محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ عبقری قارئین کیلئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ لےکر حاضر ہوئی ہوں:۔میرے بیٹے کو بہت الرجی رہتی تھی‘ چھینکیں آنا‘ آنکھیں سرخ ہونا‘ ناک سے پانی بہنا وغیرہ اس کے علاوہ کان کا کسی بھی قسم کا مسئلہ یہ ٹوٹکہ آزمائیے۔پچاس گرام سرسوں کے تیل میں پانچ ٹکی کافور(انڈیا یا چائنہ) کی ڈال کر پورا دن دھوپ میں رکھیں۔ پھر ڈراپر میں ڈال کر استعمال کریں‘ صبح وشام دو یا تین قطرے ناک اور کان میں ڈالیں۔وضو کے بعد تین گھونٹ پانی کا کرشمہ: میرے شوہر کی زبان پر چھالا (دانہ) تھا‘ دوائیوں سے ٹھیک نہیں ہورہا تھا‘ وضو کے بعد تین گھونٹ سے ٹھیک ہوگیا۔(ج۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں