Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کل کوئی ادھار بھی نہ دیتا تھا‘ آج بانٹ رہاہوں!

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
یہ آج سے تقریباً ڈیڑھ سال پہلے کی بات ہے‘ میں تسبیح خانہ لاہور میں آپ کا درس سننے کیلئے بیٹھا تھا کہ ایک شخص آیا‘ چہرے سے پریشانی چھلک رہی تھی‘ آکر مجھ سے شیخ الوظائف کے بارے میں پوچھنا شروع کردیا کہ شیخ الوظائف فلاں فلاں بیماری کا علاج کرتے ہیں اور ان کی فیس کتنی ہے؟ مجھے یہ شخص بہت زیادہ پریشان لگا‘ میں نے اسے شیخ الوظائف کے بارے میں بتایا۔ وہ شخص مزید بولا کہ اسے معاشی مشکلات اور گھریلو جھگڑے ہیں اس کے علاوہ مزید تکالیف بتانی شروع کیں‘ میں نے اس پریشان حال شخص کی حوصلہ افزائی کی‘ اسے مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کی روشنی شیخ الوظائف کی صورت میں دکھاؤں تاکہ اس کی پریشانیوں کو مداوا ہوسکے‘ میں نے اس کی حوصلہ افزائی کی اسے درس سننے اور موبائل فون پر وقت لے کر شیخ الوظائف سے ملاقات کا طریقہ سمجھایا‘ وہ شخص اٹھا تو اس کے چہرے پر پریشانی کے آثار کم اور امید کے چراغ زیادہ روشن تھے‘ پھر وہ موبائل فون پروقت لے کر شیخ الوظائف سے ملا‘ انہوں نے اسے چند وظائف دئیے‘ پھر وہ مجھ سے ملا میں نے حسب معمول اس کی حوصلہ افزائی کی‘ چند دنوں کے بعد پھر وہ شخص مجھ سے ملا تو میں نے اس کے مسائل کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ ویسے کےویسے ہیں‘ میں نے پھر حوصلہ افزائی کی اور اسے مستقل مزاجی سے وظائف پڑھنے اور درس سننے کی تلقین کی اور درس میں ہونے والی اسم اعظم کی دعا کی اہمیت بتائی اور رخصت کیا۔ پھر کچھ عرصہ کے بعد وہ شخص جمعرات کے روز درس کے بعد ملا۔ میں نے اسے اپنے ساتھ بائیک پر بٹھا لیا کیونکہ اس کا گھر میرے گھر کے راستے میں تھا‘ راستہ میں میں نے پھر اس کے مسائل کے بارے میں پوچھا کہ حل ہوئے یا نہیں تو اس کے جواب نے میری روح تک کو سرشار کردیا آج بھی اس کے بول مجھے یاد ہیں کہنے لگا: مسائل کو چھوڑو وہ بھی حل ہوجائیں گے میں اعمال کی طرف‘ نماز کی طرف پابندی سے آنا شروع ہوگیا ہوں‘ اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوگیا ہوں مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔ اب کوئی فکر نہیں میں اب رات کو پرسکون ہوکر سوتا ہوں۔ اس کا جواب سن کر بہت خوش ہوا‘ اسے گھر چھوڑا اور خود اپنے گھر چلا گیا‘ وہ شخص تسبیح خانہ کے ساتھ جڑا رہا اور اکثر ملتا بھی رہا۔ گزشتہ رمضان المبارک میں  ستائیسویں شب میں تسبیح خانہ میں ہونے والی ختم القرآن کی تقریب میں مجھے ملا‘ میں نے اس سے پوچھا کہ سناؤ کیا حالات ہیں۔ کہنے لگا: میری ساری گھریلو و معاشی مشکلات حل ہوگئی ہیں اور آپ میرے محسن ہیں‘ میں آپ کو بہت دعائیں دیتا ہوں‘ وہ شخص الحمدللہ آج بھی تسبیح خانہ سے جڑا ہوا ہے‘ چند دن پہلے ملا تو بتانے لگا کہ پچھلے سال جب آپ نے میری ہمت افزائی کی تھی تو میں جمعرات کے درس میں ویگن کا کرایہ بھی کسی سے ادھار مانگ کر آتا تھا اور بہت مقروض تھا اور اب الحمدللہ! شیخ الوظائف کے روحانی علاج سے میرے پاس موٹرسائیکل بھی اپنی ہے‘ قرض بھی ختم ہوگئے ہیں اور برکت اتنی ہے کہ آج اتنی رقم جمع ہوچکی ہے کہ میں سوچ رہا ہوں کسی اچھی سوسائٹی میں ایک اچھا سا پلاٹ لے لوں‘ اس کیلئے بھی شیخ الوظائف کو خط لکھ کر مشورہ مانگا ہے۔ الحمدللہ! وہ شخص آج بھی شیخ الوظائف کے بتائے وظائف پڑھ رہا ہے اور دنیا و آخرت کی برکات‘ سعادتیں‘ عافیتیں اور نعمتیں سمیٹ رہا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ سدا ہرا بھرا رہے۔ (ندیم‘ لاہور)
جادو کے بھنور سے نکل آئی
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں مسائل‘ مشکلات‘ نظربد اور جادو کے بھنور میں پھنسی ہوئی تھی‘ پھر کسی نے آپ کا بتایا‘ مجھ گنہگار اور عاجز سی بندی کو یہ شرف حاصل ہوا کہ میں نے اپنے مسائل کے سلسلے آپ سے ملاقات کی‘ میرے دل کو بہت سکون ملا‘ آپ کے بتائے ہوئے وظائف سے میں نے خواب میں بے شمار سانپوں کو مار ڈالا‘ اس دن سے میرے دل کو سکون ملتا گیا‘ اس کے بعد میرے وظیفے میں کمی آگئی مگر خوش قسمتی سے مجھے پھر آپ سے ملاقات کا ٹوکن مل گیا اور ملاقات کے بعد وظیفہ پابندی سے دوبارہ شروع کردیا‘ پھر میں نے خواب میں انسان نما شیطان اور جنات کو ایسے مارا کہ عام حالات میں ناممکن تھا‘ یہ سب اس وظیفے کا کمال تھا‘ ہمارے گھر کے حالات بدلنا شروع اور مشکلات ختم ہونا شروع ہوگئیں۔ پھر میری آپ سے تیسری ملاقات ہوئی‘ میرے دل کی کیفیت بالکل بدل گئی‘ آپ نے حکم دیا جو فوائد مجھے ہورہے ہیں وہ میں عبقری قارئین کیلئے لکھوں۔ آپ نے ہر جمعرات کو ہونے والے درس میں شمولیت کا کہا‘ دوران درس مسلسل میرے آنسو بہت ہیں‘ ایک خاص بات جس کو میں سمجھ نہیں سکی‘ میں جو مقصد بھی دل میں لے کر درس میں پہنچتی ہوں آپ نے بالکل وہی درس دیا۔ یہ اب تک 3 درسوں میں ہوچکا ہے۔درس میں ملے چھوٹے چھوٹے وظائف اور ٹوٹکے جاننے والوں کو بتاتی ہوںسب ہی مستفید ہوتے ہیں ۔ بیٹے کی چند مشکلات سے بہت پریشان رہتی تھی مگر جب سے آپ نے ساتھ دینے کا کہا اس بیٹے کی طرف سے میں بالکل مطمئن ہوگئی ہوں۔ آپ نے میرے بیٹے کو ہر وقت حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ سارا دن اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے پڑھنے کو کہا۔الحمدللہ اس کی مشکلات میں دن بدن کمی آرہی ہے۔ رات کو سونے سے پہلے ماہنامہ عبقری میں آیا مراقبہ کرتی ہوں ابھی روشنی کا تصور ہی باندھا تھا کہ دل تیزی سے دھڑکنا شروع ہوگیا کہ جیسے کہہ رہا ہو اللہ اللہ اللہ۔جب سے آپ سے روحانی علاج شروع کروایا ہے زندگی میں سکون اور آرام آگیا ہے حالانکہ اس سے پہلے میں بہت سےعاملین‘ بابوں کے چکروں میں پڑی اور بے شمار پیسہ اور وقت ضائع کیا۔ مگر آپ کے پاس آئی میرا کوئی پیسہ نہ لگا اور مسائل بھی دور ہوگئے۔(ت۔ش)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 506 reviews.