جن لوگوں کو گردے کی وجہ سے سوجن ہے اور مسلسل صرف جَو ابال کر پئیں اس سے ان کے جسم اور گردے کی سوجن ختم ہوجائے گی۔ یہ طریقے بارہا کے آزمائے ہوئے ہیں ڈاکٹروں حکیموں اور طرح طرح کے ٹیسٹوں کے ستائے ہوئے لوگ ایک دفعہ یہ نبویؐ نسخہ ضرور آزمائیں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری کسی تعریف کا محتاج نہیں اور یقیناً سماج میں پھیلے ہوئے بے پناہ مسائل کا حل اس میں موجود ہوتا ہے چاہے وہ لاعلاج بیماریاں ‘ذہنی پریشانی‘ مالی‘ جھگڑے‘ سسرالی تنازعات‘میاں بیوی کی ناچاقیاں‘ بچوں کی نافرمانیاں‘ ساس کے طعنے‘ بہو کے رویے‘ ماؤں کے دکھ یابیٹیوں کی بے اعتنائیاں غرض معاشرے میں پھیلے ہر غلط پہلو پر آزمودہ تحریریں‘مستند وظائف آسان ٹوٹکے ہر چیز اس میں میسر یعنی پریشانی اور حل کے درمیان صرف اللہ کی ذات ہے ۔ اس پردے کو ہٹانے کیلئے عبقری سر توڑ کوشش میں ہے اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کو جو دامے درمے قدمے سخنے اس میں حصہ لیتے رہے‘ کامیابیاں دائمی عطا کرے!میرے پاس گردے کی لاعلاج بیماریوں یعنی گردے کا درد ، خون آنا پیپ آنا، انفیکشن کی وجہ سے سوزش، سوجن گردے کی پتھری ، گردے کا سکڑ جانا، گردے کا کینسر، ڈائیلیسز وغیرہ میں مفید مستند آزمودہ طبِ نبوی ﷺ کا باربار کاآزمایا نسخہ ہے۔ قارئین کے گردوں کے مسائل کا حل اور ساتھ سنت نبوی ؐپر عمل کا ثواب الگ، خود آزمائیں دوسروں کو بتائیں اور دنیا آخرت کا ثواب پائیں ، نسخہ درج ہے ۔
ھوالشافی:جَو ایک پیالی ‘پانی پندرہ پیالی‘ زیتون کا تیل آدھ پیالی ‘شہد آدھ پیالی۔ترکیب:جَو موٹے موٹے کوٹ کر پانی میں ڈال کر ابالیں جب پانی دس کپ رہ جائے تو جوسر (بلینڈر)میںچلا کر چھان کر رکھ لیں۔ صبح نہار منہ ایک پیالی پانی جَوکا لیں‘ ایک چمچ شہد‘ ایک چمچ زیتون کا تیل ڈال کر پی لیں‘ اسی طرح رات کو بھی پئیں پندرہ دن اسی طرح پئیں اگر تکلیف زیادہ ہے تو مقدار بڑھا کر ایک گلاس پانی‘ دو چمچ شہد‘ دو چمچ زیتون کا تیل ڈال کر صبح شام پئیں۔ اگر گردے میں پتھری ہے تو ساتھ لیموں اس پانی میں نچوڑ کر استعمال کریں یعنی جَو کا پانی‘ زیتون کا تیل‘ شہد اور ایک چمچ لیموں کا رس پندرہ دن پئیں۔ جو لوگ صرف گردے کے درد والے ہیں وہ نہار منہ ایک گلاس پانی اُبلا ہوا نیم گرم لیکر صرف دو چمچ شہد کر ڈال کر پئیں۔ جن لوگوں کو گردے کی وجہ سے سوجن ہے اور مسلسل صرف جَو ابال کر پئیں اس سے ان کے جسم اور گردے کی سوجن ختم ہوجائے گی۔ جن لوگوں کو پتھری ہے وہ اگر جَو نہ استعمال کرنا چاہیں تو ابلے پانی میں شہد‘ زیتون کا تیل اور لیموں کا رس استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ طریقے بارہا کے آزمائے ہوئے ہیں ڈاکٹروں حکیموں اور طرح طرح کے ٹیسٹوں کے ستائے ہوئے لوگ ایک دفعہ یہ نبویؐ نسخہ ضرور آزمائیں آرام آنے پر دعاؤں میں یاد رکھیں اور سنت نبویﷺ کو جاری کریں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و ایمان میں رکھے۔ آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں