محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سب سے پہلے تو میری یہ دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کی عمر‘ جان‘ مال‘ صحت اور عزت میں برکات عطا فرمائے اور امت کی اصلاح کی خاطر کی جانے والی آپ کی کوششوں اور محنتوں کو قبول فرمائے اور ہم جیسے گنہگاروں کے سروں پر آپ کا سایہ قائم رکھے۔ آمین! میں عرصہ دو سال سے رسالہ عبقری کا قاری ہوں مگررسالہ میں لگانے کیلئے تحریر پہلی مرتبہ بھیج رہا ہوں۔یہ واقعہ ہمارے علاقہ کی بزرگ ہستی نے سنایا جو کہ سوفیصد سچا ہے۔ساٹھ سال کی عافیت کا شکر: ایک مفتی صاحب فرمانے لگے کہ ایک دوست کے والدصاحب بیمار ہوئے ان کا چھوٹا پیشاب رُک گیا ان کو خوب پانی پلایا گیا کہ شاید پیشاب جاری ہوجائے مگر فائدہ نہ ہوا اور تکلیف شدت اختیار کرگئی‘ بیٹے ان کوہسپتال لے گئے ڈاکٹروں نے چیک اپ کے فوراً بعد پیشاب والی نالی ڈال دی جس سے بہت تکلیف ہوئی‘ زخم بھی آیا مگر پیشاب جاری ہوگیا اور تکلیف میں افاقہ ہوا۔ ان کے بیٹوں نے بڑی لجاحت کے ساتھ ڈاکٹروں کا بہت شکریہ ادا کیا اور ان کے احسان مند ہوئے‘ اچانک کیا دیکھتے ہیں کہ باباجی کے رونے کی آواز آرہی ہے‘ پوچھا کہ اباجی! اللہ کا فضل ہوا‘ آپ کی تکلیف دور ہوگئی پھر کیوں رو رہے ہیں تو باباجی فرمانے لگے اصل میں وجہ یہ ہے کہ ساٹھ سال تک میرا پیشاب آسانی و سہولت کے ساتھ خارج ہوتا رہا اور کبھی کوئی تکلیف نہ ہوئی ایک دن پیشاب رک گیا‘ چلایا‘ پھر بھی اللہ نے ہی کیا‘ ڈاکٹر صرف ذریعہ بنے اور میرے بیٹے کس قدر ڈاکٹروں کے احسان مند ہوئے اور بار بار ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں مگر ساٹھ سال تک اس رحیم و کریم مالک نے جو آسانی فرمائی اس کا ہم نے کتنا شکر ادا کیا؟؟؟
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں