محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری قارئین کو درود شریف کے وہ فضائل بتانا چاہتا ہوں جن کو میں آزما چکا ہوں۔ اگر آپ کوئی چیز رکھ کر بھول گئے ہیں یا آپ کو کوئی چیز جس کے بارے میں شک ہو کہ پتہ نہیں کدھر گئی ہے‘ درود پاک پڑھنا شروع کردیا‘ ان شاء اللہ وہ چیز آپ کے ذہن میں آجائے گی۔اگر کوئی مصیبت ‘مشکل‘ پریشانی ہو تو درود تنجینا کو ایک ہزار مرتبہ پڑھنے سے وہ مشکل‘ پریشانی اور مصیبت اللہ عزوجل دور فرما دیتے ہیں۔ درود تنجینا ایک ہزار مرتبہ تمام گھر والے مل کر ایک نشست میں بھی پڑھ سکتےہیں اور اگر کوئی اکیلا پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے۔ بارہا کا آزمودہ ہے۔ (ظفراقبال سیالوی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں