اس گھر والے لڑکی کو میرے ساتھ آتا دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور مجھ سے کہنے لگے کہ آپ نے ہمارے گھر کی عزت بچادی ہے ۔ میں نے انہیں بتایا یہ سورۃ والضحیٰ کے عمل کا کمال ہے جو آپ کی گھر نہ آنے والی بیٹی گھر واپس آنے کیلئے راضی ہوئی ہے۔
قارئین! ہر ماہ شیخ الوظائف کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)
قارئین! جب سے میں نے سورۂ والضحیٰ کا عمل دوران درس بتایا۔لوگوں کی بے شمار ڈاک‘ ٹیلی فون کالز اور بذریعہ ای میل اس گارنٹی شدہ (ان شاء اللہ) وظیفے کے فوائد مجھے مل رہے ہیں۔ میں اب ان شاء اللہ اس وظیفے کے تمام فوائد قسط وار شائع کروں گا۔ اگر آپ کو بھی اس لاجواب وظیفے کا کوئی فائدہ ملا ہو تو دفتر ماہنامہ عبقری کے پتہ پر ضرور لکھیں ہم آپ کی تحریر اس صفحے پر ضرور شائع کریں گے تاکہ لاکھوں کا بھلا ہو اورآپ اور آپ کی نسلوں کیلئے صدقہ جاریہ
ناراض بہن گھر واپس آگئی : ابھی تقریباً پچھلے ماہ اگست میں مَیں اپنے گھر گیا ہواتھا اسی دوران میں ایک دوست نے چند لوگوں کو میرے گھر بھیجا اور مجھے فون کرکے کہنے لگا کہ میں نے کچھ لوگوں کو تمہارے پاس بھیجا ہے ان کی بیٹی کا مسئلہ آپ وہ حل کروادیں۔ جب وہ لوگ میرے پاس آئے تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہماری شادی شدہ بیٹی اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑ کر ہمارے گھر رہ رہی تھی‘ ہم نے اس کے شوہر سے صلح کروانے کی بات کی تو وہ کورٹ میں چلی گئی اور وہاں سے کورٹ سے آرڈر لے کر دارالامان چلی گئی ہے اور اپنی پانچ سال کی بیٹی کو بھی ہمارے پاس چھوڑ کر چلی گئی ہے ہماری منتیں سماجتیں کرنے کے باوجود وہ واپس آنے کا نام نہیں لے رہی۔ میں ان لوگوں کی بات سن کر ان سب کو ساتھ لیکر دارالامان گیا تومیڈم نے کہا آج تو چھٹی ہے آپ سوموار کو آنا میں آپ کی ملاقات کروادوں گی۔ میں نے اس لڑکی کے گھر والوں کو سورۃ والضحیٰ والا عمل پڑھنے کو بتادیا کہ آپ یہ پڑھیں ان شاء اللہ آپ کی بیٹی واپس گھر چلی جائے گی۔ آپ یہ پڑھ کر سوموار کو میرے پاس آنا پھر اس سے ملنے چلے جائیں گے۔ میں نے بھی اس لڑکی کی نیت کرکے سورۃ والضحیٰ والا عمل پڑھا اور سوموار کو جب اس سے ملنے کیلئے جارہے تھے تو راستے میں بھی سورۃ والضحیٰ پڑھتے رہے۔ جب جاکر اس لڑکی سے ملاقات کی۔ پہلے تو وہ آنے کا نام نہیں لے رہی تھی پھر میں نے اس سے درس میں بیان کئے جانے والے اعمال اور حضرت جی کی باتوں کا تذکرہ کیا تو وہ میری بات سننے پر راضی ہوگئی۔ اس دوران میں دل میں مسلسل سورۃ والضحیٰ پڑھ کر اس کو پھونک مارتا رہا۔ میری باتوں کو سن کر دارالامان کی میڈم میں بھی کچھ اعمال کیلئے جگہ پیدا ہوئی تو اس نے بھی لڑکی کو سمجھا بجھا کر میری ساتھ جانے کیلئے راضی کردیا اور وہ لڑکی کچھ دیر بعد خود ہی اٹھ کر کہنے لگی کہ میرا سامان کہاںہے‘ میں آپ کے ساتھ جانے کیلئے تیار ہوں۔ اس گھر والے لڑکی کو میرے ساتھ آتا دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور مجھ سے کہنے لگے کہ آپ نے ہمارے گھر کی عزت بچادی ہے ۔ میں نے انہیں بتایا یہ سورۃ والضحیٰ کے عمل کا کمال ہے جو آپ کی گھر نہ آنے والی بیٹی گھر واپس آنے کیلئے راضی ہوئی ہے۔ آپ یہ عمل پڑھتے رہا کریں ان شاء اللہ اس سے آپ کی تمام مشکلات اور پریشانیاں حل ہوں گی۔ (م ۔ر‘اٹک)
بھائی کی ذہنی کیفیت واپس لوٹ آئی :محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں اپنے مشاہد ے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ میرا عبقری سے تعلق بہت پرانا ہے لیکن میرا یہ تعلق کچھ عرصہ پہلے ٹوٹ گیا تھا مگر جب پھر ٹھوکریں لگیں تو بھاگا بھاگا دوبارہ تسبیح خانہ آیا‘ الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے دوبارہ تسبیح خانہ سے تعلق جوڑ دیا۔ ایک مرتبہ آپ نے سورۃ والضحیٰ والا عمل بتایا تھا۔ یہ میں نے اپنے بھائی کیلئے پڑھا جو بہت بڑی ویب ڈیزائننگ کمپنی میں کام کرتے ہیں ان کی حالت یہ تھی کہ کام کے دوران ان کا دماغ سن ہوجاتا تھا اور وہ کافی دیر تک سوچ میں پڑے رہتے تھے کہ یہ کام کیسے کرنا ہے اس کشمکش میں ان کا کام لیٹ ہوجاتا تھا جس کی وجہ سے انہیں وہ جاب چھوڑنا پڑی اور تقریباً 6 ماہ تک وہ بیروزگار رہے اور کام وغیرہ بھی نہ کرسکے۔ میں نے جب ان کیلئے یہ عمل کیا اور ابھی مجھے عمل کرتے ہوئے دسواں دن تھا کہ اللہ پاک نے اس عمل کی برکت سے ان پر کرم کردیا ہے جو ان کی ذہنی کیفیت تھی وہ پہلی والی روٹین پر آگئی ہے جس پر وہ آج سے دو تین سال پہلے تھے اور اسی عمل کی برکت سے انہیں بہت بڑا پراجیکٹ ملا ہے جو وہ بتارہے تھے کہ میں یہ چند ہی د نوں میں پورا کرلوں گا۔ اللہ پاک نے اس عمل کی برکت سے میرے بھائی کی ذہنی کیفیت واپس لوٹا دی ہے۔ اللہ پاک تسبیح خانہ اور شیخ الوظائف کو سدا آباد و شاد رکھے ۔ آمین! (محمد سہیل علی)
دنیا کی سرفہرست کمپنی میں ملازمت : میرے بیٹے نے بی سی ایس کیا ہوا ہے وہ دو تین سال سے کہیں بھی جاب نہ ملنے کی وجہ سے بہت پریشان تھا۔ اس پریشانی کا ذکر سے اس نے حضرت حکیم صاحب سے کیا تو انہوں نے اسے سورۃ والضحیٰ والا عمل پڑھنے کا فرمایا۔ اس نے چند دن ہی پڑھا تو اللہ کے فضل و کرم سے اسے دنیا کی پہلی چار بڑی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی میں جاب مل گئی ہے۔ یہ سب حضرت صاحب کی دعائوں اور سورۃ والضحیٰ والے عمل کی برکت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میرے بیٹے پر اتنے کم عرصے میں اتنی بڑی عنایت فرمائی ہے۔ (م۔س)
قارئین عمل نوٹ فرمالیں!:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہوتوپھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے ہیں۔
ایک ماہ میں دوست کا رشتہ طے
السلام علیکم!میں اپنے ایک چھوٹے سے مشاہدے کے بارے میں یہاں بیٹھے تمام ساتھیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے ایک دوست کا بہت عرصے سے رشتہ نہیں ہورہا تھا اگر کوئی رشتہ اس کے گھر والوں کو پسند آتا تو لڑکی والوں کی طرف سے انکار ہوجاتا اور اگر لڑکی والوں کو لڑکا پسند آتا تو اِن کی طرف سے انکار ہوجاتا۔ کبھی تو بات بنتے بنتے بگڑ جاتی تھی۔ اس وجہ سے میرا دوست اور اس کے گھر والے بہت پریشان تھے اور جب بھی میرا دوست مجھے ملتا بس اسی بات کا شکوہ کرتا تھا کہ یار! لگتا ہے مجھ پر کسی نے بہت پکی بندش کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے میرا کہیں رشتہ نہیں ہورہا۔ حالانکہ میرا دوست بہت اچھے اخلاق کا مالک اور نیک سیرت تھا۔ میں نے اس کی نیت کرکے سورۃ والضحیٰ والا عمل کیا تو ایک ماہ کے اندر اس کا رشتہ ہوگیا۔ (ف ۔ر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں