ہم اس زمانے سے گزر رہے ہیں جب آلوبخارا‘ خوبانی‘ آڑو، پپیتہ، کھجور‘ آم شاید ہی کوئی چیز ایسی ہو جو پٹاس سے بچی ہو‘ یہ جب پتھر جیسے سخت سبز پھل کو نرم کردیتا ہے۔ پھل کے ذائقے اور خوشبو کو ختم کردیتا ہے تو ہمارے اندر اور باہر کیا گل کھلاتا ہے‘ گھلاتا ہوگا اس کی مثال ہم اور ہمارے نزدیک کے افراد موجود ہیں۔ ہم جانتے‘ بوجھتے یا انجانے میں یہ زہر کسی نہ کسی صورت میں استعمال کررہے ہیں۔ کل تک یہی چیزیں پرانے حضرات جانتے ہیں کیا تھیں اور آج کیا ہیں؟ پہلے والے آلوبخارے کو جب آپ منہ سے لگا کر گھونٹ بھرتے تو ایک میٹھا خوشبودار روح افزا محسوس ہوتا۔ جو روح کو معطر کردیتا۔ یعنی اصلی روح افزا‘ آج بازار میں ملنے والے یہ پھل ان پھلوں کے مقابلے میں کیسے ہیں؟ تو میں کہوں گا زیرو۔ اول تو چیز معیاری نہیں اور پھر اکثریت کی پہنچ سے باہر‘ ہم جس غذائی بھول بھلیوں میں پھنس گئے ہیں تو سمجھ میں نہیں آتا کہ ہم اس سے کیسے نکل پائیں گے؟ اس کے باوجود جب انسان صدق دل سے چاہے تو قدرت کوئی نہ کوئی راستہ نکال دیتی ہے۔ میں نے 1980ء کے قریب راولپنڈی فیض آباد کے گورنمنٹ ملازمین کے فلیٹس جو غالباً پانچ منزلہ تھے اکثر نے اپنی گیلری میں گھی کے خالی ڈبے میں مٹی بھر کر کوئی بیج لگا دیا ہے جس کی بیل نیچے تک چلی گئی ۔ یہ لوگ اپنی گھر کی اگائی سبزیاں کھاتے تھے‘ ہم لوگ گھروں میں پھولوں کی کیاریوں یا گملوں کا شوق کرتے آئے ہیں لیکن اب وہ وقت ہے کہ پھولوں کے بجائے اپنی ضرورت کی سبزی سلاد اگالیں۔ ہم اپنے اندر اس بات کا فخر محسوس کرسکیں کہ اس سال ہم نے اپنے گھر کی دس گملے گاجریں لگائیں اور کھائی ہیں۔ سلاد کے پتے لگائے ہیں۔ گاجر‘ شلجم‘مولی کے سر اگا کر اس کے پتے کھائے ہیں۔جو صاحبان کرام گھریلو سبزیاں اُگانے میں ہماری مدد کرسکتے ہیں وہ مہربانی فرمائیں ہمیں اپنے مضامین بھیجیں تو ہم شکریہ کے ساتھ شائع کریں گے۔ شہروں سے باہر نکلے والے گندے پانی جس کا نام میں نے ’’بلیک واٹر‘‘ رکھا ہوا ہے اس پر پیدا ہونے والی سبزیاں جب کھائیں گے تو ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب کرے گی؟ ہمارےا خلاق میں کیا تبدیلی پیدا کرے گی؟ وہ آپ اور ہم دیکھ نہیں رہے؟ ہمیں چاہیے کہ خود اٹھیں اور اپنی نسلوں کیلئے اٹھیں اور دیکھیں آپ کو کیا کھانا چاہیے اور آپ کیا کھارہے ہیں؟
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں