اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔ کتاب نمبر45:عشق اسلام اور جدید سائنس: صورتوں پر فریفتہ ہونے اور ان پر جان چھڑکنے والوں کے انجام کا منظر دکھانے اور اس سے عبرت حاصل کرنے کیلئے ایک ایسے مرصع اور منقش انمول خزانے کی ضرورت شدت سے تھی جو ظاہری عشق اور حسن کیلئے پھیلی ہوئی نظروں کو سکیڑ دے کیونکہ بقول شخصے نظریں دیکھتی ہیں‘ دماغ سوچتا ہے‘ قدم بڑھتے ہیں‘ ہاتھ اٹھتے ہیں اور گناہ ہوجاتا ہے۔ قارئین یہ کتاب میں نے معاشرہ میں پھیلی بے راہ روی کو دیکھتے ہوئے تالیف کی‘ اس کو جذبہ اصلاح کے تحت پڑھیں۔ اس کتاب کو تالیف ہوئے سالہا سال بیت چکے ہیں مگر اس کی ضرورت آج بھی معاشرے میں اتنی ہی ہے جتنی پہلے دن تھی۔ میں نے صفحہ نمبر 7 پر کتاب ذم الھویٰ کے مصنف اور اس کے مترجم کا شکریہ ادا کیا اور ہر باب کے ختم ہونے کے بعد ذم الھویٰ کتاب کے مصنف اور مترجم (مولانا امداد اللہ انور) کاباقاعدہ حوالہ دیا۔اس کتاب کی تالیف میں جن محترم شخصیات ‘ کتب اور رسائل سے مدد لی گئی ان کے نام درج ذیل ہیں ۔عشق (زبیر رانا)۔محبت کی نفسیات۔رموز ازدواج۔بیدار ڈائجسٹ۔ روزنامہ جنگ۔ ماہنامہ المذاہب۔ ہفت روزہ ختم نبوت۔نوائے وقت۔افکار معلم۔ اردو ڈائجسٹ۔مجلہ الدعوۃ۔ روزنامہ پاکستان۔رواداری اور مغرب۔حسن پرستوں کے انجام کامنظر۔شہاب نامہ۔ڈاکٹر عبدالغنی فاروق۔کوثر نیازی۔مشاہیر کے رومان۔ بلوچوں کے رومان۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں