Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اللہ کتنا کریم ہے!

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

حترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے اپنا کرم کیا اور مجھے تسبیح خانہ سے جوڑ دیا۔ ہمارے شہر میں آپ کا درس ہوا‘ درس سنا یوں لگا کہ دنیا میں مجھ سے زیادہ ناشکرا کوئی نہیں‘ آپ کی اور درس کی برکت نے اس قابل کردیا کہ دن میں کئی مرتبہ اللہ کریم کا شکر ادا کروں‘ محض اللہ کریم کی کریمی اور آپ کی نظر ودعا ہے‘ آپ کی زیارت اور مصافحہ کرنےکے بعد دل چاہتا ہے کہ کاش آپ کی خدمت میں لگارہتا‘ اللہ کریم آپ کی عمر دراز کرے آپ  کو اور آپ کے اہل خانہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اپنی رحمتوں کی بارش کردے۔ جب ہمارے شہر میں آپ کا درس ہوا تو آپ سے ملاقات نہ ہوسکی بس چلتے چلتے آپ سے دو وظائف کی اجازت طلب کی جو آپ کی عنایت ہے آپ نے دیدی۔ میں روزانہ انمول خزانہ نمبر اکیس اکیس مرتبہ صبح و شام اور خزانہ نمبر دو 313 مرتبہ صبح و شام پڑھ رہا ہوں‘ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح صلی اللہ علی محمد اور کشف کیلئے جو دعا 

۔الخ   والی بھی رات کو پڑھ رہا ہوں۔ چلتے پھرتے درود پاک پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اب تک احوال کچھ یوں ہیں کہ اللہ کریم نے ڈاڑھی رکھنے کی توفیق دیدی‘ اکثر و بیشتر باوضو رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اللہ کا کرم ہے ہر نماز کے بعد 21 بار  

بھی پڑھنا شروع کردیا ہے۔ وقتاً فوقتاً آپ کے درس بھی سنتا ہوں‘ میری بیوی بھی آپ کے درس سنتی ہے۔ گزشتہ دنوں میں اور میری اہلیہ قبرستان کے قریب سے گزرے تو میری بیوی کہنے لگی: اللہ کتنا کریم ہے کہ اس نے سب کےعیب ڈھانپ لیے ہیں ورنہ اگر ایسا ہوتا کہ یہ زمین گنہگاروں کو باہر اچھال دیتی تو کیا ہوتا؟ ہم جیسے تو منہ چھپاتے پھرتے‘ اللہ کتنا کریم ہے! ۔ ایک چھوٹا سا واقعہ عبقری قارئین کی خدمت میں عرض ہے‘ آج کل ایک سوال بڑا عام ہے جو والدین کے متعلق پوچھا جاتا ہے کہ والدین ایک ساتھ رہتے ہیں یا آپ کے دوسرے بھائیوں کے ساتھ‘ میرے ایک دوست کی والدہ فوت ہوئی تو ان کے گھر فاتحہ کیلئے گیا۔ ہم بیٹھے ہوئے تھے ایک شخص نے میرے دوست سے یہ سوال کیا کہ والدہ آپ کے ساتھ رہتی تھیں یا دوسرے بھائی کے ساتھ‘ اللہ میرے اس دوست پر کرم کرے‘ بڑا ہی خوبصورت جواب دیا۔ اسی کے الفاظ لکھ رہا ہوں‘ جناب! میری اتنی اوقات اور ہستی نہیں کہ میں والد اور والدہ کو ساتھ رکھ سکون‘ میں ابھی تک ان (والدین) کے ساتھ رہتا ہوں۔ دوست کے اس جملے نے میرے رونگٹے کھڑے کردئیے اور اس دن سے میں نے یہ جملہ نوٹ کرلیا ہے کہ میری اتنی ہستی اوراوقات نہیں کہ میں والدہ کو اپنے ساتھ رکھ سکوں‘ میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہوں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 542 reviews.