Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہڈیوں کی ڈھانچہ بہن صحت یاب گھر جاتے ہی طبیعت خراب بہو کے پتے میں پتھری

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

فروری کے جوابات
1۔بہن! میری چھوٹی بہن بھی کچھ اسی طرح کے مسائل سے دوچار تھی‘ ہم نے اسے درج ذیل غذائی ترتیب اوردوائی استعمال کرائی آج وہ الحمدللہ صحت مند زندگی گزار رہی ہے۔ آپ خالص دیسی گھی مکھن‘ دودھ بقدر ہضم روزانہ پابندی سے استعمال کریں، مرچ مصالحوں اور کھٹائیوں سے پرہیز کریں۔ دوپہر کو غذا کے بعد پابندی سے آرام کریں۔ آم کے موسم میں روزانہ ہاضمے کے مطابق آم کھاکر سوجائیں۔رات سوتے وقت آدھ چمچ عبقری دواخانہ کی ہاضم خاص لازماً کھائیں۔رات سوتے وقت نیم گرم دودھ کے گلاس میں دو چمچ شہد ڈال کر گھونٹ گھونٹ پئیں۔ (عمارہ اختر‘ راولپنڈی)
2۔خلیل صاحب! آپ اپنے بیٹے کیلئے ہر وقت کھلا سارا دن ہزاروں کی تعداد میں حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں اگر وہ خود پڑھ سکتا ہے اس کو بھی کہیں کہ سارا دن یہی پڑھے۔ اس کے علاوہ سرسوںکے تیل پر تمام گھر والے مل کر یا آپ خود 1001 مرتبہ سورۂ کافرون پڑھ کر دم کریں۔ پھر اس تیل کوروزانہ ایک ایک قطرہ بچے کے ناک کے دونوں نتھنوں میں ڈال دیا کریں اور اسی تیل میں مزید تیل ملاتے رہیں تیل کو ختم نہ ہونے دیں‘ اسی تیل سے بچے کے سر کی مالش بھی کریں۔ اس تیل پر روزانہ اکتالیس مرتبہ سورۂ کافرون پڑھتے رہیں تاکہ تاثیر باقی رہے۔ ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’معجون شفاء یابی‘‘ چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ شفاء عطا فرمائیں گے۔ (آصف محمود‘ ملتان)
3۔اصلی سفید صندل کا پاؤڈر جو اسی مقصد کیلئے ہوتا ہے جسم پر خارش کی جگہ پرملیں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا، گرم چیزیں نہ کھائیں، سفید سوتی لباس پہنیں، کیمیکلز سے دور رہیں۔ باقی علاج جو کررہے ہیں وہ کرتے رہیں۔عبقری دواخانہ کی ’’خون صفاء‘‘ اور’’ ٹھنڈی مراد‘‘ چند ہفتے چند مہینے استعمال کریں۔ (ردا‘لاہور)
4۔ بیٹے! آپ کا علاج صرف اور صرف اچھی صحبت ہے‘ نماز پڑھیں‘ صبح کی سیر کھائیں‘ اپنی خوراک دیسی اور خالص رکھیں‘ موسمی پھل خوب کھائیں۔ دودھ ‘ دہی‘ مکھن کا استعمال خوب کریں۔نماز اور ذکر کی پابندی کرلیں آپ صحت مند ہوجائیں گے۔ (شہریار مجید‘ بورے والہ)

 

مارچ کے سوالات
بہو کو پتے میں پتھری: قارئین السلام علیکم! میری بہو کو پتے میں پتھری ہے‘ ڈاکٹرز نے آپریشن تجویز کیا ہے‘ وہ آپریشن سے بہت زیادہ ڈرتی ہے‘ عبقری قارئین سے عرض ہے کہ کوئی ایسا ٹوٹکہ بتادیں جس سے پتے کی پتھری بغیر آپریشن نکل جائے‘ مہربانی ہوگی۔ (بیگم مخدوم شیرعالم‘ ملتان)
منہ سے ناگوار بدبو: محترم قارئین! چند ماہ ہوگئے ہیں میری والدہ کے منہ سے شدید بدبو آتی ہے جو سامنے والے کو بہت ناگوار محسوس ہوتی ہے۔ حالانکہ وہ باقاعدگی سے دانت صاف کرتی ہیں۔ براہ مہربانی کوئی آسان سا نسخہ عنایت فرمائیں۔ (انیلا ظفر)
تکالیف ہی تکالیف: قارئین! میری کمر میں درد رہتا ہے‘بعض اوقات ایسا لگتا ہے کہ جسم کا سارا بوجھ کمر پر پڑگیا ہو‘ جھکنا مشکل لگتاہے‘ جھکنے پر ایسا ہوتا ہے کہ بس فوراً سیدھی ہوجاؤں‘ پٹھوں کی کمزوری ہے‘ پندرہ بیس دن سے بازو کا مسئلہ بنا ہوا ہے‘ کسی وقت تکلیف کم ہوتی ہے اور کبھی زیادہ ہوجاتی ہے۔ٹانگوں میں اکثراینٹھن ہوجاتی ہے۔ میرے مسوڑھے بھی بہت زیادہ خراب ہیں‘ دانت کالے ہورہے ہیں‘ اکثر چکر آتے رہتے ہیں‘ ذہن پر کسی بھی بات کا بہت بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ (پوشیدہ)
میری رہنمائی فرمائیں!: قارئین السلام علیکم! میں دفتر سے گھر کا رخ کروں تو میری طبیعت خراب ہوجاتی ہے اور اسی وقت گھر میں بیوی کی بھی۔ اکثر شدید سر درد دو سے تین دن مسلسل رہتا ہے‘ اب تو ٹانگیں بھی سن اور بے چین رہتی ہیں۔ جسم میں شدید تھکن کا احساس رہتا ہے جوغصہ‘ غنودگی اور پھر نیند بھی لاتا ہے۔طبیعت خراب ہو تو بغیر وجہ بیوی اور بچوں پر غصہ آتا ہے۔ کسی ایسی چیز کے ہونے کا احساس ہوتا ہے جو کبھی میری بیو ی کو‘ کبھی مجھے ورنہ ہمارے بچوں کو پریشان کرتی ہے۔ کسی چیز کے فیصلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ اگر ارادہ کروں تو ہر چیز میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ حصول رزق حلال کیلئے بیرون ملک جانے کی کوشش کررہا ہوں مگر ہر موڑ پر رکاوٹ ہے۔ ہم ماں باپ کے پاس ان کے چاہنے کے باوجود نہیں رہتے اورکرائے کے گھر میں رہتے ہیں کیونکہ وہاں طبیعت کی خرابی اور لڑائیاں بڑھ جاتی ہیں۔ خدارا میری رہنمائی فرمائیں۔(امجد یٰسین)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 530 reviews.