Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سورت لکھی ڈبہ میں بند کی اور رشتوں کی لائن لگ گئی آسان نسخے سے کمی خون پوری کریں

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ آپ نےکوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو بھی بیکار نہ سمجھئے‘ یہ دوسروں کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ‘ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔

سورت لکھی‘ ڈبہ میں بند کی اور رشتوں کی لائن لگ گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام و علیکم ! میری شادی کو دو ماہ ہوئے ہیں ۔ پہلے میری شادی ہوئی لیکن طلاق ہو گئی ۔ پھر میں نے انٹرنیٹ سےعبقری کی ویب سائٹ سے کچھ معلومات و وظائف اکٹھے کئے میں طلاق کی وجہ سے بہت پریشان تھی۔ اللہ پاک نے عبقری ویب سائٹ سے وظائف پڑھنے اور میری دعائوں کا صلہ دیا اور مجھے نیک اور صالح پیار کرنے والا شوہر عطا ء فرمایا۔
میرا ایک آزمایا ہوا عمل ہے جو میں عبقری قارئین کو بتانا چاہتی ہوں مجھے اس سے بہت فائدہ حاصل ہوا پہلے تو کوئی رشتہ نہیں مل رہا تھا لیکن جب میں نے یہ عمل کیا تو میری زندگی بدل گئی عمل یہ ہے کہ سورۃ الاحزاب کو ایک کاغذ پر لکھ کر کسی ڈبے میں بند کر کے رکھ دیں اور نیک اور اچھے رشتے آنے لگتے ہیں میں نے ایسا ہی کیا جس دن میں نے سورۃ احزاب لکھ کر ڈبے میں بند کر کے رکھی تو ہمارے گھر بہت سے رشتے آنے لگے ۔ میری امی دیکھ کر حیران تھیں کہ یہ کتنا حیران کُن عمل ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے با برکت کلام کی بدولت مجھے اچھا گھر‘ اچھا شوہر مل گیا۔میں ہر جمعرات کو درس میں شرکت کرتی ہوں۔ ماہنامہ عبقری میں بتائے ہوئے وظائف کو شوق اور لگن سے پڑھتی ہوں‘ مجھے مکمل یقین ہے اللہ پاک میری دعائوں کو ضرور سنے گا ۔ ان شا ء اللہ ۔ شادی کے لئے یَالَطِیْفُ کا ورد بڑا کار آمد ثابت ہوا ۔ اللہ پاک نے مجھے اتنا اچھا شوہر عطا ء کیا میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کر سکتی جتنا بھی کروں کم ہے ۔آمین!۔ (مسز خرم ظہیر خان)
عظیم تحفہ نبوی ﷺعرق گلاب سےشوگر کا علاج
کچھ عرصہ قبل ایک تحریر نظر سے گزری کہ اہل اللہ میں سے ایک بزرگ کو خواب میں حضور اکرم ﷺ کی زیارت ہوئی۔ آپ ﷺنے انہیں شوگر کے مرض کے لئے عرق گلاب میں پانی ملا کر استعمال کرنے کا فرمایا لیکن اس واقعہ کی تصدیق نہیں ہو رہی تھی لوگ یہ خواب مختلف لوگوں کی طرف منسوب کرتے ہیں ۔ جستجو کے بعد بالآخر جو حقیقت معلوم ہوئی وہ اس طرح ہے ۔’’شیخ الحدیث جناب مولانا سید جاوید شاہ ‘‘آپ نے جناب شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک کے حوالے سے ارشاد فرمایا کہ ان کے ایک بزرگ کو جو اہل اللہ میں تھے اور شوگر کے مریض تھے حضور اکرم ﷺ کی خواب میں زیارت ہوئی ۔ حضور اکرم ﷺ نے انہیں فرمایا (جس کا مفہوم ہے) شوگر کا علاج عرق گلاب میں تھوڑا سا پانی ملا کر پینے میں ہے ۔ اس زیارت کی تصدیق استاد الحدیث فضل الرحمٰن اپنی مجالس میں کر چکے ہیں۔
بخاری شریف کی حدیث ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ’’جس نے خواب میں میری زیارت کی اس نے واقعتا ً میری ہی زیارت کی ‘‘ شیطان کے بس میں یہ بات نہیں کہ وہ میرے حلیہ میں آ سکے ۔ بحمدہ تعالیٰ ۔ شوگر کے مریضوں کے لئے یہ عظیم تحفہ نبوی ﷺ ہے بہت سے شوگر کے مریضوں نے عرق گلاب پانی میں ملا کر استعمال کیا جس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے‘ شوگر بالکل نارمل ہو گئی اور لبلبہ نے کام شروع کر دیا شوگر کے مریض عرق گلاب خالص استعمال کریں اور اگر ایرانی عرق گلاب ہو تو تجربے سے معلوم ہوا کہ نتائج بہتر برآمد ہوتے ہیں ۔گزارش!اللہ اس تحفے کو میری بھی نجات کا سبب بنائے اور جو اسے دوسروں تک پہنچائے اس کے لئے بھی نجات کا سبب بنائے یہ دعا ضرور کریں(محمد عبداللہ‘ جام پور )
آسان نسخے سے کمی خون پوری کریں
میری عزیزہ ہی ہیں ان کی طبیعت کافی ناساز تھی‘ چیک اپ کرایا تو معلوم ہوا کہ ان کا ایچ بی صرف آٹھ ہے جبکہ خواتین کا نارمل ایچ بی تیرہ ہوتا ہے۔ وہ خاتون بہت پریشان ہوئیں کیونکہ بقول ڈاکٹر کے مریضہ کو بلڈ ڈرپ لگے گی اور وہ بلڈ ڈرپ لگوانے کو تیار نہیں تھیں۔ اسی پریشانی میں ایک ہفتہ گزر گیا نہ تو وہ ڈاکٹر کے پاس جانے کو تیار تھیں اور نہ ہی اس مرض کا علاج سمجھ میں آرہا تھا۔ ایک روز ایک خاتون عیادت کو آئیں انہوں نے ایک نسخہ بتایا وہ کہنے لگیں صرف ایک ماہ یہ نسخہ استعمال کریں ان شاء اللہ آپ کا مرض ٹھیک ہوجائے گا۔ اللہ نے اناج میں بہت برکت رکھی ہے۔ ھوالشافی: کالے چنے دیسی جو عموماً بھٹی پر بھونے جاتے ہیں‘ وہ چنے لے لیں‘ ایک جار بھر لیں اور اس جار کو اپنے ساتھ رکھیں‘ وہ چنے مسلسل کھائیں اور چبا چبا کر کھائیں۔ اگر دانت کمزور ہوں تو کونڈی پتھر کی لےلیں اس میں کوٹ لیں‘ اس طرح بھی کھاسکتے ہیں۔ اس خاتون کی تو امیدبر آئی کہ اتنے آسان نسخے سے بھی ٹھیک ہوسکتی ہوں۔ اس مریضہ نے فوراً کالے بھنے ہوئے چنے منگوائے‘ جار بھر کر اپنے ساتھ ہی رکھ لیا۔ رات دن چنے کھانے شروع کردئیے‘ ایک ماہ کے بعد ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے گئیں تو معلوم ہوا کہ ایچ بی تو تیرہ کے بجائے چودہ تھا۔ ڈاکٹر نے چیک اپ والی رپورٹ دیکھی تو بہت حیران ہوا بغیر ڈرپ کے ایچ بی بحال کیسے ہوا۔ ڈاکٹر کو تفصیل بتائی گئی تو ڈاکٹر صاحب خود حیرت میں ڈوب گئے۔ مزید آسانی کیلئے یہ نسخہ ایسے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
ھوالشافی: کالے چنے کچے دیسی ایک پاؤ لے کر رات کو چار گلاس پانی میں بھگودیں‘ صبح کوپتیلا چولہے پر رکھ دیں اور صرف حسب ذائقہ نمک ڈالیں‘ دھیمی آنچ پر پکنے دیجئے‘ دو گلاس پانی رہ جائے تو اس پانی کو دن بھر پئیں اور ابلے ہوئے چنے کھائیں۔نسخہ نمبر2: آدھ کلو کالے چنے کچے دیسی لیں‘اور انہیں پانی میں بھگودیں‘ جب بھگونے لگیں تو اس میں ایک چٹکی میٹھا سوڈا ڈال دیجئے۔ پھر تین گھنٹوں کے بعد ان چنوں کو ایک بار پھر پانی سے دھولیجئے ‘ اب لہسن‘ پیاز‘ ادرک‘ ہلدی ‘ پسی ہوئی مرچ‘ دھنیا پسا ہوا‘ نمک سب کچھ حسب ذائقہ اور حسب ضرورت پانی ڈال کر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ جب گل جائیں تو اچھی طرح بھون لیجئے اور پھر پیاز اور کھیرا کاٹ کر چنوں پر ڈال کر کھائیں‘ بدن میں قوت آتی ہے‘ خون کی کمی نہیں ہوتی‘ نمازوں کی پابندی کریں۔ اللہ سےصحت‘ عافیت اور رحمت مانگا کریں۔ یَاقَوِیُّ یَا مَتِیْنُ کثرت سے پڑھا کریں۔ (ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
قرآن پاک حفظ کرنے والے اسٹوڈنٹس کیلئے
اگر کوئی شخص قرآن مجید حفظ کرنا چاہے اور قرآن پاک یاد نہ ہو یا اُستاد کے بغیر یاد کرنا چاہے تو ان خواتین و حضرات کے لئے نادر و نایاب وظائف بیان کر رہا ہوں اگر فائدہ ہو تو دعائوں کا خواستگار رہوں گا ۔ وظیفہ 1 ۔ اگر کسی شخص کو قرآن مجید یاد نہ رہتا ہو یا کسی کا دل نہایت آسانی سے قرآن مجید کو حفظ کرنے کو چاہتا ہو وہ شخص ہمیشہ گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اول وآخر پڑھ کر ایک ہزار مرتبہ اس آیت شریف کو عشا ء کی نماز کے بعد پڑھے ۔

اور تا حفظ قرآن روز اس عمل کو کرے ان شا ء اللہ تعالیٰ نہایت سہولت سے قرآن مجید حفظ ہوجائے گا ۔ وظیفہ ۔ 2 ۔ اگر کوئی شخص بے اُستاد قرآن مجید حفظ کرنا چاہے یا بھولے ہوئے قرآن مجید کو یاد کرنا چاہے اور ہر روز جب تک قرآن مجید یاد نہ ہو ایک ہزار مرتبہ اس آیت شریف کو پڑھے گیارہ مرتبہ اول و آخر درود شریف پڑھے آیت پاک یہ ہے ۔

انشا ء اللہ تعالٰی بہت جلد قرآن پاک یاد ہو گا جو درود پاک یاد ہو پڑھ سکتا ہے ۔ وظیفہ نمبر ۔ 3 ۔ جس شخص کو قرآن مجید یاد کرنا مقصود ہو وہ روزانہ ایک ہزار مرتبہ با وضو قبلہ رخ ہو کر اس مبارک آیت کو تلاوت کرے جب فارغ ہو پانی پر دم کر کے قدرے پانی اپنے سینہ پر ملے باقی پانی پی لے اور ہمیشہ روز ایسا ہی کرتا رہے آیت شریف یہ ہے ۔

وظیفہ نمبر ۔ 4 ۔ قرآن مجید یاد کرنے کے لئے ان مبارک آیتوں کا ایک سو مرتبہ صبح کی نماز کے بعد ہمیشہ پڑھنا ہے نیز حافظہ کی ترقی کے لئے نہایت مجرب اور مفید ہے آیتیں یہ ہیں۔

نزلہ زکام جتنا پرانا ہو اتنا آزمودہ تین انڈوں کا نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس قارئین عبقری کیلئے کچھ ٹوٹکے ہیں جو میں قارئین کی نذر کررہا ہوں:۔پہلا ٹوٹکہ: ہمارے شہر سے آگے شکار پور کا علاقہ ہے وہاں ایک شخص بہت مشہور ہے کہ وہ نزلہ کھانسی کیلئے تین انڈے دیتا ہے‘ نزلہ زکام جتنا پرانا ہو دور ہوجاتا ہے۔ میں نے بڑی مشکل سے وہ نسخہ حاصل کیا‘ قارئین کیلئے وہ لکھ رہا ہوں۔ ھوالشافی: دو یا تین تولہ افیون لے کر دو لیٹر پانی میں ڈالنی ہے‘ اسی پانی میں تین خالص دیسی انڈے ڈال کر ابالیں‘ جب پانی ایک لیٹر رہ جائے تو انڈے نکال کر ایک انڈا روزانہ کھائیں۔ تین دن میں ان شاء اللہ آپ کوصحت مل جائے۔ دوسرا ٹوٹکہ: میں چھوٹا تھا تو مسجد میں مسافر حضرات آتے تھے‘ ایک جماعت کے امیر نے واقعہ سنایا کل ہمیں جنگل میں رات ہوگئی‘ ہم نے جنگل میں ہی پراؤ کیا‘ چاروں کونوں میں چار قل پڑھ کر پھونک مار دی‘ کہنے لگے: رات کے وقت کتنے ہی زہریلے سانپ‘ بچھو اور بہت چیزیں آئیں مگر ہمارے پڑاؤ کے اندر نہیں آسکے۔تیسرا ٹوٹکہ:ایک حدیث شریف نقل کرتا ہوں ہر صبح کو ہر آدمی کے ہر جوڑ اور ہڈی پر ایک صدقہ واجب ہوتا ہے(ابن ماجہ)‘ دوسری حدیث شریف میں ہے کہ آدمی میں 360 جوڑ ہیں اس کے ذمہ ضروری ہے کہ ہر جوڑ کی طرف سے ایک صدقہ کرے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا۔ اتنے صدقہ روزانہ کرنے کی طاقت کون رکھتا ہے؟ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ہر تسبیح صدقہ ہے‘ ہر تکبیر صدقہ ہے‘ لا الہ الا للہ ایک مرتبہ کہنا صدقہ ہے‘ اللہ اکبر کہنا صدقہ ہے‘ راستہ سے کسی تکلیف دینے والی چیز کا ہٹا دینا صدقہ ہے۔ شیخ ابویزید رحمۃ اللہ علیہ قرطبی فرماتے ہیں میں نے یہ سنا کہ جو شخص ستر ہزار مرتبہ لا الہ الا اللہ پڑھے اس کو دوزخ کی آگ سے نجات ملے‘ میں نے یہ خبر سن کر ایک نصاب یعنی ستر ہزار کی تعداد اپنی بیوی کیلئے بھی پڑھا اور کئی نصاب خود اپنے لیے پڑھ کر ذخیرہ آخرت بنایا۔
ہمارے پاس ایک نوجوان رہتا تھا جس کے متعلق یہ مشہور تھا کہ یہ صاحب کشف ہے‘ جنت دوزخ کا بھی اس کو کشف ہوتا ہے‘ مجھے اس کی صحت میں کچھ تردد تھا ایک مرتبہ وہ نوجوان ہمارے ساتھ کھانے میں شریک تھا کہ دفعۃً اس نے ایک چیخ ماری اور سانس پھولنے لگا اور کہا کہ میری ماں دوزخ میں جل رہی ہے اس کی حالت مجھے نظر آئی۔ قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں اس کی گھبراہٹ دیکھ رہا تھا مجھے خیال آیا کہ ایک نصاب ستر ہزار کا ان نصابوں میں سے جو اپنے لیے پڑھے تھے اس کی ماں کو بخش دیا‘ میں نے اپنے دل میں چپکے ہی سے بخشا تھا اور میرے پڑھنے کی خبر بھی اللہ کے سوا کسی اور کو نہ تھی مگر وہ نوجوان فوراً کہنے لگا کہ میری ماں دوزخ سے ہٹا دی گئی‘ قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ مجھے اس سے دو فوائد ہوئے ایک تو اس برکت کا جو ستر ہزار کی مقدار پر میں نے سنی تھی اس کا بھی تجربہ ہوا دوسرا اس نوجوان کی سچائی کا یقین ہوگیا۔ میں نے جب یہ واقعہ پڑھا تو مجھے حضرت حکیم صاحب کا واقعہ یاد آیا کہ ایک شخص درس میں آتا تھا پر ایک دم اس نے آنا چھوڑ دیا کہتے ہیں بہت دنوں کے بعد وہ شخص آیا اور بتانے لگا میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا اور میں پندرہ دن کوما میں تھا‘ پھر کہنے لگا: ڈاکٹر حیران تھے آخر یہ انسان ایک دم کیسے صحیح ہوگیا‘ اور اس کی ہڈیوں میں کوئی فریکچر بھی نہیں آیا حالانکہ ایسے ایکسیڈنٹ والوں کی ہڈیاں سرمہ بن جاتی ہیں۔ مزید فرمایا: وہ شخص بہت زیادہ اللہ کاذکر کرنے والا ہے۔اسی طرح میرے بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوا ان کی گاڑی کئی چکر کھا کر گری ڈرائیور کا انتقال ہوگیا پر بھائی کو گوشت پر ذرا سی خراش تک نہ آئی۔ (اشتیاق احمد اعوان‘ سکھر)
بہتے نزلے کا آزمودہ شافی علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس بہتے نزلے کا شافی علاج ہے‘ جو نسل در نسل آزمودہ ہے۔ ایک عدد لیموں لے کر کھدر کے ایسے کپڑے سے جو پانی میں بھیگا ہوا ہو‘ لپیٹ دیں اوپر چکنی مٹی کا لیپ کردیں۔ اب ایک کڑھائی میں باریک ریت گرم کریں‘ پھر مذکورہ لیموں گرم ریت میں دبا دیں۔ لیموں کو اس وقت ریت سے نکالیں جب اس کا بھرتہ سا بن چکا ہو۔ کپڑا اتار کر لیموں سے گرم رس نکال لیں۔ اس رس میں ایک چمچ شہد‘ ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ شامل کردیں‘ نیم گرم حالت میں ہی استعمال کرلیں۔ اس نسخے کے تین چار روز کے استعمال سے شدید نزلہ میں فوری افاقہ دیکھا گیا ہے۔
کمردرد‘ اعصابی و جسمانی کمزوری ختم
کمر کا درد اگر اعصابی و جسمانی کمزوری کی وجہ سے رہتا ہو تو یہ نسخہ استعمال کرکے دیکھیں‘ نہ صرف کمر کے درد کیلئے مفید ہے بلکہ یہ مقوی دماغ و بدن کیلئے ہے۔ حافظہ کو تیز کرتا ہے اور نسیان کو دور کرتا ہے۔ جسمانی کمزوری دور کرتا ہے اور دماغی محنت کرنے والوں کیلئے ایک بیش بہا نعمت ہے۔ ایک پاؤ چھوہارے لے کر اس کی گٹھلی نکال لیں اور ایک پاؤ بھنےچنے کا آٹا اور گندم کا نشاستہ بھی ایک پاؤ‘ چلغوزہ‘ بادام‘ پستہ پچاس گرام‘ شکر اور گھی آدھ آدھ کلو‘ دودھ دو لیٹر۔ دودھ میں چھوہارے کو اچھی طرح پکائیں جب وہ پھول کر نرم ہوجائیں تو دودھ سے نکال کر پیس لیں پھر پسا ہوا چھوہارہ اسی دودھ میں دوبارہ ڈال دیں اب اس قدر پکائیں کہ دودھ گاڑھا ہوکر کھوئے میں تبدیل ہوجائے اس کے بعد گھی کو علیحدہ کسی برتن میں گرم کریں اس میں گندم کانشاستہ اچھی طرح بھون لیں جب یہ سرخی مائل ہونے لگے تو بھنے ہوئے چنے کاآٹا اور چھوہارے اور دودھ کا کھویا ڈال کر اچھی طرح بھونیں جب خوشبو آنے لگے تو شکر ملا کرلکڑی کا چمچ چلاتے رہیں اور پھر جب گھی علیحدہ ہونے لگے تو تینوں میوے ہلکے کوٹ کر ڈال دیں اب کسی شیشے کے مرتبان میں محفوظ کرلیں۔ دو چائے کا چمچ نہار منہ کھائیں۔ یہ نسخہ مردوں‘ عورتوں کے مخصوص امراض کی بناء پر پیدا ہونے والی کمزوری کو بھی دورکرسکتا ہے‘ استعمال کرکے دیکھیں دعائیں دیجئے‘ آپ اسے ان شاء اللہ العزیز ضرور مفید پائیں گے جس اللہ والے کو نفع ملے ضرور عبقری کو لکھ کر بھیجے۔ (نور محمد‘ کھوئیاں)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 540 reviews.