Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنات نے خزانہ کی نشاندہی کی اور مل بھی گیا

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

ریٹائرڈ آرمی آفیسر ‘آرمی ایجوکیشن کالج میں سنٹر ،ایس ایم‘ آرمی پبلک سکول اور مردان کالج میں پرنسپل۔ گریژن اکیڈمی گوجرانوالہ میں ایڈمن آفیسر رہے۔ ان کے ذاتی اور خاندانی چشم دید‘ پراسرار و حیران کن جنات کے ساتھ گزرے سچے واقعات‘ قسط وار قارئین کی نذر۔

ایک دفعہ میرے ایک دوست عبدالکریم مجھے ملنے کیلئے آئے ‘ میں نے ان سے پوچھا کہ میں نے سنا تھا کہ آپ کی والدہ کو جنات نظر آتے تھے تو کچھ واقعات بتائیں‘ انہوں نے ٹھنڈی آہ بھری اور کچھ دیر سوچنے کے بعد گویا ہوئے کہ میری والدہ کو جنات اسی طرح نظر آتے تھے جس طرح میں اور آپ ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔وہ آتے تو گھر میں ایک بھونچال آجاتا‘ ہم سہم کر رہ جاتے۔ڈھیروں کھانا کھا جاتے۔ وہ جن جب آتے تو میرے والدہ سے بہت زیادہ باتیں کرتے تھے۔ اپنے تجربات و مشاہدات سے والدہ کو اکثر آگاہ کرتےرہتے تھے پھر وہ واقعات میری والدہ ہمیں سناتیں۔ ایک مرتبہ میری والدہ ہمیں بتانے لگیں کہ ایک جن نے مجھےبتایا کہ فلاں پہاڑ کی فلاں جگہ میں خزانہ چھپا ہوا ہے‘ مگر ہم نے ماننے سے انکار کردیا۔ چونکہ سارے علاقہ کو میری والدہ اور جنات کی دوستی کا علم تھا اور یہ خزانہ والی بات آہستہ آہستہ علاقہ میں پھیل گئی۔ جب ہمارے ایک نزدیکی رشتہ دار نے یہ بات سنی تو وہ چپکے سے اس پہاڑ کی بتائی گئی جگہ پر گیا‘ کھدائی کی اور اسے خزانہ مل گیا۔مجھے ایک بات مزید معلوم ہوئی جنات حقہ بھی پیتے ہیں۔وہ اس طرح کہ میری والدہ پر جب جن کی حاضری ہوتی تھی تو وہ حقہ بہت پیتی تھیں جب وہ حقہ پی رہی ہوتی تھیں تو حقہ کی تمباکو بھرنے اور انگارے رکھنے والی جگہ سے آگ کے بڑے بڑے شعلے بلند ہونے لگ جاتے تھے اور جب وہ حقہ پی کر سانس باہر نکالتی تھیں تو دھوئیں کا ایک طوفان منہ سے نکلتا تھا اور کمرہ دھوئیں سے بھر جاتا تھاہم اس کمرے میں سانس نہیں لے سکتے تھے اور وہاں سے بھاگ جاتے تھے۔ جب ماحول ٹھیک ہوتا یعنی دھواں کمرے سے نکل جاتا تو پھر کمرے میں آتے مگر پھر دو ، دو دن تک کمرے سے دھوئیں کی بدبو نہ جاتی تھی۔ والدہ کے بستر پر کوئی نہ بیٹھ سکتا تھااور نہ سو سکتا تھا اگر کوئی ان کے بستر پر بیٹھتا تھا تو جنات اس کا گلا دباتے تھے میرے ساتھ کئی بار ایسا ہوا اور میں وہاں سے بھاگ جاتا تھا۔ ایک دفعہ ایسا ہوا کہ میری والدہ گوشت لے کر آرہی تھیں جنات نے ان سے وہ گوشت مانگا کہ ہمیں دے دو‘ اماں نے انکار کردیا‘ انہوں نے بار بار مانگا تو اماں کے انکار پر انہوں
نے اماں کو دھکا دے کر گرا دیا۔ اماں کو سخت چوٹیں آئیں‘ انہیں ہڈیوںکا مرض لگ گیا‘ بہت علاج کرائے مگر اماں کی ہڈیاں سوکھتی گئیں اور ٹیڑھی ہوتی گئیں۔ کئی سال اس مرض میں مبتلا رہ کر فوت ہوگئیں‘ جنات کو ناراض کرنا اماں کو مہنگا پڑا اور موت کا سبب بن گیا۔سچ کہتے ہیں کہ نہ جنات کی دوستی اچھی اور نہ ہی دشمنی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 525 reviews.