محترم قارئین! میں رزق حلال پر یقین رکھتا ہوں‘ میرے گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا اور پریشانی رہتی تھی۔ میں نے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ تسبیح خانہ میں ہر جمعرات درس سننے کیلئے حاضری دینا شروع کی۔ جس میں ہم کبھی کوئی غیرحاضری نہیں کرتے تھے۔ بچوں کی کم عمری‘ موسم کے اثرات بھی ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنتے۔ اس وقت میرے بچوں کی عمریں 8 سال‘ 6 سال اور 3 سال تھیں‘ میرے بچے تسبیح خانہ میں بتائے گئے ہر عمل پر گھر میں ایک دوسرے سے بحث کرتے ہیں اور اپنی عمروں کے حساب سے عمل بھی کرتے ہیں۔ تسبیح خانہ کی خیروبرکت سے گھر کے تمام لڑائی جھگڑے ختم ہوگئے اور رزق حلال میں اتنی برکت ہوئی جس کا میں نے اپنی زندگی میں کبھی خواب بھی نہ دیکھا تھا۔ تسبیح خانہ میں بتائے گئے انمول موتی میں نے اپنی زندگی کا حصہ بنالیے ہیں ہر کام کے حل کیلئے۔
میری بیو ی کے پیٹ میں دو رسولیاں تھیں جس کا ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کیا تھا۔ میری بیوی نے یہ عمل تقریباً پندرہ دن کیا جس سے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اُس کے پیٹ کی رسولیاں بالکل ختم ہوگئیں۔ میرا مکمل یقین ہے کہ تسبیح خانہ کی ہر جمعرات کی حاضری سے تمام دینی اور دنیاوی حاجات پوری ہوتی ہیں۔ میرا یہ عہد ہے کہ آئندہ میں اپنی فیملی کے ساتھ تسبیح خانہ کی حاضری کو یقینی بناؤں گا اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے پیارے نبی ﷺ کے وسیلہ جلیلہ سے مجھے اس پر عمل کرنے کی ہمت دے۔ آمین! (منور حسین جعفری‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں