فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ
اسم محمدﷺ کی برکات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میری تین بیٹیاں ہیں‘رزق کے حوالے سے بھی بہت پریشانی تھی جس کی وجہ سے کافی پریشانی بھی تھی۔ پھر ہم نے دو عمل کیے جن کی برکت سے اللہ نے دستر خوان وسیع کردیا ہے‘ رزق میں برکت ہے‘ غیبی رزق مل رہا ہے۔اب میں وہ اعمال بتاتا ہوں جن کی برکت سے اللہ ہمارا رزق وسیع کردیا۔ پہلا عمل: اس مرتبہ جب میری اہلیہ امید سے ہوئی تو ہم نے نیت کی تھی کہ اے اللہ تو ہمیں بیٹا عطا کر ہم اس کا نام ’’محمد‘‘ رکھیں گے۔ ابھی حمل کو پانچ ماہ ہی ہوئے تھے کہ ہمارا موٹرسائیکل پر مرید کے جی ٹی روڈ پر شدید ایکسیڈنٹ ہوا اور ہم میاں بیوی اور بچے بال بال بچ گئے اور ڈاکٹر بہت حیران تھے کہ حمل کیسے محفوظ رہ گیا؟ لیکن مجھے اسی وقت یقین ہوگیا تھا اب اللہ تعالیٰ ہمیں بیٹا ’’محمد‘‘ عطا فرمائیں گے اور اسی نام کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے سب کچھ محفوظ رکھا۔ پھر الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت خوبصورت بیٹا عطا فرمایا اور ہم نے اس کا نام محمد رکھا ہے اور یقین جانیے! اس نام کی ایسی برکت ہے کہ بچہ ماشاء اللہ بالکل تنگ نہیں کرتا اور بیماریوں سے بھی محفوظ ہے اور ہمارا رزق بھی بہت وسیع ہوگیا ہے اور گھر میں برکت اور سکون ہے۔ یہ سب کچھ اس نام محمد کی برکت ہے کیونکہ اس نام سے اللہ کریم بھی محبت کرتا ہے۔ ایک مولانا صاحب سے میں نے سنا کہ ہمارے نبی کریم ﷺ نے اپنی مبارک زندگی میں کافی صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بچوں کا نام محمد رکھا تھا۔
دوسرا عمل: میں نماز فجر کے بعد 100 مرتبہ
اور ہر کھانے کے بعد مرتبہ سورۂ اخلاص اور تین مرتبہ سورۂ قریش پڑھتا ہوں اور اس کی برکت سے ایسا غیبی رزق ملتا ہے کہ جہاں سے گمان بھی نہیں ہوتا وہاں سے بھی لوگ خود فون کرکے آرڈر دیتے ہیں۔ کاروبار میں خوب ترقی ہورہی ہے‘ ساری مالی پریشانیاں‘ رکاوٹیں دور ہورہی ہیں۔ یہ سب کچھ اللہ کی عطا اور اعمال کی برکت ہے بے شک زندگی مال سے نہیں اعمال سے بنتی ہے۔ (عرفان‘ لاہور)
اللہ تعالیٰ نے گھر کے حالات بدل دئیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کی نسلوں کو سدا شادو آباد رکھے۔ اللہ کریم آپ کو دنیا و آخرت کی تمام نعمتوں او ر عزتوں سے نواز دے۔محتر م حضرت حکیم صاحب! ہمارے گھر کے حالات بہت زیادہ خراب تھے‘ ماہنامہ عبقری میں ایک مرتبہ ایک وظیفہ پڑھا اور اسی کو اپنا لیا۔ ہم حیران رہ گئے جب سے وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہمارے گھر کے حالات بدلنا شروع ہوگئے‘اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے‘ اللہ تعالیٰ کی محبت مل گئی اور اسے دنیا و آخرت کے مسائل حل ہونے کا یقین ہوگیا۔ ہمارے معاشی حالات کی تنگی کا ایک اور بڑا سبب ہمارے بڑے بھائی کی نوکری کا تھا‘ عرصہ دو سال سے بڑا بھائی بے روزگار تھے‘ جب سے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہے کہ میرے بھائی کو اللہ تعالیٰ نے اس وظیفے کی برکت سے بہترین نوکری سے نواز دیا ہے۔ ان شاء اللہ باقی تمام مسائل بھی اللہ کریم اپنے نام کی برکت سے ان شاء اللہ حل فرمادیں گے۔ درج ذیل ہے:۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں