بچوں یا بڑوں کو الٹیاں آرہی ہوں اور الٹیاں نہ رکتی ہوں تو ایسے افراد بچے ہوں یا بڑے ان سب کیلئے اکسیر ہے۔ ھوالشافی: سبز دھنیا‘ پیاز(سفید والا)‘ ادرک‘ نمک‘ سبز پودینہ۔نمک کے علاوہ سبز دھنیا کے پتے تقریباً ایک چھٹانک‘ سبز پودینہ کے پتے ایک چھٹانک‘ ادرک ایک چھٹانک‘ سفید پیاز ایک پاؤ۔ ان چاروں چیزوں کو کوٹ کر ان کا عرق نکال دیں۔ پھر ان میں تھوڑا سا نمک ملا کر مکس کرکے یہ عرق کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ پھر جس شخص کی الٹیاں نہ رکتی ہوں ‘ کوئی چیز ہضم نہ ہوتی ہو ان کو دس دس منٹ کے وقفہ سے ایک ایک چمچ پلایا کریں‘ الٹیاں فوراً رک جائیں گی پھر آہستہ آہستہ شروع میں ہلکی غذا کھلائیں ۔ ان شاء اللہ اس ٹوٹکے سے پھر تو دائمی شفاء نصیب ہوگی۔ (حکیم ظاہر شاہ‘ حیدرآباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں