محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ پہلے بیٹی کے گھر گیا‘ سیڑھیوں پر پڑا ہوا ایک رسالہ دیکھا‘ شاید نیچے والے کرایہ داروں کا تھا‘ اخبار والا پھینک گیا‘ پہلی بار دیکھتے ہی اچھا لگا‘ ایک ایک لفظ پڑھا اور ایک دن میں ہی ختم ہوگیا‘ پھر خود گھر لگوایا اور اب ہر ماہ عبقری میرے گھر آجاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے اس دور میں دکھی لوگوں کی خدمت ہورہی ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت دے‘اس مصروفیت میں لوگوں کیلئے وقت نکالنا‘ ہفتہ وار درس‘ مہینہ وار دم‘ دوسرے شہروں کے پروگرام‘ ادویات‘ فون‘ یہ سب اللہ کی توفیق سے ہے کہ آپ ہر کسی کو وقت دے رہے ہیں۔ ماشاء اللہ عبقری بہت ہی اچھا ہے‘ میں پڑھ کر آگے لوگوں کو پڑھنے کیلئے دے دیتا ہوں۔ ہر کوئی مستفید ہورہا ہے۔ ایک ٹوٹکہ عبقری کیلئے حاضر ہے:۔
میری نواسی پیدا ہوئی‘ اس کی آنکھ سے ہروقت پانی بہتا رہتا تھا‘ اسلام آباد کے ایک بڑے ہسپتال میں دکھایا انہوں نے کہا تین ماہ یہ دوائی استعمال کریں اور شہادت کی انگلی اور انگوٹھے سے ناک کو نیچے کی طرف مالش کرتے رہیں۔ مشکل کام تھا‘ بیوی نے کہا بزرگ (یعنی والدہ‘ دادی) ایک ٹوٹکہ استعمال کرتے تھے کہ ہلکا گرم پانی کرکے اس میں پھٹکڑی ڈال کر یعنی آدھ کپ نیم گرم پانی میں پھٹکڑی کی ڈلی دو مرتبہ گھمانی ہے پھر روئی سے آنکھ صاف کرنی ہے۔ ہم نے یہ ٹوٹکہ صرف دو دن کیا‘ نواسی کی آنکھ بالکل ٹھیک ہوگئی اور پھر کبھی پانی نہ نکلا۔الحمدللہ! ایک چھوٹے سے ٹوٹکے نے ہمیں تین ماہ کی ادویات سے بچایا اور بچی کودودن میں صحت عطا ہوگئی۔ (محمداسلم ملک‘ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں