Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طوفانی بارش روکنے کا ٹوٹکہ ٹینشن اور ڈیپریشن سے نجات پانے کا ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - مارچ2018ء

طوفانی بارش روکنے کا ٹوٹکہ
ٹینشن اور ڈیپریشن سے نجات پانے کا ٹوٹکہ
کیا آپ سفید موتیا کا شکار تو نہیں؟
سکول ٹیچر کے آزمودہ ٹوٹکے قارئین کے نام
قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

افحسبتم کے عمل سے طوفانی بارش ایسے رک گئی جیسے کسی چلتی گاڑی کو بریک لگتی ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام و علیکم !آپ کی خیر و عافیت اللہ کریم سے ہمیشہ نیک مطلوب چاہتا ہوں عرض خدمت ہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہمارے علاقہ میں عصر کی نماز کے بعد طوفان باد وباراں آیا جس کی رفتار 110 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی ۔ یہ طوفان گھروں کی چھتیں تک اڑا کر لے گیا اس پر مصداق مغرب کی نماز کے بعد ژالہ باری ہوئی اور پھر طوفانی بارش شروع ہو گئی جس سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا ۔ہمارا یہ خیال تھا کہ یہ بارش دو چار گھنٹے ہونے کے بعد خود ہی رک جائے گی لیکن ایسا نہ ہوا یہ پوری رات ہوتی رہی میں نے خیال کیا کہ اگر یہ اس طرح ہوتی رہی تو اس سے مزید جانی و مالی نقصان کا احتمال ہے۔ یہ سوچ کر میں اپنی جگہ سے اٹھا وضو تازہ کیا اور رو کر سورۂ مومنون کی آخری چار آیات پڑھی اور دُعا کی اے اللہ میں ہر ذی روح کی جانب سے توبہ کا طلب گار اور معافی کا خواستگار ہوں ہم سخت گناہ گار اور خطا کار ہیں لیکن ہیں تو تیرے بندے‘ اے کریم مولا !ہماری توبہ اور معافی کو قبول فرما ۔ اے اللہ تو ہمیں آزمائش میں مت ڈال ہم بہت کمزور ہیں‘ ہمارے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ فرما ۔ اے مالک الملک ! یہ نا گہانی آفت جو آن پڑی ہیں سب دور فرما‘ امن و چین اور اطمینان نصیب فرما ۔ اے میرے مولا تو ہی ہمارا غم خوار ہے‘ اے اللہ کریم اس طوفانی اور ہلاکت خیز بارش کو صبر دے دے‘ صبر دے دے‘ صبر دے دے ۔ اس دُعا کے بعد پھرافحسبتم اور اذان کا عمل کیا(یعنی سات مرتبہ سورۂ مومنون اور سات مرتبہ اذان پڑھی) اس عمل کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ چلتی گاڑی کو بریک لگ گئی ہو ۔ میری زبان سے بے اختیار یہ ادا ہوا ۔ واہ میرے مولا تیرا فضل و کرم کتنا ازراہ کرم !۔اے کریم اللہ ! ہم تیری کرم نوازی کے کروڑ ہا بار شکر گزار اور احسان مند ہیں ۔ میری آنکھوں میں آنسو آ گئے بے شک جو تجھ کو پکار لے تو مدد کو آ جاتا ہے‘میرے مالک تو نے سچ فرمایا کہ جو بندہ میری طرف ایک قدم بڑھاتا میں اُس کی جانب دس قدم بڑھاتا ہوں۔ آخر میں نے دو رکعت نماز شکرانہ پڑھ کر اللہ کریم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ یہ جو طوفانی بارش افحسبتم کے عمل سے بند ہوئی اس کی پیشین گوئی میں محکمہ موسمیات نے یہ خبر دی تھی کہ یہ 24 گھنٹے جاری رہے گی لیکن یہ 12 گھنٹے میں بند ہو گئی تھی مزید اگلے دس دنوں میں بارش کی پیشین گوئی کی تھی لیکن افحسبتم کے عمل سے یہ اثر ہوا کہ ایک وقت میں چند بارش کے قطرے پڑے لیکن اس قسم کی بارش نہ ہوئی یہ سب کچھ اللہ کریم کے کلام سے ممکن ہوا ۔میرا نام پوشیدہ رکھا جائے۔ شکریہ! (پوشیدہ)
پریشانی‘ ٹینشن اور ڈیپریشن سے نجات پائیے
قارئین! خوبصورتی انسان کو متاثر کرتی ہے‘ قدرت نے اپنے اندر بے شمار خوبصورتی رکھی ہے۔ قدرتی مناظر جہاں ایک طرف اپنے اندر بے پناہ خوبصورتی لیے ہوئے ہے وہاں انسان کے ذہن کو پرسکون کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہیں۔ سبزہ آنکھوں کو ٹھنڈک اورتروتازگی پہنچاتا ہے۔
دنیا کی پریشانیوں اور ٹینشن سے تھکا ہارا انسان جب کسی پرفضاء جگہ پر بیٹھتا ہے توگویا کچھ دیر کیلئے اپنی تمام تر تکالیف اور پریشانیاں بھول جاتا ہے اور ذہن پرسکون ہوجاتا ہے۔ نظر سے دماغ تک کا یہ سفر اپنے اندر بہت طاقت رکھتا ہے لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مصروفیت سے بھری اس زندگی میں کسی کے پاس اتنا وقت کہاں کہ روز ایسی جگہوں پر جایا جائے اور تھکن اور پریشانیوں سے چھٹکاراپایا جائے لیکن آپ جہاں بھی ہوں اپنے ذہن کو پرسکون کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ کسی آرام دہ جگہ پر بیٹھ یا لیٹ جائیں اور آنکھوں کو بند کرلیں‘ تمام سوچیں ذہن سے نکال دیں اور پھر کسی خوبصورت جگہ کاتصور ذہن میں لائیں جہاں ہر طرف سبزہ‘ پھول اور درخت ہوں اور ایک خوبصورت سی جھیل ہو۔ آپ اس منظر میں خود کو محسوس کریں اور آہستہ آہستہ اس منظرکو بڑھاتے جائیں۔ آپ کے ذہن کی اسکرین پر یہ مناظر ابھرتے جائیں گے۔ دس منٹ تک اس تصور کو ذہن میں جماتے رہیں آپ خود کو بہت پرسکون محسوس کریں گے۔ (عائشہ‘ ایبٹ آباد)
حصول روزگار کے لئے
قارئین!عبقری محتاج تعریف نہیں اور حضرت حکیم صاحب کی کوششیں لائق تعریف و توصیف‘ قابل تحسین اور قابل عمل ہیں ‘عبقری اُس کو کبھی مایوس نہیں کرتاجو یقین کی دولت دل میں رکھ کر عمل کا قصد کرتا ہے۔ اس کارخیر میں شامل تمام لوگوں کو اللہ تعالیٰ دنیا آخرت کی بھلائیاں عطا کرے‘ رزق کے لئے یہ اعمال یقین کی طاقت کے ساتھ از حد مفید ہیں عمل کرنے والوں کو اللہ آسانیاں عطا فرمائے ۔
1 ۔ مغرب کی نماز کے بعد اعتکاف کی نیت کر کے بیٹھیں اور تین ہزار بار

پڑھیں بعد میں 100 دفعہ آیت الکرسی اول آخر درود شریف کے ساتھ پڑھیں عمل جمعرات سے شروع کرنا ہے ۔2 ۔ چالیس دن تک ایک مقررہ وقت پر با وضو اول گیارہ بار درود شریف پھر گیارہ سو گیارہ بار 

ھر گیارہ بار سورۃ مُزمل پھر گیارہ بار درود شریف پڑھیں ۔3 ۔ ہر بدھ کو چاشت کی نماز چار رکعت پڑھ کر سلام کے بعد سجدے میں 104 دفعہ 

ڑھیں ۔4 ۔ جو شخص روزانہ سورۃ بقرۃ پڑھے اُس کا رزق آئندہ نسلوں تک چلتا ہے ۔5 ۔ فجر کی سُنتیں پڑھ کر 100 دفعہ 

پڑھیں ۔ نماز کے بعد بکثرت یَامَالِکُ پڑھیں ۔6 ۔

یْ ہر وقت ہر حالت میں پڑھیں ۔ (پ۔ر)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 557 reviews.