقنگی50 گرام‘کالا نمک30 گرام‘صندل کا بورا دالال50 گرام‘ جاوتری50 گرام‘جائفل5 عدد‘کھلی پیلی سوکھا چھلکا3 کلو‘ چاول اُبلے ہوئے1 کلو‘چکنی مٹی یا ملتانی مٹی1 کلو‘سالہ شچم ماہی50 گرام‘پیلا چھیلا25 گرام۔
بنانے کا طریقہ :تمام دوائیوں کو سوائے چاول اور مٹی کے باریک پیس کر چھان لیں ۔ چاول اُبال کر تمام دوائیوں کو اس میں ملا دیں پھر ملتانی مٹی کو گیلا کر کے چاول میں ملا کر آدھا آدھا پائو کے لڈو بنا لیں اب رُکے ہوئے پانی میں اپنے بیٹھنے کی جگہ سے 40فٹ دور ایک ایک کر کے لڈو پھینکیں آدھے گھنٹے بعد کانٹے میں آٹا لگا کر پھینکیں ایک یا ڈیڑھ گھنٹے بعد شکار لگنا شروع ہو جائے گا ۔ اس دوائی کا اثر بارہ گھنٹے تک رہتا ہے ۔(وسیم الدین صدیقی‘ صدرکراچی)
جانوروں کو لگی نظربد اور باڑے پر ہوا جادو ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بہن کے کالج میں اس کی ایک دوست تھی‘ اس نے ایک دن میری بہن کو بتایا کہ ہم جب بھی دودھ دینے والی گائے لے کر آتے ہیں تو وہ بیمار ہو کر مر جاتیہے‘مزید بتایا کہ اب تک چار بار اس طرح ہوچکا ہے ہم صحت مند گائے یا بھینس لاتے ہیں تو ہمارے باڑے میں آتے ہی اچانک بیمار ہوتی ہے اور مرجاتی ہے۔ لڑکی نےبہت پریشانی کی حالت میں اپنا مسئلہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی کل ہی میرے والد ایک اور بہت قیمتی گائے لائے ہیں مگر وہ ہمارے پاس آتے ہی پھر بیمار ہوگئی ہے۔ میری بہن نے اسے بتایا کہ وہ خود بھی اور اس کے تمام گھر والے باڑے اور گائے کا تصور کرکے سات مرتبہ اذان پڑھے اور اگر کوئی گائے کے پاس ہے ‘ تو وہ گائے کے دونوں کانوں میں دم کردے یا گائے کا تصور کرکے دم کریں۔ اس کے علاوہ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 گیارہ مرتبہ اول و آخر تین درود شریف پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک مار کر گائے کی صحت کیلئے دعا کریں۔
دو دن بعد میری بہن کی دوست اسے ملی تو بہت خوش تھی ۔ اس نے بتایا کہ ایک دن ہی عمل کیا ہماری گائے بالکل صحت یاب ہوگئی ہےاور خوب چارہ بھی کھارہی ہے اور دودھ بھی دے رہی ہے۔میری بہن کی دوست بتارہی تھی کہ اس کے والدین تمہیں بہت دعائیں دیتے ہیں۔مگر اصل دعاؤں کے حق توحضرت حکیم صاحب ہیں جو اتنے اچھے اور مستند اعمال عبقری کے ذریعے ہمیں دیتے ہیں۔ نوٹ:جانوروں کو نظر بد بھی لگتی ہے اور باڑے پر جادو بھی ہوجاتا ہے۔ (پ‘ گجرات)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 424 reviews.