محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے ڈھیروں دعائیںآپ کیلئے اور آپ کے اہل و عیال کیلئے اور عبقری کی پوری ٹیم کو اللہ سلامت رکھے اور آپ ہم جیسے لوگوں کی ہمیشہ ایسے ہی اصلاح کرتے رہیں۔ آمین! محترم حضرت حکیم صاحب! میں آپ کے تمام درس بہت شوق سے سنتی ہوں‘ آپ نے ایک مرتبہ درس میں ایک عمل فرمایا تھا‘ میں نے وہ عمل کیے جس کے کرنے سے میرے بہت رکے ہوئے کام بن گئے۔ سب سے اہم عرصہ دراز سے ہمارا نیا گھر بننے کا کام رکا ہوا تھا۔ الحمدللہ! اس وظیفے کی برکت سے ہمارا گھر دوبارہ بننا شروع ہوگیا ہے۔ وظیفہ یہ ہے:۔ ہر فرض نماز کے بعد سجدے میں جاکر یاذاالجلال والاکرام 21 بار پڑھ کر اللہ رب العزت سے دعا کریں۔ ان شاء اللہ عمل جاری ہے اور گھر کی تعمیر بھی جاری ہے۔ دعا ہے اللہ خیریت سے تمام کام سمیٹ دے۔ (مسز اسلم‘ مظفرگڑھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں