سارے جسم کا نظام درہم برہم : محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ریٹائرڈ ٹیچر ہوں‘ عمر 65 سال ہے‘ بچپن سے ہی مجھے دمہ‘ نزلہ اور بلغم ہروقت رہتا تھا‘ اس کےساتھ قبض بھی ہوتی تھی‘انگریزی ادویات کھاتا رہا مگر وقتی فائدہ ہوتا تھا‘ وقت گزرتا گیا‘ 2000ء میں خونی بواسیر ہوگئی‘ آپریشن کروایا‘ آپریشن کے وقت ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کو شوگر بھی ہوگئی ہے‘ اب شوگر کا علاج بھی ساتھ کرواؤ۔ شوگر کی ادویات بھی شروع ہوگئیں‘ آپریشن کے بعددائمی قبض تو ختم ہوگئی‘ سکون آیا۔ 2008ء میں ایک حکیم نے دمہ اور بلغم کی دوائی دی‘ اس نے کہا کہ بیس دن میں آپ کا دمہ‘ نزلہ وغیرہ ختم ہوجائے گا‘ آٹھ دن دوائی کھائی‘ میرا کان بند ہوگیا‘ سارے جسم کانظام درہم برہم ہوگیا اور دوبارہ دائمی قبض شروع ہوگئی‘ سخت پریشان ہوگیا۔مگر دمہ‘ نزلہ‘بلغم اور چھینکیں وغیرہ ختم ہوگئی۔ اب تک دمہ نہیں ہے مگر سننے سے معذور ہوں‘ بول سکتا ہوں مگر سن نہیں سکتا۔پھر بادی بواسیر نے تنگ کیا‘ 2011ء میں دوبارہ آپریشن کروایا‘ 2013ء میں پیشاب بند ہوگیا‘ الٹراساؤنڈ کروایا پتہ چلا کہ شوگر کی وجہ سے مثانے میں غدود ہوگیا ہے‘ اس کا واحد حل آپریشن ہے تو میں نے آپریشن کروایا‘ آپریشن کے بعد مردانہ قوت ختم ہوگئی۔مجھ میںمزید لکھنے کی ہمت نہیں خدارا مجھے کوئی نسخہ جات بتائیے تاکہ میں دوبارہ خود کو زندہ انسانوں میں شمار کرسکوں۔ (پوشیدہ)
مشورہ:محترم آپ مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں، نہایت مفید ہے۔ آپ کی تمام بیماریاں ان شاء اللہ ختم ہو جائیں گی۔ جوارش شاہی، خمیرہ گائو زبان سادہ، شربت عناب،مفرح شیخ الرئیس‘ کسی اچھے دواخانہ سے لے کر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ستر شفائیں دن میں کم از کم سات مرتبہ چنے کے برابر استعمال کریں۔ چندہفتے‘ چند مہینے مستقل مزاجی سے دوا کا استعمال کریں۔
پیشاب کی زیادتی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے رات کو ہر دو گھنٹے کے بعد پیشاب آتا ہے جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ اس کیلئے مجھے کوئی نسخہ یا دوائی عنایت فرمائیں۔ (حفیظ نقشبندی)
مشورہ: آملہ کا مربہ صاف پانی سے دھو کر صبح نہار منہ کھائیں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’بستر پیشاب شفاء‘‘ کا استعمال کریں۔دو ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ غذا میں سبزیوں کا شوربا کھائیں۔ مرچ، گرم مصالحے بھی استعمال نہ کریں۔
میرے دو مسائل: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے علاج سے بے شمار لوگ صحت یاب ہورہے ہیں میں اسی امید پر آپ کو خط لکھ رہی ہوں‘ میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ میں پہلے بہت صحت مند اور خوبصورت تھی‘ رنگ بھی بالکل صاف تھا اور مینسز بھی درد سے نہیں آتے تھے لیکن اب میری صحت دن بدن گرتی جارہی ہے‘ رنگ بھی کالا ہوتا جارہا ہے اور اکثر ٹانگوں میں بھی درد رہتا ہے‘ زیادہ گھٹنوں کےنیچے ہوتا ہے‘ اکثر کمر میں درد رہتا ہے‘ تھوڑا سا کام کرتی ہوں تو جسم کانپنا شروع ہوجاتا ہے۔جسم ہروقت تھکا تھکا اور ٹوٹا ٹوٹا سا رہتا ہے کسی کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے: مجھے ہروقت زکام رہتا ہے‘ آنکھوں میں سے اور ناک سے پانی بہتا رہتا ہے جب چھینک آتی ہے توایسے لگتا ہے کہ دماغ کی رگیں پھٹ جائیں گی سر ہروقت چکراتا رہتا ہے۔(م، لودھراں)
مشورہ: عبقری دواخانہ اکسیرالبدن اور جوہرشفاء مدینہ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں، انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ دودھ‘ چاول سے کچھ عرصہ پرہیز کریں۔دوسرا مسئلہ کیلئے: پورے اجزاء سے بنا ہوا خمیرہ گاؤ زبان عنبری جواہر والا چھ گرام کھائیں۔ صبح ناشتہ میں خالص اصلی مکھن توس پر لگا کر کھائیں، روزانہ سات دانے بادام بیس دانے کشمش بھی کھائیں۔ موبائل‘ٹی وی کا استعمال کم کریں، دماغ کو آرام دینے کی کوشش کریں۔ سر پر روغن لبوب سبعہ کی ہرروز مالش کریں۔
غلط محافل اور میں: میں ایک سٹوڈنٹ ہوں‘ غلط محفلوں سے بالکل ختم ہوچکاہوں‘ آپ یقین جانیے میری عمر 18 سال ہے مگر میں خود کو 80 سال کا محسوس کرتا ہوں‘ میری ٹانگوں میں بیٹھتے‘ اٹھتے درد ہوتا ہے اور بائیں گھٹنے میں تو ہروقت درد ہوتا ہے‘قلم میرا ساتھ نہیں دے رہی میں صرف اتنا لکھ دیتا ہوں کہ میرا سب کچھ لٹ چکا ہوں۔والدین شادی کی بات کرتے ہیں تو میری آنکھوں کے آگے اندھیرا آجاتا ہے۔ خدارا مجھے کچھ بتائیے۔ (ا،ن،ک۔ کبیر والا)
مشورہ: یہ صرف ذہنی پریشانی ہے وہم نہ کریں اور متوازن غذائیں کھائیں۔ ایک ہاف فرائی انڈا بھی روزانہ کھائیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ عمدہ بکرے کا گوشت اچھی طرح گلا کر دیسی خالص گھی میں بھون کر کھائیں۔عبقری دواخانہ کی ’’نوجوانوں کے روگ کورس‘‘ چند کورس استعمال کریں۔ موسمی پھل کھائیں‘ موبائل‘ ٹی وی سے جتنا ہوسکے دور رہیں۔ نماز کی پابندی کریں۔ خاص کرصبح کی نماز کے بعدپرفضاءمقام میں(نزدیکی پارک) سیر کا معمول بنائیں۔ اچھی صحبت میں بیٹھیں‘ سیرت النبیﷺ اور صحابہؓ و اولیاء اکرامؒ کی سیرت پر کتب کا مطالعہ کریں۔ ان شاء اللہ آپ کی تمام درج بالا شکایات چند ہفتوں‘ چند مہینوں میں ختم ہوجائیں گی۔
معدہ کا مسئلہ: میر ی عمر 30 سال ہے‘ شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری صحت دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے‘ کھانا کھانے کو دل نہیں چاہتا‘ بھوک لگتی ہے مگر معدہ بھرا بھرا رہتا ہے‘ رنگت بھی بہت پیلی ہوتی جارہی ہے‘ ٹانگوں اور ایڑیوں میں بہت درد رہتا ہے‘ پیاس بہت لگتی ہے منہ خشک رہتا ہے‘ مسوڑھوں میں تکلیف رہتی ہے‘ برش کرنے سے خون آتا ہے‘ بعض اوقات معدے کی نالی پر جلن ہوتی ہے اور درد بھی۔ میں ان تمام مسائل کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوں‘ براہ مہربانی مجھے علاج تجویز فرمائیں تاکہ میری صحت ٹھیک ہوجائے۔(محمدعمران)
مشورہ: اصل میں یہ شکایت معدہ کی خرابی کی وجہ سے ہے اس کیفیت کو زائل کرنے کیلئے یہ دوا ہمارے مجربات میں سے ہے۔ سونف‘ دھنیا‘ چھوٹی الائچی کے دانے‘ اصلی طباشیر کبود چاروں دوائیں ہم وزن لے کر کوٹ چھان لیں اور چوتھائی چمچ چائے والا غذا کے بعد دوپہر رات کو پانی سے پھانک لیا کریں۔ عمدہ قسم کا بکری، بکرے کا گوشت اچھی طرح پکایا ہوا ادرک،پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر روٹی کے ساتھ کھائیں۔ عمدہ قسم کےموسمی پھل کھائیں۔ ایک ماہ کے بعد دوبارہ لکھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں