Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قرآن کی آخری چھ سورتیں پڑھنے سے رشتہ طے پا گیا بڑھے پیٹ اور موٹاپے کیلئے تمام بیوٹی کریموں کی چھٹی

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

کن پیڑے کا روحانی علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کن پیڑے کا روحانی علاج ہے جو کہ بارہا کا آزمودہ ہے۔ جس کو کن پیڑے نکل آئیں اس کو اپنے سامنے بٹھائیں اور شہادت کی انگلی سورۂ فاتحہ پڑھتے ہوئے کن پیڑے کے گرد پھیرتے جائیں جہاں سے شروع کریں وہیں پر دائرہ ختم کریں (ایک دائرہ میں سورۂ فاتحہ مکمل کریں) جب سورۂ فاتحہ مکمل ہوجائے تو کن پیڑے پر کراس(x) لگادیں۔ یہ عمل ایک وقت میں تین مرتبہ کرنا ہے۔ صبح و شام اور اگلے دن صبح تین دم ہوں گے‘ کن پیڑے ان شاء اللہ ختم ہوجائیں گے۔ مریض سے کہیں کہ وہ تیس روپے کی میٹھی چیز شکر پارے یا ٹافیاں محلہ کے بچوں میں تقسیم کردیں۔یہ عمل ہمارے بڑوں کا اور ہمارا بارہا کا آزمودہ ہے۔ (عقیل احمد صدیقی‘ اسلام آباد)
نسوانی حسن کی کمی کیلئے
قارئین سینہ کا صحیح ابھار خواتین کے حُسن کا ایک لازمی حصہ ہے‘ بچوں کی نشوونما کا فطری عمل بھی اسی پر قائم ہے‘ سینہ کا گداز پن مردو زن میں امتیاز کا سبب بھی ہے جو عورتیں اس حُسن سے محروم ہوتی ہیں وہ مردوں کیلئے جاذب نظر نہیں رہتیں۔ میں اپنی ان بہنوں کیلئے جو اس کمی کی وجہ سے ہروقت پریشان رہتی ہیں اور کنواری لڑکیاں سہیلیوں اور کزنوں کی اور شادی شدہ اپنے خاوند کی کڑوی کڑوی باتیں سنتی ہیں ان کیلئے ایک آزمودہ روحانی عمل لے کر آئی ہوں۔ اس عمل کے کرنے سے آپ کی خاص کمی دور ہوجائے گی اور آپ جاذب نظر اور خوبصورت نظر آئیں گی۔ عمل یہ ہے:۔رات کو سونے سے پہلے سو مرتبہ والتین والزیتون۔ پڑھیں اور سینہ پر دم کرکے کسی سے بات کیے بغیر سوجائیں‘ نوے دن کے اس عمل سے سینہ گداز اور خوبصورت ہوجاتا ہے۔ عمل کے ساتھ ساتھ تین ماہ تک روزانہ ایک چھٹانک پنیر بھی استعمال کریں۔ دودھ‘ مکھن‘ دہی کا استعمال کریں اور تِلوں کے تیل سے مالش کریں۔ (جویریہ‘ اسلام آباد)
قرآن کی آخری چھ سورتیں
پڑھنے سے رشتہ طے پا گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ایک دوست کی بہن نے مجھے بتایا کہ وہ رشتے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھی ۔ لہٰذا وہ کافی ماہ سے عبقری رسالہ اپنی ہمسائی خاتون کے توسط سے پڑھ رہی تھی اور عبقری کی خاصی دلدادہ بھی ہے ۔ اس نے بات چیت کے دوران مجھے بتایا کہ وہ تقریبا ً ہر نماز کے بعد قرآن کی آخری چھ سورتیں پڑھتی تھی اور اللہ پاک نے اس کا اچھی اور امیر فیملی میں رشتہ جیسا کہ وہ چاہتی تھی ویسا ہی طے کروا دیا ۔ لڑکا بھی اچھا خاصاتعلیم یافتہ اور اچھی جاب پہ تھا یعنی چھ سورتیں نماز کے بعد پڑھنے سے اس کا رشتہ اس کی مرضی کے مطابق ہو گیا ۔ یہ عمل اس نے تھوڑا عرصہ ہی پڑھا تھا ۔ہر نماز کے بعد بسم اللہ ایک تسبیح پڑھنے سے کام بن گیا:یہ تجربہ بھی اسی لڑکی نے مجھے بتایا کہ اگر اچھا رشتہ چاہتی ہو تو آپ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح بسم اللہ (مکمل) کی پڑھا کریں انشا ء اللہ جلد ہی آپ کا نیک اور اچھی جگہ اور مناسب رشتہ ہو جائے گا ۔ لہٰذا عمل آسان اور کام مشکل سے مشکل بن جائے گا۔ آخری چھ سورتوں نے سجدہ ٹھیک سے کروا دیا :حضرت جی میرے دانتوں میں بہت زیادہ درد تھا جس کی وجہ سے میرا منہ کافی سُوج گیا تھا اور جب میں نماز کے لئے سجدہ کرتی تو کافی تکلیف ہوتی تھی اور سجدہ بھی تکیہ آگے رکھ کر کرتی مگر اس کے با وجود جب تین مرتبہ بھی مشکل سے نماز کی سجدے کی تسبیح پڑھتی تو کافی مشکل ہوتی پھر میں نے ظہر کے وقت سنتوں میں چھ چھ سورتیں اکٹھی پڑھیں تو مجھے کافی سکون محسوس ہوا ۔ واقعی نماز میں شفاء ہے بعض اوقات نفلوں میں بھی اسی طرح پڑھتی ہوں جب زیادہ ایمرجنسی ہو ۔(فرحت‘ لاہور)
عبقری سے ملے ٹوٹکوںکے کرشمات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری میں پڑھا تھا کہ پاؤں کے تلوؤں کی تیل سے مالش کریں‘ میں نے ا ٓزمایا بڑا فائدہ ہوا‘ رات کو سونے سے پہلے تلوؤں کی سرسوں کے تیل سے مالش کرتی ہوں بڑی اچھی نیند آتی ہے‘ گرمیوں  میں پاؤں سے آگ نکلتی تھی اب وہ بھی ختم ہوگئی ہے۔ سارا دن پڑھنے‘ پڑھانے سے گلا خشک ہوجاتا ہے‘ کان بند ہونے لگتے ہیں تو رات کو سونے سے پہلے ایک ایک قطرہ سرسوں کا تیل ناک میں ڈالتی ہوں اور ناف میں سانس روک کر شہادت کی انگلی سے تیل لگاتی ہوں۔ صبح تک ساری خشکی ختم ہوجاتی ہے اور آواز بالکل فریش‘ جس جس کو میں نے یہ ٹوٹکہ بتایا ان کی نیند کی گولیاں چھوٹ گئیں‘ پرسکون ہوگئے‘ دماغ کی تھکن اتر گئی‘ بھولی ہوئی باتیں یاد آنے لگیں۔
بالوں کیلئے: ماہنامہ عبقری میں بنولے کے تیل کے متعلق پڑھا‘ دل چاہا آزمالوں‘ بس منگوالیا‘ استعمال کیا ‘ بال بہت ہی اچھے اور گھنے ہونے لگے ایک اہم بات غیرضروری بال کم ہوگئے۔چہرے کیلئے: چہرے کیلئے بھی ماہنامہ عبقری میں پڑھا تھا کہ وضو کرکے ایک بار درود ابراہیمی پڑھ کر شیشے پر پھونک دیں یا دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر پھونک کر منہ پر مل لیں۔ یہ عمل کیا تو دانے‘ داغ‘ دھبے سب ختم ہوگئے بلکہ اب تو نشان بھی ختم ہورہے ہیں۔دائمی نزلے کا علاج: ایک بہن کو دائمی نزلہ تھا ان کو نہار منہ گیارہ دانے کلونجی کھانے کو کہا تو ہمیشہ کیلئے ان کانزلہ ختم ہوگیا‘ خود مجھے بھی سردی‘ گرمی میں کھانسی ہوجاتی تھی‘ آرام نہ کرنے کی وجہ سے دو، دو ماہ تک اینٹی الرجک کیپسول کھانے پڑتے تھے جب سے کلونجی استعمال کرنا شروع کیا ہے کھانسی سے جان چھوٹ گئی ہے۔ بس نہار منہ پانی کے ساتھ کھائیں‘ بالکل آسان سا ٹوٹکہ ہے۔ ہاں ایک بات‘ اپنی طبیعت دیکھ کر ‘ مقدار رکھیں۔ میں سات دانے کھاتی ہوں۔میں نے ایک مرتبہ عبقری میں پڑھا کہ سورۂ الم نشرح پڑھنے سے وقت میں برکت ہوتی ہے میں نے سکول میں آکر تین بار پڑھ کر بچوں کو پڑھانا شروع کیا تو وقت میں بڑی برکت ہوئی۔ پہلے سارا دن پڑھا کر بھی کام پورا نہیں ہوتا تھا اب وقت پورا ہونے سے پہلے کام ختم ہوجاتا ہے جو بچیاں سبق یاد کرنے سے پہلے تین بار سورہ الم نشرح پڑھ لیتی ہیں باقی بچیوں سے جلد سبق یاد بھی کرلیتی ہیں اور سنا بھی لیتی ہیں۔ (بنت حوا)
میرے آزمودہ طبی تجربات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے کچھ طبی تجربات و مشاہدات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہیں۔ یقیناً قارئین کو بھرپور فائد ہ ہوگا۔
عبقری دواخانہ کی دوا ‘ جو ہرشفاء مدینہ جو کہ صرف 150 کی ملتی ہے۔ لے کر اگر اس میں ہلکا سا شہد ڈال کر چنے کے برابر گولیاں بنالی جائیںاور چھوٹےبچوں اور بزرگ حضرات جنہیں کھانسی‘ بلغمی ریشہ ہوتا ہے اس کیلئے بہت اکسیر ہوتا ہے۔ میرے ابوجی ضعیف ہیں اور میرے بھائی کہ پوتے کو میں نے یہ استعمال کروائی ان کی بہو کہنے لگی کہ ہماری تو اینٹی بائیوٹک چھوٹ گئی ہیں اور جن بچوں اوربڑوں کے ناک کی ہڈی بڑھی ہوان کیلئے بھی یہ گولیاں بہت فائدہ دیتی ہیں۔
بڑھے پیٹ اور موٹاپے کیلئے: عبقری میں ایک مرتبہ عرق مکو اور عرق سونف کے بارے میں پڑھا کہ یہ موٹاپے اور بڑھے ہوئے پیٹ میں بہت مفید ہیں۔میں نے یہ آزمایا یہ واقعی ہی کام کرتا ہے۔عرق مکو دو حصے اورعرق سونف ایک حصہ ملا کر ایک دن میں دو بار خالی پیٹ پینے سے فوڈ پوائزنگ بھی ٹھیک ہوجاتی ہے۔ میں بلڈپریشر کی مریضہ ہوں اور اس دوا سے ہاضمہ کافی خراب ہوتا ہے مگر جب سے یہ عرق استعمال کررہی ہوں وزن بھی کم ہوا‘ ہاضمہ بھی ٹھیک ہوا اور پیٹ بھی بغیر کسی ورزش کے نارمل ہورہا ہے۔ اگر گلے کی رگیں پھول جائیں تو بغیر اینٹی بائیوٹک صرف اس سیرپ کے (بغیر پانی ملائے) پینے سے فوراً ٹھیک ہوجاتا ہے‘ نوزائیدہ بچوں کی کھانسی میں بھی بغیر پانی ملائے چٹانے سے جلد افاقہ ہوجاتا ہے۔داغ جیسا بھی ہوغائب: سفید کپڑے پر جس جگہ داغ لگا ہے وہ جگہ پانی سے تر کرکے اوپر ٹاٹری پاؤڈر چھڑک دیں‘ تھوڑی دیر بعد داغ ملیں‘ پانی سے دھوئیں اور داغ غائب۔ تمام بیوٹی کریموں کی چھٹی: ناریل کا تیل‘ بادام روغن (دونوں ہم وزن) اور ایک وٹامن ای کا کیپسول (وٹامن ای) کا مکس کرکے لگانے سے اتنا جلد کو فائدہ ہوتا ہے کہ تمام بیوٹی کریمز چھوٹ جاتی ہیں میں نے دسمبر 2013ء میں عبقری سے یہ پڑھ کر استعمال کیا ہے اب تک کررہی ہوں بہت لاجواب چیز ہے۔
محترم حضرت حکیم صاحب! ایک افسوس ہے ہمیں تو عبقری ملا‘ آپ کے درس سنتے ہیں تو زندگی کے معمولات کی سمجھ آگئی جنہیں عبقری کا ساتھ نہ ملا ان کیلئے دل بہت روتا ہے‘ آپ ان کے لیے ضرور دعا کرتے ہوں گے اور کیا بھی کرے۔ مجھے خود پر افسوس ہے‘ میں اپنے بچوں کو بچپن میں وہ سب نہیں سکھا سکی جو اک ماں کو آپ کے مطابق بتانا چاہیے مجھے خود اب پتا چلا ‘ایک مرض کی طرح یہ دل میں ہے کوشش کرتی ہوں بچے پانچ وقت نماز پڑھیں‘ اعمال‘ ذکر کریں۔(غ۔ش)
عبقری کی بدولت ہماری شادی ہوگئی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے عبقری رسالہ شوق سے پڑھتے ہیں اور آپ کے ہر جمعرات کو ہونے والے درس روحانیت و امن میں بھی باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں۔ عبقری کی برکتوں اور اس میں بتائے وظائف پڑھنے کی بدولت ہماری شادی ہوئی کیونکہ ہم دونوں کے گھر والے اس بات پر راضی نہیں تھے انہوں نے بہت مشکلات کھڑی کیں مگر ہم الحمدللہ اب شادی کے رشتے میں بندھ چکے ہیں۔ میں اور میرے شوہر اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے تمام گناہوں کی سچے دل سے توبہ کرچکے ہیں اور خلوص دل اور سچی نیت کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ نبھا رہے ہیں۔ میں وظیفہ پڑھ رہی ہوں جبکہ میرے شوہر کا وظیفہ پڑھ رہے ہیں۔ الحمدللہ! ہماری ہر مشکل‘ پریشانی رکاوٹ دور ہوئی۔ (س۔س)
انوکھا تعویذ انوکھی کرامات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے درس میں ایک مرتبہ بسم اللہ والے تعویذ کے بارے بتایا تھا‘ میں نے یہ تعویذ آزمایا لاجواب اور فوری رزلٹ ملا۔ ہمارے ایک جاننے والے والے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی کے سر میں بہت عرصہ سے آدھے سر کا درد ہے‘جو کہ ٹھیک ہی نہیں ہورہا‘کوئی تعویذ ہی لادو ‘ میرے ذہن میں فوری آپ کا بتایا بسم اللہ والا تعویذ آیا‘ میں نے وہ آپ کی بتائی ترتیب کے مطابق لکھ دیا‘ کچھ دن بعد ان کا حال پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔مجھے بہت خوشی ہوئی۔ اللہ آپ کو اچھی صحت اور لمبی زندگی دے‘ آپ کی تمام ضروریات کو غیب سے پورا فرمائے۔ آمین۔تعویذ اس طرح بنانا ہے کہ ایک لائن میں انیس ڈبے بنائیں اور پہلی لائن کے انیس ڈبوں میں ب لکھیں۔ دوسری لائن کے انیس ڈبوں میں ’’س‘ لکھیں اور تیسری لائن کے انیس ڈبوں میں ’’م‘‘ لکھیں۔ اور ان تینوں لائنوں کے اوپر بڑا سا اسم الٰہی ’’اللہ‘‘ لکھیں۔ اور چھوٹا سا تعویذ بنالیں اور منہ میں ڈال کر چیونگم کی طرح چوسیں‘  کاغذ نرم ہوجائے گا‘ پھرنگل لیں۔ چالیس تعویذ لکھ لیں اور روز ایک نگل لیں۔ عجب طاقت ہے۔ جادو ‘ جنات‘  تکالیف‘ لاعلاج بیماریوں‘ بندش وغیرہ سے نجات کیلئے لاجواب ہے۔(مدیحہ ارشاد‘ لاہور)
ہمارے خاندانی راز نسخہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی ٹیم کا اقبال بلند فرمائے۔ عبقری کا پہلا شمارہ میں نے مارچ2011 میں پڑھا اور اس وجہ سے آج تک کوئی شمارہ پڑھنا نہیں چھوڑا۔ سال مکمل ہوجاتا ہے تو سارے شماروں کوجلد کروا لیتی ہوں۔میرے دادا بہت بڑے حکیم تھے میں ان کے دو ٹوٹکے قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں۔
خونی بواسیر: اگر کوئی شخص خونی بواسیر کے مرض میں مبتلا ہو تو چھلکا ریٹھا 50 گرام‘ گوند کتیرا 50 گرام‘ دونوں اکٹھے کوٹ کر یا پیس کر ہلکا گرم پانی ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک گولی صبح اور ایک گولی شام پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل یا بعد میں لے سکتے ہیں۔نوٹ: یہ نسخہ تب تک استعمال کریں جب تک فائدہ نہ ہو اور گرم چیزیں کھانے سے پرہیز کریں۔ میرے انکل نے یہ نسخہ استعمال کیا الحمدللہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔موتیا کا علاج: عمدہ قسم کا کافور باریک کرکے آدھی چھٹانک زیتون کے تیل میں ملا لیں‘ اور ڈراپر کے ذریعے دو قطرے آنکھوں میں ڈالیں۔نوٹ: جس نے موتیا کا آپریشن کروایا ہو وہ یہ نسخہ استعمال نہ کریں اور جس کا کالاموتیا پک چکا ہو وہ بھی یہ نسخہ استعما ل ہرگز نہ کرے۔(نیہا ادریس)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 467 reviews.