Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فاقوںکے چنگل سے ایک وظیفہ نے آزاد کروا دیا

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟

اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !خدا آپ کی عمر دراز کرے اور عبقری کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی دے ۔ آمین! آپ کے عبقری فیض نے تو ہماری زندگی ہی بدل دی ہے ۔ عبقری سے میرا تعارف 4 ماہ پہلے ہوا جب میں سوشل سیکیورٹی ہسپتال لاہور میں بچوں کی دوائی لینے گئی وہاں پرچی بنانے والے کے پاس عبقری رسالہ پڑا ہوا تھا ۔ میرے شوہر نے ویسے ہی اٹھا کر اس کو دیکھنا شروع کر دیا تو اس پرچی بنانے والے نے کہا کہ اگر آپ نے پڑھنا ہے تو رکھ لیں میرے پاس اور ہے میں تو اس کو بہت معمولی سا سمجھ رہی تھی لیکن جب میں اندر لیڈی ڈاکٹر کے پاس گئی تو وہ بھی عبقری پڑھ رہی تھی تب مجھے لگا کہ ضرور اس میں کچھ خاص ہے پھر گھر آ کر میں نے اس کو پڑھنا شروع کر دیا ۔ تو بس اسی دن سے میری سوچ نے میں میری زندگی ہی بدل گئی ۔ اصل میں ان دنوں میں بہت پریشان تھی کیونکہ میں ایک پرائیویٹ سکول میں ٹیچر تھی پھر گورنمنٹ جاب کے لئے اپلائی کیا اور پرائیویٹ جاب چھوڑ دی لیکن ایک ماہ بعد ہی مجھے احساس ہوا کہ لاہور میں گورنمنٹ سکول میں بطور ٹیچر جاب ملنا بہت مشکل ہے کیونکہ یہاں کا میرٹ کافی ہائی تھا سیٹیں کم تھیں اور لوگ ہزاروں کی تعداد میں تھے ۔ میرا تو دل ہی ٹوٹ گیا اور گھر کے مالی حالات بھی خراب ہونا شروع ہو گئے کیونکہ میرے شوہر پرائمری پاس ایک فیکٹری میں دس ہزار سیلری پر کام کرتے ہیں چار میرے بچے ہیں اور گھر بھی کرایہ کا ‘ نوبت فاقوں تک آگئی۔ میرا تو بہت برا حال تھا پھر شاید خدا کو میرے حال پر رحم آیا اور مجھے عبقری مل گیا ۔ میں نے اس میں روزگار کے لئے وظیفہ پڑھا جو کہ یہ تھا ہر روز 100 مرتبہ درود ابراہیمی اور 360 مرتبہ ی

پڑھنا تھا اور نماز کی پابندی کرنی تھی میں نے اس کو یقین رکھ کر کرنا شروع کر دیا اور میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب تیسرے ہی دن مجھے میرے پرانے پرائیویٹ سکول سے فون آیا کہ اگر آپ کو گورنمنٹ جاب نہیں ملی تو آپ واپس اپنی سیٹ پر آ کر کام کر سکتی ہیں ۔ میرا وظیفہ پر یقین اور مضبوط ہو گیا اور میں نے سوچا کہ میں اب گورنمنٹ جاب ہی حاصل کرنی ہے میں دو ماہ اس کو کرتی رہی اور پھر 13 مئی 2014 کو جب انٹرنیٹ پر منتخب
امیدواروں کی لسٹ آئی تو میرا نام اس میں موجود تھا بس تب سے میں اس میں سے اور بھی وظیفے کرنا شروع کر دیا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو عبقری کے بارے میں بتانا شروع کر دیا ۔ میں نے آج تک بہت رسالے پڑھے مگر آج تک کسی کو خط نہیں لکھا ۔ مگر عبقری کی وجہ سے مجھے اتنی خوشیاں ملی ہیں اور وہ بھی صرف چار ماہ میں کہ میں آپ کو خط لکھنے پر مجبور ہو گئی ہوں۔ پھر میرا الرجی کا مسئلہ تھا میں دو تین بار مراقبہ کر کے دیکھا اور صرف ایک دفعہ روحانی محفل کی تو میرا وہ مسئلہ بھی ختم ہو گیا ۔ پھر میں نے جون والے رسالے میں برکت والی تھیلی کے لئے پڑھا تو وہ رمضان میں وہ بھی شروع کر دی اور ہر وقت سورۃ مائدہ کی آیت 114 پڑھتی رہتی ہوں عبادت میں بہت دل لگنے لگا ہے ۔ تب سے اذان سے پہلے ہی وضو کر کے بیٹھ جاتی ہوں کہ کب اذان ہو اور میں انپے رب سے دعائیں مانگوں میرے شوہر جو نماز روزے کی طرف آتے ہی نہیں تھے گھر کے بدلتے ہوئے حالات دیکھ کر انہیں بھی یقین ہو گیا ہے کہ خدا کے کلام میں بہت برکت ہے انہوں نے بھی ہر وقت گانے سننے کی بجائے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا ہے جو جنات کے پیدائشی دوست میں بتایا گیا تھا اور ایک فائدہ اور بھی مجھے ہوا کہ میرے اندر خون کی بہت کمی تھی تو میں نے خون افزا ٹانک کی صرف ایک ڈبی استعمال کی اور جاب کے لئے میرا سروس ہاسپٹل میں میڈیکل ہوا تو میرے خون میں ہیمو گلوبن کی مقدار (11) تھی جو کہ پہلے (7.8)پر ہمیشہ ہوتی تھی ۔ آپ کا اور آپ کے ادارے اور عبقری کا بہت بہت شکریہ ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 547 reviews.