آج کل جس تیزی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں‘ کسی سے مخفی نہیں‘ ایسی صورت حال میں ہمارے لیے ضروری ہے کہ ان دعاؤں کا اہتمام کریں جو احادیث مبارکہ میںمختلف بیماریوں سے حفاظت کیلئے وارد ہوئی ہیں‘ ذیل میں ایک مختصر دعا درج کی جارہی ہے جو چارمہلک بیماریوں سے بچاتی ہے۔ جذام۔ جنون (پاگل پن‘ ڈیپریشن‘ ٹینشن)۔ عمیٰ (اندھا پن)۔ فالج۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: ’’ہم حضور نبی کریمﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر تھے کہ اچانک ایک بڑے میاں تشریف لائے جنہیں ’’قبیصہ‘‘ کہا جاتا تھا۔ حضور اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’تم نے آنے کی کیوں تکلیف کی جبکہ تمہاری عمر بڑی ہوگئی ہے اور تمہاری ہڈیاں چورہ ہوگئی ہیں۔ بڑے میاں بولے! یارسول اللہ ﷺ میری عمر بڑی ہوگئی ہے۔ میری ہڈیاں چورہ ہوگئی ہیں میری ہمت کمزور ہوچکی ہے اور میری موت کا وقت قریب آچکا ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا پھر کہنا کیا کہا(یعنی دوبارہ کہنا)؟ انہوں نے پھر وہی بات دوبارہ عرض کی۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’تمہاری اس بات کی وجہ سے آس پاس کے سب شجر و حضر رو رہے ہیں اپنی ضرورت پیش کرو‘ تمہارے حق کی ادائیگی ضروری ہوچکی ہے۔ وہ بولے: یارسول اللہ ﷺ مجھے کوئی ایسی دعا تعلیم فرما دیں جس کی بدولت اللہ تعالیٰ مجھے دنیا و آخرت دونوں میں نفع عطا فرمائیں۔ دعا زیادہ لمبی نہ بتلائیں کہ میں بوڑھا آدمی ہوں مجھے کچھ یاد نہیں رہتا۔ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: تمہارے دنیاوی نفع کیلئے یہ مختصر عمل ہے کہ جب تم صبح فجر کی نماز سے فارغ ہوجاؤ تو تین مرتبہ یہ کلمات کہہ لیا کرو سُبْحَانَ اَللہِ الْعَظِیْم وَبِحَمْدِہٖ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ ۔ ان کلمات کی برکت سے اللہ تعالیٰ تمہیں چار بیماریوں سے بچائیں گے۔ جذام۔ جنون۔ عمیٰ (اندھا پن)۔ فالج۔ (بحوالہ: عمل الیوم وللیلۃ ص117)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں